اپنے گھر کو منظم اور باترتیب رکھنے کے 7 DIY طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Raumwunder, Connox Connox Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos
Loading admin actions …

چاہے آپ کسی محل میں رہتے ہوں یا پھر کسی چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں، چیزوں کو سمیٹ کر رکھنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ زیادہ تر ہمارے باس ضرورت سے زیادہ چیزیں ہوتی ہیں تو یا اشیاء مل کر پورا گھر پھیلا دیتی ہیں۔ اگر گھر سمٹا ہوا ہو تو نہ صرف آپ کا پورا گھر خوبصورت لگتا ہے بلکہ یہ آپ کو زیادہ فعال بھی بنا دے گا۔ بکھرا ہوا گھر آپ کے سٹریس میں نہ صرف اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کو غیر ضروری اشیاء خریدنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے۔ مثلاً جب آپ کو اپنا قلم یا کوئی دوسری ضروری چیز نہیں مل رہی تو آپ کو لازمی وہ چیز دوبارہ خریدنا پڑ جاۓ گی۔ اس طرح آپ کے پیسے بھی زیادہ خرچ ہوں گے۔

اسی لیے صاف ستھرا اور منظم گھر نہ صرف آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھے گا بلکہ یہ آپ کو فالتو خرچوں سے بھی بچاۓ گا۔ اس لیے ہم آج آپ کو چند ایسےDIY طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو با آسانی منظم رکھ سکتے ہیں

داخلہ گاہ کے ساتھ چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کی جگہ

Raumwunder, Connox Connox Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos Percheros y ganchos

گھر میں داخل ہوتے ہی ساتھ آپ کو جوتے اتارنے ہوتے ہیں۔ تو بجاۓ ان کو ادھر ادھر رکھنے کے آپ ایک باقاعدہ ریک بنا لیں اور اس کا ایک ایک خانہ ہر گھر کے فرد کو دے دیں جدھر وہ اپنے جوتے اور چپلیں رکھ سکیں۔                                 

اس کے علاوہ دیوار پر ایسے ہک لگائیں جدھر آپ بیگ، ٹوپی، چھتری، سکارف اور کوٹ آسانی سے لٹکا سکیں.

​پیگ بورڈ شیلف

SCHRAUB, SPOD SPOD Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos Percheros y ganchos

اس طرح کے شیلف آپ کے گھر کے کسی بھی حصے جیسے باورچی خانہ، خوابگاہ، دیوان خانہ غرض ہر جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے شیلف آپ کو اپنی چیزیں ترتیب سے رکھنے میں بہت مدد دیں گے۔ یہ آپ خود بھی آسانی سے لکڑی میں سوراخ کر کہ ان میں پیچ لگا کر بنا سکتے ہیں.

​موبائل چارج کرنے کی جگہ بنائیں

چارجر کی پھیلی ہوئی تاریں ہمیشہ ہی بہت بری لگتی ہیں۔ اس کے لیے آپ اپنے بستر کے ساتھ میز کی دراز کے پچھلے حصے میں سوراخ کر کہ ادھر ایک ایکسٹنشن بورڈ رکھ لیں۔ اسی طرح آپ دراز کے علاوہ کسی پرانے جوتے کے ڈبے میں بھی یہ کام کر سکتے ہیں.

​غسل خانے کو منظم رکھیں

چونکہ غسل خانہ ایک چوٹی جگہ ہے تو اس لیے آپ کو اسے منظم رکھنا چاہیے۔ اپنی کاؤنٹر کی سطحوں کو صاف رکھیں اور ادھر صرف ضرورت کی اشیاء رکھیں۔ باقی اشیاء رکھنے کے لیے لکڑی کا کیبنٹ استعمال کریں۔ ہک سے باسکٹ لٹکا کر اس میں بھی چیزیں لٹکائی جا سکتی ہیں۔ بال پن سنبھال کر رکھنے کے لیے مقناطیسی پٹی کا استعمال کریں.

​منظم باورچی خانہ

باورچیخانے کو منظم  رکھنے کے لیے چمچوں اور کانٹوں کو دراز میں رکھیں۔ بڑے چمچوں کو دیوار پر ہک یا کھونٹی کی مدد سے لٹکایا جا سکتا ہے۔ یا پھر شیشے کے جار میں ان چیزوں کو اکٹھا کر کہ رکھ لیں.

​کاسمیٹک کے لیے

چاہے آپ اپنے کاسمیٹک کو غسل خانے میں رکھیں یا ڈریسنگ میں، انہیں ایک ترتیب میں ہونا چاہیے۔ اس طرح نہ صرف آپ بہت جلدی تیار ہو سکتی ہیں بلکہ آپ کی اشیاء گم ہونے سے بھی بچ جائیں گی۔ اپنے برش اور پینسل کو کسی خوبصورت کپ میں رکھ لیں۔ لپ سٹک اور دیگر ڈبوں میں بند چیزوں کے نیچے مقناطیس لگا دیں اور اسے لوہے کی پٹی کے ساتھ چپکا دیں.

​جوتے رکھنے کی زبردست جگہ

جوتوں کے ریک بہت مہنگے ہوتے ہیں اور زیادہ تر اتنے بڑے نہیں ہوتے کہ آپ کے پورے کنبے کے جوتے ادھر آسانی سے آ جائیں۔ اس لیے آپ خود سے جوتوں کے لیے شیلف بنا لیں۔ اس سلسلے میں آپ لکڑی کے تختے کسی راہداری کے بند حصے میں لگا سکتے ہیں.

۱۳ ایسے کام جو آپ خود کر کے اپنے گھر کو خاص بنا سکتے ہیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista