گھرصاف ستھرا رکھنا رکھنا اور صفائی کرنا ہمیں تو بہت پسند ہے۔۔۔ آپ کو صفائی کرنا پسند نہیں؟ اوہو۔۔ چلیں ہم اس کو تبدیل کر دیں گے۔
جب آپ کو پتا چلے گا کہ چند آسان طریقوں سے یہ مشکل کام کتنا آسان ہو جاتا ہے تو آپ بھی یقینا ہر وقت اپنے گھر کو صاف ستھرا اور مہکتا ہوا رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
چلیں پھر دیکھتے ہیں وہ سادہ اور آسان طریقے جو جادوئی اثر رکھتے ہیں۔
عمومی طور پر لکڑی کے فرنیچر سے مٹی چپک جاتی ہے اور پھر آسانی سے صاف نہیں ہوتی۔ اس کے لیے آپ ہلکے سے پرفیوم یا باڈی سپرے کا استعمال کریں، مٹی باآسانی اتر جاۓ گی اور آپ کا گھر بھی مہکتا رہے گا۔
یہ طریقہ بڑی دعوت اور مرد حضرات کے لیے بہترین ہے۔ اپنی ڈریلنگ مشین کے اگلے حصے پر صفائی والا کپڑا یا فوم لگائیں اور مزے میں تیز تیز ساری پلیٹیں صاف کر لیں۔
کسی بھی قسم کی مشین کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش بہترین ہے کیونکہ یہ ہر چھوٹی جگہ بھی صاف کر دیتے ہیں۔
مائیکروویو کی صفائی کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ یہ ہے کہ لیمو کے ٹکڑے کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور اسے مائیکروویو میں رکھ کر 2 سے 3 منٹ کے لکے چلا دیں۔ تمام گندگی آرام سے صاف ہو جاۓ گی۔
کانٹے یا چمچے کے آکے ایک پرانا موزہ لگائیں اور آرام سے صفائی کر لیں۔
لیمپ کے شیڈز سے مٹی صاف کرنے کے لیے اس پر لنٹ رولر پھیر دیں۔ وہ بالکل نئے دکھنے لگیں گے۔
آپ کے ٹولز پرانے اور زنگ آلود ہو چکے ہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں، ان تمام سکرو ڈرائیورز اور پانوں وغیرہ کو سرکے میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد مزید حفاظت کے لیے اس السی کا تیل ( linseed oil)لگائیں۔
تازہ پانی میں تھوڑا عرق گلاب اور خوشبو دار تیل ڈالیں اور اپنے کپڑوں پر اس کا چھڑکاؤ کریں۔۔۔ آپ کو مزہ ہی آ جاۓ گا۔
اگر آپ کے ٹاپس کا پچھلا حصہ یا کوئی اورچھوٹی چیز نیچے فرش یا کارپٹ پر گر کر غائب ہو چکی ہے تو ویکیوم کلینر کے آگے موزہ یا کوئی اور نرم کپڑا لپیٹ کر اسے آرام سے تلاش کر لیں۔
بیکنگ سوڈے اور سرکے کا پیسٹ اوون میں رات بھر کے لیے لگائیں اور صبح آرام سے اوون کو چمکا دیں۔
جلا ہوا چپچپا تیل صاف کرنا بہت ہی مشکل ہے مگر تازہ تیل سے یہ آسانی سے صاف ہو جاۓ گا۔ اس کے بعد گیلا کپڑا پھیر دیں۔
پانی اور صابن کے دھبے صاف کرنے کے لیے مالٹے یا گریپ فروٹ کو آدھا کریں، اس کے اوپر نمک لگائیں پھر اس کی مدد سے ان دھبوں کو صاف کریں۔
سوڈے کے دو چمچے سنک میں ڈالیں اور گھنٹے بعد گرم پانی اوپر ڈال دیں۔ ناگوار بدبو کا خاتمہ ہو جاۓ گا۔
گھر کو صاف کرنے کے 10 آسان طریقے، صرف آپکی الماری میں موجود چیزوں کو استعمال کر کے۔