فانوس دیوان خانے کے ہوں، خوابگاہ کے، استقبالیہ، TV روم کے یا ڈايیننگ روم کے، ہمیشہ ایک مثالی، جدید اور باسلیقہ گھر کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ فانوس کے بغیر کسی جدید اور پوش گھر کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہومی فايی کے ماہرین نے آپ کے ليے جدید ترین رجحانات کے نمایندہ چند خوبصورت فانوسوں کا انتخاب کیا ہے۔ جنکی تنصیب کا انداز، ڈیزاين کی انفرادیت اور فنکارانہ نفاست دیدنی ہے۔
استقبالیہ کے درمیان میں نصب یہ چھوٹا مگرجامع فانوس کوریڈور کے دونوں طرف نصب آينوں میں نہایت ماہرانہ انداز میں منعکس کیا گیا ہے۔ جبکہ فرش کے سرمي ٹايلوں پر اسکی روشنی عجب بہار بکھیر رہی ہے۔
زیرمشاہدہ ڈايننگ ہال کا مرصع اور منقش چھت جادويی اثرکا حامل جو کسی شاہی طرز رہايش کی نمايندگی کرتا ہے۔ اس چھت کے ارد گرد نصب فانوسوں کی روشنیاں اس بڑے ہال کی ضروریات پوری کرنے کے ليے کافی ہیں۔
کھانے کے میز اور احاطے کو روشن رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا نمونہ زیرنظرفانوس کم خرچ، کثیرلمقاصد اور خوبصورت انداز کا ایک ہمہ جہت فانوس ہے۔
اس دیوان خانے کا انتظامی اورنفیس طرز آرایش میں ایک بڑاحصہ اس جدید ڈیزاین کے فانوس سے نمایاں کیا گیا ہے جسکی ترتیب اور شکل و صورت کسی ساینس فکشن فلم کی طرح منظرپیش کررہی ہے۔
زیرنظرنمونہ چھت کی تعمیر میں منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر شدہ فانوس کا ہے۔ جو کسی بڑے اور منظم گول دایرے میں مختلف ڈیزاینوں کے لایٹوں کے ساتھ رنگین اور جدید فانوس کی صورت اختیار کیا گیا ہے۔
تصویر میں نظرآنے والا فانوس جدید اور منفرد انداز کا ہے۔ جو چاندی کے مرصع پلیٹوں کے چمکدار برتنوں کی طرح نظرآرہا ہے۔
اس قسم کے فانوس جہاں جدت کی نمايندگی کرتے ہیں وہاں پايدار اور خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔
کچھ جدتیں اور اختراعات مثال بن جاتی ہیں۔ اس تصویر میں نظر آنے والا فانوس ترچھا دايرہ نظرآرہا ہے لیکن اس بات کا تعین دیکھنے والے کو سوچ میں ڈال دیتا ہے کہ اس دايرے کا رخ کس طرف ہے۔ اس قسم کے تخلیقی اور منفرد ڈیزاین نہ صرف مثال بن جاتے ہیں بلکہ فیشن کی صورت تادیر قایم رہتے ہیں۔