13 بہترین تخئیلاتی خوابگاہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Park Slope Brownstone 2, Ben Herzog Architect Ben Herzog Architect
Loading admin actions …

زیادہ تر لوگوں کے لیے بستر میں گزارا وقت سب سے زیادہ آرامدہ، پرسکون اور پر مزہ وقت ہوتا ہے۔ اس کے لیے درست بستر اور دلکش خوابگاہ کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ آپ لوگ نہ صرف سکون سے سو سکیں بلکہ اچھی طرح آرام بھی کر سکیں۔ کسی بھی اندرونی آرائش کے ماہر سے پوچھ لیں وہ آپ کو یہی بتاۓ گا کہ اگر آپ کی خوابگاہ میں درست بستر اور رنگوں کا چناؤ کیا جاۓ تو یہ آپ کا موڈ روزانہ خوشگوار بنانے میں بہت مدد گار ثابت ہو گا۔ اسی لیے ہم آج آپ کے لیے 13 ایسی خوابگاہوں کی تصاویر لاۓ ہیں جو آپ کو پرسکون اور آرامدہ نیند لینے پر مجبور کر دیں گے

1. ​آرامدہ جگہ

اپنی خوابگاہ سے غیر ضروری دیواروں کا خاتمہ کریں اور اس بڑی سی آرامدہ جگہ کا لطف لیں.

2. ​پرسکون

اپنی دیواروں پر ہلکا نیلا اور آف وائٹ رنگ کریں اور بستر پر ان ہی رنگوں کی چادر کا استعمال کریں۔ پھر آرامدہ نیند کا مزہ لیں.

3. ​ہلکا رنگ

اگر آپ کو اینٹوں کی دیوار پسند ہے مگر آپ کے خیال میں ان کا رنگ بہت گہرا ہوتا ہے تو بس ان پر سفید رنگ کر دیں۔ یہی کام فرش کے تختوں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

4. ​روشن اور چمکدار

قدرتی روشنی ہر کمرے کے لیے بہترین ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو مصنوعی روشنیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے آپ بستر کے ساتھ لیمپ استعمال کر سکتے ہیں جو آسانی سے سوئچ کی مدد سے روشن یا ہلکے کیے جا سکتے ہوں.

5. ​جتنا بڑا اتنا اچھا

زیادہ پرتعیش اور آرامدہ انداز لانے کے لیے آپ کو کشادہ جگہ کا استعمال کرنا چاہیے۔ چھت تک کی الماریاں بڑے سائز کا فرنیچر اور بڑا قالین سب سے اچھا ہے.

6. ​شوخ رنگ

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ خوشگوار موڈ کے ساتھ بیدار ہوں، آپ شوخ رنگ کے تکیوں اور رضائیوں کا استعمال کریں

7. ​پتلے پردے

اپنے کمرے کو اندھیرے میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے پتلے پتلے پردوں کا استعمال کریں۔ یا پھر فولڈنگ سکرین لگائیں۔

8. ​لکڑی کا فریم

وافر مقدار میں لکڑی کی موجودگی آپ کو خود بخود پرسکون اور آرامدہ جگہ فراہم کرے گی.

9. ​سونے سے پہلے باتھ

ہمیں یقین ہے کہ کوئی بھی شخص ایک تھکن سے بھرا دن گزارنے کے بعد سونے سے پہلے آرامدہ اور پرسکون گرما گرم باتھ سے انکار نہیں کرے گا۔ اور اگر بستر اور باتھ ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوں تو اس سے اچھی کیا بات ہو سکتی ہے.

10. ​چوکور

homify Dormitorios industriales

کمرے میں ٹی وی کی موجودگی لازمی ہے، لیکن کمرے کی آرائش کے مطابق اس کی جگہ نکالنا مشکل کام ہے۔ سیریمک ٹائیلز والی یہ دیوار اور اوپر لگی چوکور روشنی زبردست ہے.

11. ​لکیریں ہی لکیریں

homify Dormitorios industriales

اس خوابگاہ میں آپ جدھر دیکھیں ادھر آپ کو سیدھی سیدھی لکیریں نظر آئیں گی۔ چاہے وہ بستر ہو یا چھت سے لٹکی دلکش ترین روشنیاں۔ یہ آپ کی خوابگاہ کو بہت ہی منفرد اور دلچسپ انداز دے دیں گے.

12. ​ریشم جیسا ہموار

ویلوٹ کی طرح کا گداز، کاٹن سلک کی طرح سے ہموار اور موٹا اور ریشم جیسا ملائم۔ ۔ ۔ یہ اس بات کی یقین دہانی کرواۓ گا کہ آپ کو سب سے زیادہ آرامدہ اور پرسکون نیند آۓ.

13. ​ریٹرو انداز

homify Dormitorios de estilo rústico

ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کی خوابگاہیں بہت ہی زیادہ سجی ہوتی تھیں۔ ان میں سے کوئی ایک انداز جیسا کہ یہ ابھری ہوئی ‎ ہے، دیوار لیں اور اسے جدید انداز کے فرنیچر کے ساتھ استعمال کریں۔

ہیڈ بورڈ کے 15 بہترین ،منفرد اور سب سے خوبصورت ڈیزائن بھی دیکھیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista