۵ مختلف دہاتی دیوان خانوں کے دلفریب نظارے

Shahtaj Shahtaj
Casa Itaipava, sadala gomide arquitetura sadala gomide arquitetura Salas / recibidores
Loading admin actions …

دیہات میں رہنے والے جہاں ایک طرف بہت سادہ ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف بڑے مہمان نواز بھی ہوتے ہیں۔ ان میں تصنع اور بناوٹ بالکل نہیں ہوتی، مہمانوں کی آمد پر انکی خوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے اور اپنے سادہ سے گھر کو مہمانوں کے لئے دک لے ساتھ کھول دیتے ہیں اور ان سادہ سے بنے دیوان خانے آنے والے پر بہت اچھے تاثرات پیدا کرتے ہیں تو آئیے ہم آپکو دیہات کے سادہ مگر محبت سے پر دیوان خانوں میں لئے چلتے ہیں۔

۱۔ وسیع کشادہ دیوان خانہ

دیہاتی گھر چونکہ زمین پر ہوتے ہیں اس لئے یہ کافی وسیع اور کشادہ ہیں۔ اس میں مہمانوں کے بیٹھنے کی سہولت بھی کافی اچھے ہے۔ کتھئی رنگ کا فرش جس میں ریگزین بچھا دیا گیا ہے، اس پر بڑے آرامدہ صوفے بمع کشن کے رکھے ہوئے ہیں۔ درمیان میں کافی بڑی میز، جس میں مہمانوں کی تواضع کے لئے چائے کے لوازمات رکھے جاسکتے ہیں، ساتھ میں کچھ کرسیاں اور اسٹول رکھ دیے گئے ہیں۔ کونے میں رکھا ہوا لیمپ بھی جگہ کو بھر دیتا ہے اور بوقت ضرورت مناسب روشنی بھی مل جاتی ہے۔

ویسے تو وسیع کھڑکیاں اور دروازے روشنی اور ہوا کے لئے کافی ہوجاتے ہیں اسر مہمان بھی آرام سے کافی گھنٹے اس میں گزار سکتے ہیں۔ کھڑکی کے پاس میز رکھ کر اضافی مہمانوں یا انکے بچوں کے کھانے کی چیزیں بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ برابر کے کمرے میں کھانے کی میز رکھ کر وہاں پر شوکیس میں برتن بھی سجا دیے جاتے ہیں اور دیواروں پر کچھ تصاویر بھی۔ لیجئے ایک سادہ دیہاتی طرز کا دیوان خانہ تیار ہوگیا۔

۲۔ خوبصورت رنگوں کے امتزاج سے مزین

جیسا کہ ہم نے کہا کہ دیہاتی دیوان خانے بڑی اور وسیع جگہ پر بنائے جاتے ہین تو صحب خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ سامان کو اس طرح سجایا جائے کہ آنکھوں کو بھی بھلا لگے۔سفید اور کافی رنگ کے امتزاج سے صوفے اور کشن بنایا جائے جوکہ سفید دیواروں اور پردوں کے ہمراہ آنے والے مہمان پر اچھا تاثر ڈالتے ہیں۔ لکڑی کا درمیانی میز اور اس میں ایک دو سجاوٹ کی چیزیں رکھ دی جائیں۔ فرش کا زیادہ تر رنگ کتھئی ہوتا ہے، تاکہ مٹی کے رنگ سے ہم آہنگ ہوکر گندہ نظر نہ آئے۔

باقی کچھ فوم کے چوڑے بغیر پشت کے اسٹول نما رکھ کر مہمانوں کے لئے زیادہ جگہ بنا دی گئی ساتھ میں کچھ سجاوٹ کے لئے اشیاء رکھ دی گئی ہیں جو بنانے والے کے ہنر مند ہاتھوں کا کمال ہے اور افراد خانہ کے ذوق کا آئینہ دار بھی۔

۳۔ باہمی مشاورت یا بڑے خاندان کے لئے وسیع دیوان خانہ

عموماََ بڑے جاگیردا، وڈیرے یا گاؤں کے سرداروں کے ہاں جرگہ بلانے کے لئے بہت بڑی جگہ کی ضرورت پڑتی ہے، اس صورت میں گھر کے صحن کو بھی دیواں خانے میں شامل کرلیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق سامان بھی زیادہ رکھا جاتا ہے اور انھیں اس طرح رکھا جاتا ہے تا کہ آنکھوں کو برا نہ لگے ور گنجائش سے زیادہ مہمان بیٹھ سکیں یا انکی خاطر تواضع بھی اچھے طریقے سے ہو سکے۔

اسی طرح مختلف تقریبات میں بھی یہ کام کر لیا جاتا ہے۔ سفید پردوں سے آراستہ کمرے کو کچھ گملے یا اضافی سامان سے سجا کر اور کچھ روشنی کا انتظام کرکے اسے ایک اچھے دیوان خانے کی شکل دی جاسکتی ہے۔

۴۔ ایک چھوٹے دیوان خانے کی سجاوٹ

ایک درمیانے طبقے کا خاندان چونکہ اتنی استعداد نہیں رکھتے  لیکن چونکہ گاؤں دیہات میں مہمانوں کی بڑی عزت کی جاتی ہے تو چھوٹی جگہ کو کم سامان سے آراستہ کیا جاسکتا ہے۔ دو سیٹ والے صوفے کو جوکہ تھوڑا مختلف رنگ میں ہو، اسے سجا کر اس میں آرام کے لئے کشن رکھ دیا جائے۔ اسکی چھت پر ماہر ہاتھ  لکڑی کی خوبصورت دو چھتی بنائیں یا پھر چھت کو اونچائی کی شکل میں بنا کر اسے لکڑی کا ہی رنگ دے دیں۔

اسکی کھلی اور ہوادار کھڑکیوں پر چھوٹے گملوں میں خوبصورت پودے لگا دیے جائیں۔ کمرے کے ایک کونے میں کوئی لمبائی والا لیمپ رکھ دیا جائے اور لوہے کا اسٹینڈ پر ہانڈی کے طرز پر بنے ہوئے گلدان  جس میں پلاسٹک کے پھول لگا دیے جائیں اور کچھ عرصے کے بعد انکو دھو لیا جائے تو نہ صرف یہ پھول نئے لگینگے بلکہ ایک چھوٹا سا دیوان خانہ مہمانوں کی دلچسپی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

۵۔ جدیدیت سے بھرپور دیوان خانہ

یہ دیوان خانہ شہری اور دیہاتی سنگم نظر آ رہا ہے، اسکے معمار نے دونوں طرف نظر رکھی ہے، شوخ رنگوں کے صوفے صاحب خانہ کی خوش مزاجی کو ظاہر کر رہے ہیں، قالین بچھا کر اسپر رکھا سامان سہری رنگ دکھا رہا ہے۔ دیوار پر پتھروں کے رنگ سے رنگ کرکے اس پر ایل سی ڈی سے ایک جدت پیدا کی گئی ہے۔ چھوٹے چھوٹے گملوں سے کی گئی سجاوٹ سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہو تے ہیں اور مختلف اشیاء سے کی گئی سجاوٹ کمرے کی خوبصورتی کو اجاگر کر رہی ہے۔ اور اطراف سے نظر آتی ہریالی اور ٹھنڈی خوشگوار ہوا ہمیں کسی سرسبز مقام کی یاد دلاتی ہے۔

دیوان خانوں کی دلکشی کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دیکھیں: دلکش لیکن منفرد دیوان خانے کے ۵ آئیڈیاز

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista