انہوں نے صحن میں ایک چھوٹا سا گھر بنایا۔ یہ حسین تھا!

Resham Ejaz Resham Ejaz
Garden Studio Man cave, Samuel Kendall Associates Limited Samuel Kendall Associates Limited
Loading admin actions …

کافی بار تجدید کرنے والے آرام یا مزید کمروں کی خاطر رہنے کی جگہ بڑھاتے ہیں،کبھی دیواریں گرائی جاتی ہیں، نئی منزل بنائی جاتی ہے یا تہہ خانے کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے مگر اس بار یہ توسیع باغ میں ایک چھوٹا سا گھر بنانے کے بارے میں ہے جس نے باہر موجو جگہ کا ایک سٹڈی تخلیق کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا۔

ہمارے ساتھ اس قدم بہ قدم سفر پر چلیے جہاں سموئیل کینڈل اسوسی ایٹ لمیٹڈ ہمیں دکھاتے ہیں کہ یہ فالتو جگہ کا فائدہ اٹھا کر سٹوڈیو کا آرام شامل کرنے والی جگہ کیسے تیار کی گئی۔

بنانے کی جگہ

جیسا کہ ہم تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، یہ سچ ہے کہ سٹڈی باغ کا بہت سا حصہ گھیر رہی ہے، اگر ہم اس جگہ کو آفس کے طور پر استعمال کرنا چاہیں تو یہ ایک شاندار تجویز ہے۔ اس کے سبزے کے پاس ہونے کی وجہ سے آپ جب چاہیں باہر نکل کر قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور مزید توانائی کے ساتھ کام کرنے واپس آ سکتے ہیں۔

سٹڈی کا ڈھانچہ

سٹوڈیو کا ڈھانچہ کنکریٹ سے بنا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کے بڑے سے داخلے کے ذریعے قدرتی منظر کا مزا لیا جا سکے۔

اس میں ایک باتھ روم، ایک لاؤنج اور ایک لکڑی کا عرشہ بھی بنایا گیا ہے جو ٹیرس کا کام دے گا آپ کو اندرونی حصے میں رہتے ہوئے باغ سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا۔

توسیع کے فوائد

پرانی عمارت کی کھلی توسیع بنانے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ڈیزائن گھر والوں کی پسند اور ضروریات کے علاوہ کسی چیز پر منحصر نہیں ہوتا۔ بجلی کی تنصیبات اور پائپ وغیرہ لگانے کے لیے پہلے سے لگے سامان کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیزائن مکمل طور پر گھر والوں کی پسند کا نتیجہ ہوتا ہے۔

نتیجہ

نتیجہ ایک جدید سٹڈی دکھاتا ہے۔ کنکریٹ سے بنائے جانے کے باوجود دیواروں اور بڑے سے عرشے پر لکڑی نظر آتی ہے جو ماحول کو گرم بنا دیتی ہے۔

بیرونی عرشے پر رکھا باغ والا فرنیچر اس جگہ کو مزے دار اور پرسکون بنا دیتا ہے، کم سامان اس جگہ کو سادگی اور صفائی کا احساس عطا کرتا ہے۔

اور اندر سے… .

ٹیرس سے اندر آتے ہوئے ہم ایک پرسکون کمرہ دیکھتے ہیں جس میں ایک بڑا سا ٹی وی اور ایک آرام دہ آرام کرسی موجود ہے۔ جگہ کو تقسیم کرتے شیلف کے پیچھے سٹڈی بنی ہے جسے آفس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ آپ اس کا کچھ حصہ یہاں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بیرونی جمالیات کی پیروی کرتے ہوئے لکڑی کا فرش سیاہ دیواروں کی سنجیدگی میں گرمی لے کر آتا ہے۔ ایک شاندار ڈیزائن جو اپنے گرد و نواح کی جگہ یعنی کہ باغ سے فائدہ اٹھاتا ہے اور آرام و خوبصورتی کو اہمیت دیتا ہے۔ اپنے گھر کے پیچھے ایسی سٹڈی بھلا کون نہیں چاہے گا؟

یہاں دیکھیے ایک بے حد خوبصورت گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista