آپ کے لیے جدید راہ داریوں کی ۲۵ تصویریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residenza 015 Parma: In un condominio degli anni '60 ubicato in Centro, PIZZUTI ARCHITETTURA PIZZUTI ARCHITETTURA Salas modernas Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

راہ داریاں گھر کے اندونی حصوں کو آپس میں ملانے کے لیے اہم ہوتی ہیں۔ مگر گھر ڈیزائن یا اس کی تجدید کرتے وقت انہیں اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ایک خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ راہ داری نہ صرف گھر کی جمالیات بڑھاتی ہے بلکہ ایک فعال عنصر مہیا کرتی ہے تا کہ گھر کے ہر کونے کو استعمال میں لایا جا سکے۔

آپ کی مدد کے لیے ہومی فائی نے ۲۵ جدید راہ داریوں کی تصویریں اکٹھی کی ہیں جن میں خوبصورتی، تخلیق اور عملی ڈیرائن پایا جاتا ہے جو آپ کی راہداری میں ایک تازہ دم کے دینے والی تبدیلی لے آئے گا۔

۱۔ گرمی اور روشنی

یہ راہ داری دکھاتی ہے کہ آپ خوبصورتی پر سمجھوتہ کیے بغیر ہال کو گھر کے باقی کمروں سے کیسے جوڑ سکتے ہیں۔ لکڑی کا فرش باقی کمروں میں ایک گرم احساس لے جاتا ہے جبکہ چھت پر لگی روشنیاں جگہ کو روشن کرتی ہیں۔ شیلف کتابیں اور دوسرے لوازمات دکھانے اور جگہ میں خوبصورتی کے اضافے کا ذریعہ ہیں۔

۲۔ دلچسپ طاق

راہ داری میں دیواروں کی جگہ ضائع کرنے کے بجائے، ان میں طاق بنا کر سامان اور آرائشی اشیا رکھنے کے لیے جگہ بنائی جا سکتی ہے۔

۳۔ اختراعی ڈیزائن

اپنی راہداری پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمائیں۔ اس ڈیزائن میں دیوار کے گرد شیلف بنے ہیں جو راہداری اور لاؤنج کو جوڑتی ہے۔

۴۔ سادہ، سامان رکھنے کی جگہ کے ساتھ

یہ ڈیزائن سادہ گھر کے لیے بہترین ہے۔ سفید دیواروں میں سامان رکھنے کے لیے الماریاں ہیں اور آرائشی اشیا رکھنے کے لیے درمیان میں ایک طاق بنا ہے۔

۵۔ راہ داری میں لائبریری

راہ داری کی پوری دیوار کو شیلف سے بھر دینے سے آپ اپنی کتابیں دکھانے کے لیے جگہ بنا سکتے ہیں۔

۶۔ نیچے بنی الماریاں

راہداری کی دیوار پر شیلف بنانے کے علاوہ آپ اس کے نیچے الماریاں بھی لگا سکتے ہیں، جنہیں آپ کی ضرورت کے مطابق جوتے، کپڑے، برتن وغیرہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۷۔ ایک مرکزی حصہ

ایک نئی راہداری تنگ معلوم ہوتی ہے۔ مگر آپ کسی شوخ عنصر کی مدد سے اس سے توجہ ہٹا سکتے ہیں، جیسا کہ اس تصویر میں ایک مختلف رنگ کی دیوار سے کیا گیا ہے۔

۸۔ روشن چھت

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos

توجہ ہٹانے کے لیے ایک اور تجویز راہداری کو روشن کرنے کے لیے ایک روشنیوں والی نقلی چھت لگانا ہے۔

۹۔ فن پارے

ایک بیزار کن راہداری کو دیوار پر چند تصاویر لگا کر اور آرائشی سامان کے لیے ایک روشن طاق بنا کر حسین بنایا جا سکتا ہے۔

۱۰۔ دیہی رنگ

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras rústicos Madera Acabado en madera

راہداری میں پتھروں کی دیوار، قدرتی لکڑی کی چھت اور لکڑی کے فرش کا استعمال اسے دیہی انداز کا بنا دیتا ہے۔ جو جدید انداز کے ساتھ بھلا معلوم ہوتا ہے۔

۱۱۔ سیاہ و سفید

یک رنگی تھیم کسی بھی جگہ کو نفیس بناتے ہیں۔ اس راہداری کی ایک دیوار پر سیاہ و سفید فن پارے لگے ہیں جبکہ دوسری میں مختلف سائز کے طاق بنے ہیں۔ جگہ کو گہرا اور ڈرامائی انداز دینے کے لیے طاقوں کے اندر سیاہ رنگ کیا گیا ہے۔

۱۲۔ سب ایک ساتھ

ایک دیوار پر سامان رکھنے کی الماریوں اور دوسری پر کھلے شیلف کے ساتھ یہ راہ داری مکمل ہے۔ ہلکی لکڑی سے بنا فرش گرمی کی جھلک لاتا ہے جو اس جگہ کو بےترتیب کے بجائے آرام دہ بناتا ہے۔

۱۳۔ ایک بصری جوڑ

اس راہداری کی چھت داخلے پر اونچی ہے مگر کمرے تک لے جاتے راستے میں نیچی ہو جاتی ہے۔ داخلے پر اور اختتامی دیوار پر لگی ایک جیسی تصویریں ان جگہوں کو خوبصورتی سے جوڑ دیتی ہیں۔

۱۴۔ ایک دیدہ زیب عنصر

راہداری کے اختتام پر سادہ سفید دیوار کے بجائے ایک بڑی سی رنگین پینٹنگ یا وال پیپر لگانے سے یہ بیزار کن سے حسین میں تبدیل ہو جائے گا۔

۱۵۔ سادہ، رنگوں کی ایک جھلک کے ساتھ

Casa Dash, Ad'A Ad'A Pasillos, vestíbulos y escaleras minimalistas Madera Acabado en madera

بہت سی راہ داریوں کو باقی سجاوٹ جیسا بنانے کے لیے ان پر سفید رنگ کیا جاتا ہے مگر اس کی وجہ سے وہ بہت سادہ لگتی ہیں۔ ایک شوخ فن پارہ آپ کو سفید رنگ کی بوریت سے بچاتا ہے۔

۱۶۔ رنگین فرش اور طاق

اس راہ داری کا فرش خوبصورت ڈیوائن والی ٹائلوں سے بنا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں رنگین طاق بھی موجود ہیں۔

۱۷۔ قدرتی احساس

casa Mast, yesHome yesHome Pasillos, vestíbulos y escaleras mediterráneos

دیوار پر لگے پتھر، لکڑی کا فرش اور کچھ گملے اس راہ داری میں قدرت کو متعارف کرواتے ہوئے اسے تازگی کا احساس دیتے ہیں۔

۱۸۔ سادہ اور روشن

ہر راہ داری کو نمایاں ہونے کے لیے کسی شوخ چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسا گھر جس میں قدرتی روشنی کی فراوانی ہو، اس کی راہ داریوں میں لکڑی کے تختوں کی گرمی اور چھت پر لگی روشنیاں کافی ہوتی ہیں۔

۱۹۔ بےترتیب ڈیزائن کا فرش اور نفیس لوازمات

ایک سفید دیواروں والے جدید گھر میں بےترتیب ڈیزائن کا فرش اچھا لگتا ہے، اس کے علاوہ کچھ احتیاط سے چنی گئی آرائشی اشیا جیسا کہ گلدان اور ایک نرم قالین راہداری کو خوبصورت بناتی ہیں۔

۲۰۔ بیٹھ کر پڑھنے کی جگہ

A casa di Giulia, Plastudio Plastudio Pasillos, vestíbulos y escaleras eclécticos

راہداری کی جگہ ضائع کرنے کے بجائے ایک ایسا ڈیزائن بنائیں جس میں کتابیں رکھنے کے لیے شیلف ہوں اور آرام سے بیٹھ کر پڑھنے کی جگہ ہو۔

۲۱۔ شکلیں اور رنگ

Open Space , Onlydesign Onlydesign Pasillos, vestíbulos y escaleras minimalistas

سادہ ڈیزائن کو خوبصورت بنانے کا ایک اور طریقہ درمیانی رنگوں جیسا کہ سفید، بھورے اور سرمئی کا استعمال ہے۔ یہاں دلچسپ شکلوں کا استعمال کیا گیا ہے جیسا کے پچھلی دیوار پر لگے مستطیل فریم، کونے میں رکھی گول میز اور ایک ہموار، مستطیل داخلی میز۔ فرش کا ڈیزائن بھی دلکش ہے۔

۲۲۔ تین رخی

اختتام پر شیشے کے دروازے سے نظر آتے سبزے اور منفرد زاویاتی انداز کی ٹائلوں کی وجہ سے یہ راہ داری اچھی لگتی ہے۔

۲۳۔ رنگوں کا دلچسپ ملاپ

رنگوں سے کھیل کر راہ داری کو دلچسپ بنایا جا سکتا ہےجیسا کہ یہاں موجود سیاہ و سفید عناصر کا امتزاج۔

۲۴۔ من موجی

یہ راہداری دیوار پر لگی تصویروں پر موجود خوبصورت روشنیوں اور پردوں سے چھن کر آتی روشنی کے ساتھ جادوئی نظر آتی ہے۔

۲۵۔ فعال مرکز

ظاہر ہے آپ کسی فعال شے کو بھی توجہ کا مرکز بنا سکتے ہیں۔ اس سفید راہ داری کے اختتام میں ایک جدید آتشدان ہے جو کتھئی دیوار کے ساتھ حسین نظر آتا ہے۔

یہاں مزید تجاویز دیکھیے: موسم بہار کے لیے صفائی کی گائیڈ۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista