۳ جدید گھر کا 32 تصویریں جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
CASA VC - BARRIO SAN SEBASTIÁN- FUNES, VISMARACORSI ARQUITECTOS VISMARACORSI ARQUITECTOS Casas de estilo minimalista
Loading admin actions …

کیا جدید فن تعمیر صرف سادے سفید ڈبوں، ہموار دیواروں اور دِلکش اندرونی حصوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے؟ اگر آج کی عمارتیں اِس معیار پر پوری اترتی ہیں تو جواب ہاں میں ہو گا۔ ہمیں یہ کہنا ہے کہ ہم اِس اندازِ کے دیوانے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ باصلاحیت معماروں کے تیار کردہ ان شاہکاروں کو دیکھنے کہ بعد آپ بھی یہی کہیں گے۔ ایسے صاف، تازہ اور منظم بیرونی حصے جو آپ کو قدم قدم پر حیران کرتے ہوئے پر آسائش اندرونی حصوں کی طرف لے جائیں، اِس کو پسند نہ کرنا ناممکن ہے۔ آگے بڑھیے ہمارے ساتھ جہاں ہم آپ کو ہر گھر کا چھوٹا سا تعارف کروائیں گے اور ایسی بولتی تصویریں دکھائیں گے جن کے آگے الفاظ ماند پر جاتے ہیں۔ ہم ان شاندار گھروں کے بارے میں آپ کی رائے جاننے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے!

۱۔ ایک خوبصورت چوکور گھر

بھلے ہی پہلی نظر میں یہ عمارت سادی نظر آتی ہو، اِس میں کچھ ایسے دلنشین عناصر موجود ہیں جنہیں آپ نظر اندازِ نہیں کر سکتے۔ جیسا کہ یہ داخلہ قدرتی پتھر کو تراش کر بنایا گیا معلوم ہوتا ہے اور یہ شیشے سے بنی چھت کے نیچے سایہ دار برآمدہ فراہم کرتی ہے۔ اور قدرتی لکڑی سے بنا خوبصورت دروازہ دھنسی ہوئی روشنی کے ساتھ ڈرامائی اندازِ تخلیق کرتا ہے۔ پِھر یہاں موجود کھڑکیوں کی کثرت اِس امر کو یقینی بناتی ہے کہ اندرونی حصے میں آرام دہ قدرتی روشنی کی وافر مقدار پہنچتی رہے۔ باہر موجود سادہ سا باغ اِس گھر کی زینت بڑھا دیتا ہے۔ 

اندر داخل ہونے پر آپ لکڑی کا ہموار فرش، چھوٹا فرنیچر اور سادہ با زوق ڈیزائن دیکھیں گے جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہو گا، اور ہم بس آپ کے اندرونی حصے میں موجود شیشے کی دیواروں والے باغ کو دیکھنے کہ انتظار میں ہیں۔

۲۔ مزید آسائش کے ساتھ

اگر آپ نے سوچا تھا کہ پچھلا گھر جدید آسائش اک بے مثال نمونہ تھا تو آپ غلط نہیں تھے مگر ہم اِس سے ملتی جُلتی ایک اور عمارت پیش کرتے ہیں جس میں ایک کھلا اور دیدہ زیب تالاب بھی ہے۔ سیمنٹ سے بنا خوبصورت ڈھانچہ گھر سے باہر کی جانے والی تفریح کہ لیے شاندار ماحول بناتا ہے، جب کہ تالاب لکڑی سے بنی گزر گاہ اور سادہ ساخت کے ساتھ خود بخود گھر کو قدرت کی خوبصورتی سے نواز دیتا ہے۔ یہاں ایک لکڑی سے بنا کلاسک اندازِ کا سائبان بھی ہے جو ایک دلکش برآمدہ بناتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ گھر، گھر سے باہر لطف اٹھانے اور سماجی ملاقاتوں کہ لیے ہی بنایا گیا ہے۔ گھر کہ اندرونی حصے پر ایک نظر ڈالئے اور آپ اِس میں سفید اور چمکیلے رنگ کے استعمال پر دنگ رہ جائیں گے جو ایک ساتھ مل کر ایک ہم آہَنْگ جگہ بناتے ہیں جو بیرونی حصے کہ ساتھ جچتی ہے۔ اور اگر آپ نے کبھی بھی باتْھ روم کہ لیے بےترتیب ٹائلوں کہ بارے میں سوچا ہے تو اپنے خیال کو حقیقت میں ڈھالنے کہ لیے تیار ہو جائیے!

۳۔ سب راہیں یہیں آ کر ملتی ہیں

اِس جدید شاہکا ر میں تقریباً ہر چیز شامل ہے۔ بہترین مگر سادے اور سفید ڈبے جیسے ڈھانچے، سادہ منظر، ایک بڑے سے رستے اور پرکشش روشنیوں کے ساتھ جو گھر کے بہترین عناصر پر نظر ڈالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ ایک اور خوشنما داخلہ ہے۔ اِس بار داخلی دروازہ ایک کنارے پر ہے جو تالاب اور گھر کے پچھلے حصے کی طرح اِس گھر کی مستطیلیت کو بے قرار رکھے ہوئے ہے۔ 

اندر آپ کچھ گہرے رنگوں اور مواد کا ملاپ دیکھتے ہیں جو بیرونی حصے کا اُلٹ ایک نرم گرم ماحول بناتے ہیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ گہری لکڑی، ملتے جلتے رنگ اور ڈھیر سارے پودے کس قدر متاثر کن نظر آ سکتے ہیں۔

مزید خوبصورت فن تعمیر کے لیے دیکھئے : ایک دیہی اندازِ کا گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista