10 چھوٹے اور آسان مرمت کے طریقے آپ گھر پر خود کر سکتے ہیں

Namra Farman Namra Farman
homify Baños modernos Azulejos
Loading admin actions …

اکثر مالک مکان کسی پیشہ ور آدمی کو بلانے کے بجائے اپنے گھر کی چھوٹی چھوٹی مرمتیں خود ہی کر کے ذاتی سکون پاتے ہیں کیونکہ کہ یہ بھی کفایت شعاری ہے۔کسی بہاوء کو ٹھیک کرنا یا نلکے بدلنا تھوڑی سی مشق کے بعد ایک آسان کام ہو سکتا ہے لیکن زیادہ پیچیدہ کام پیشہ ور افراد کے لئے چھوڑ دیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں خود کرنا تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔لیکن فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں پیشہ ور افراد کی طرف سے کچھ ایسے مشورے ہیں جو آپکی اس یقین دہانی میں مدد کریں گے کہ یہ چھوٹی چھوٹی مرمتیں بغیر کسی مسئلے کے کی جا سکتی ہیں۔

​1۔بہتا ہوا نلکا

یہ سب سے عام مرمتی مسئلہ ہے جو کہ ہر مالک مکان کو مشق اور غلطی کے اصول پر عمل کر کے سیکھنا چاہیے حتی کہ وہ جان لیں کہ تمام نلکے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ بہتے ہوئے نلکے کو درست کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے پانی کے بہاو کو روکیں اور پھر ہینڑل اور باقی حصے اتاریں اور دیکھیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے۔اکثر فرسودہ سیٹوں کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے جو کہ کسی خاص برانڑ اور ماڈل کا اصل نلکا استعمال کر کے پانی کا بہاو روکا جا سکتا ہے۔

​2۔ فرسودہ درزوں کو بند کرنا

homify Baños modernos Azulejos

اکثر بیسن اور نہانے کے ٹب کے ساتھ والی درزیں لگاتار پانی پڑنے سے خشک اور پھٹ جاتی ہیں۔اس کو درست کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی کپڑے یا سفنج کی مدد سے کوئی چیپدار ریموور سیلیکون کی درز پہ لگائیں۔جب پرانی سیلیکون کی درز صحیح سے یہ جزب کر لے تو اسے ہٹا لیں اور اچھی کوالٹی کے سیرامک ٹائل کلینر سے سطح کو صاف کریں اور جب صحیح سے دونوں سطحیں خشک ہو جائیں تو درز کو بند کریں۔

​3۔ ٹوٹی اور پھٹی ہوئی سلیں

دونوں فرشوں اور دیواروں کی ٹوٹی ہوئی سلیں بری لگتی ہیں اور منظر کو خراب کر رہی ہیں لیکن اگر ایک چھوٹی سی سل ٹوٹی ہوئی ہو تو تمام سلوں کو اتار دینا ایک انتہائی غیر منطقی اور مہنگا کام ہے۔آپ ایک معماری ڈرل استعمال کر کے سل کے کنارے سے سیمنٹ اکھاڑ کر آسانی سے ٹوٹی ہوئی سل کو نکال سکتے ہیں۔جب ایک دفعہ ٹوٹی ہوئی سل نکل جائے تو ایسی ہی دوسری سل کو چپکائیں اور کناروں کو ہموار کرنے کے لئے سیمنٹ لگائیں۔

​4۔دروازوں اور کھڑکیوں کے پرزے بدلنا

گھروں میں کھڑکیوں کے چوکھٹے، دروازوں کے دستے،ڈاٹس اور دوسرے پرزوں کی مرمت یا تبدیلی بلکل بہتے ہوئے نلکے کی مرمت کی طرح ہی عام ہے. زیادہ استعمال انہیں ٹوٹ پھوٹ کے لئے کمزور بنا دیتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ دروازوں اور کھڑکیوں کے اضافی پرزے گھروں میں رکھ دیے جائیں کیونکہ آپ کو صرف پرانے کو نئے سے بدلنا ہے۔مکمل احتیاط سے پرانے پرزوں کو ہٹا کر نئے دستے اور ڈاٹس لگائیے۔

​5۔ٹوتے ہوئے ونائل کے فرشوں کی مرمت

homify Paredes y pisos de estilo rural

ونائل کے فرش سستے اور خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بدصورت لگتے ہیں۔ونائل میں چھوٹی درزوں کو بھرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹوٹے ہوئے حصے میں سیلیکون بھر دیا جائے اور اضافی سیلیکون کو گیلے کپڑے سے صاف کیا جائے۔ونائل میں چھوٹے سے سوراخ ،اگر وہ میلا نہ ہو تو،کو نہانے والے صابن کو سوراخ پہ رگڑ کر بند کیا جا سکتا ہے۔

​6۔لکڑی کی الماریوں پر خراشوں کو ہموار کرنا

لکڑی کی الماریاں دیکھنے کے قابل ہوتی ہیں لیکن یہ تکلیف دہ بھی پو سکتی ہیں کیونکہ ان پہ لگی خراشیں ان کی ظاہری خوبصورتی کو ضائع کر دیتی ہیں۔ اگر نئے رنگ کرانے میں دیر ہے تو اور یہ خراشیں بری لگ رہی ہیں تو مقامی ہارڈ وئیر سٹورز سے اپنی الماریوں کے رنگ سا سکریچ فلرز خریدیں اور خراشوں والے حصے پہ رگڑیں۔ بعض اوقات مختلف رنگوں والا قلم بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا رنگ آپ کی الماری جیسا ہو۔

​7۔منجمد برف ساز

منجمد برف ساز ایک ڈراونا خواب بھی ہو سکتا ہے جب گرمیوں میں آپ کے گھر مہمانوں کی آمد متوقع ہو۔ جبکہ آپ ایک پیشہ ور آدمی کا انتظار بھی کر سکتے ہیں کہ وہ آئے اور مشین کو نقصان دیے بغیر سب ٹھیک کر لے۔بیشتر اوقات جو ٹیوب کیوب ٹرے میں پانی بھرتی ہے وہ منجمد ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے برف بننے میں تاخیر ہوتی ہے۔ اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ کیوب ٹرے کو باہر نکالیں اور بالوں کو خشک کرنے کی مشین کی مدد سے ٹیوب میں جمی برف پگھلائیں۔

​8۔بند ہوا بیسن

بعض اوقات سرکے اور نمک کو ملانے والا پرانا طریقہ کچن یا غسل خانے کے بند ہوئے بیسن کو کھولنے کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ سب سے پہلے ہارڈ وئیر سٹورز پہ آسانی سے ملنے والے پلنجر کا استعمال کریں لیکن صرف تب جب آپ نے پہلے سے کیمیائی ڈرین کلینر پائپ میں ڈالیں ہوں۔اگر یہ کام نہیں کرتا تو بہتر ہے کہ بیسن کے نیچے ایک بالٹی رکھنے کے بعد پی۔ٹریپ کو کھولیں اور بند جگہ کو صاف کریں۔

​9۔سلوں کے درمیان داغوں کی صفائی

گھریلو کلینرز کی مدد سے سلیں آسانی سے صاف کی جا سکتی ہیں لیکن شراب اور پھپھوندی کے درزوں کے اندرر گئے داغ صاف کرنا مشکل ہے۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس حصے کو کسی تیز ٹائل کلینر سے گیلا کریں اور تھوڑی دنوں کے لئے رکھیں اور پھر صابن اور پانی سے دھو لیں۔

​10۔ ڈھیلا تہ دار کاونٹر کا اوپرا حصہ

تہ دار سطح والے باورچی خانے کے کاوٹرز بلکل قدرتی پتھروں سے بنائے گئے کاونٹرز کی طرح خوبصورت لگتے ہیں اور دیرپا بھی ہوتے ہیں اگر اچھے سے رکھے جائیں۔ اس جدید باورچی خانے میں جہاں کاونٹر کے اوپر ناشتہ تیار کرنے کی جگہ بنائی گئی ہے، پہلی نظر میں اندازہ کرنا مشکل ہے کہ یہ تہدار ہے۔پتھر کے بنے کاونٹرز کی مرمت کرنا مشکل ہے جبکہ تہدار کاونٹرز کی مرمت کرنا بلکل آسان ہے کیونکہ آپ کو صرف ایک اچھا چیپ دار مواد چاہیے تاکہ آپ شیٹ کو واپس کاونٹر پہ لگا سکیں۔دونوں سطحوں کو اچھے سے صاف کریں اور تہدار شیٹ لگانے سے پہلے چیپ دار مواد لگائیں اور کوئی وزنی چیز اوپر رکھ لیں جب تک یہ خشک نہ ہو جائے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista