مجھے ایک چھوٹے کچن میں اپنا فریج کہاں رکھنا چاھیے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Monolocale di circa 30 mq ristrutturato completamente e arredato in modo funzionale. L’appartamento a cambiato aspetto acquistando valore e mettendo in risalto le sue potenzialità. , Lella Badano Homestager Lella Badano Homestager
Loading admin actions …

ہمارا خیال ہے کے ایک چھوٹا کچن بھی حیرت انگیز طور پر خوش وضع ہو سکتا ہے۔ مگر ایک مسئلہ ہے: آپ اپنا فریج کہاں رکھیں گے ؟ 

ایک بڑا فریج ہر گھر کی ضرورت ہوتا ہے۔ مگر جب آپ کے گھر کے تمام حصے ننھے ننھے ہوں تو اِس کے لیے جگہ ڈھونڈنا مشکل کام بن جاتا ہے، اگر آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کام میں نہ لائیں تو…  

کچن کی منصوبہ بندی کرنے والے ہر وقت اپنے گاہکوں کی ضرورت کی تمام اشیاء ایک چھوٹی جگہ پر فٹ کرنے کے نئے اور شاطر راستے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ اور ہم نے فریج کو چھوٹی جگہ میں پورا لانے کے چند بالکل نئے طریقے ڈھونڈے ہیں۔ 

ایک نظر ڈالئے اور دیکھئے کہ کیا آپ اپنے گھر کا بھاری سامان رکھنے کے لیے کوئی اچھا طریقہ ڈھونڈ سکتے ہیں یا نہیں۔

۱. ایک بڑی سی خفیہ الماری میں

ہم شرط لگا کر کہتے ہیں کے آپ اِس باورچی خانے میں موجود فریج نہیں دیکھ سکتے۔ اور یہ اِس وجہ سے ہے کیوں کہ اسے نہایت ہوشیاری سے ایک الماری میں رکھا گیا ہے۔ اگر آپ اسے ڈھونڈنے میں مدد چاہتے ہیں تو جان لیں کے یہ کاؤنٹر کے دائیں طرف ہے۔

۲. دیوار میں بنے طاق میں

دیواروں میں بنے طاق بھاری سامان کو کمرے کو بھرے بغیر رکھنے کا ایک آساَن طریقہ ہیں۔

اپنی الماری میں ایک سوراخ بنائیں ( چوکھٹ کے درمیان میں )، اور آپ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے کے آپ کا فریج وہاں کتنی آسانی سے پورا آ جاتا ہے۔

۳. ایک عجیب کونے میں

عجیب شکلوں والے کونے جگہ کا ضیاع نہیں ہوتے کیوں کہ ان میں آپ کا فریج رکھا جا سکتا ہے۔ بس ہر چیز کا ناپ دھیان سے لیں اور اتنی جگہ ضرور چھوریں کہ آپ دونوں طرف سے فریج کا دروازہ کھول سکیں۔

۴. بند جگہ میں

VIA CEVA, LAB16 LAB16 Cocinas de estilo moderno

چھوٹی سی خلا جس میں کوئی کارآمد شے پوری نہ آئے، فریج رکھنے کی جگہ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ آپ کو تھوڑی سی الماری کی جگہ قربان کرنی ہو گی مگر یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ فریج زیادہ ضروری ہے۔

۵. ملحقہ جگہ میں

کھلے کچن والے گھر میں آپ کا فریج آسانی سے ایک ملحقہ جگہ میں رکھا جا سکتا ہے۔

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کے یہ نعمتوں سے بھرپور فریج رہنے کے کمرے میں رکھا جانے کے باوجود بالکل بھی الگ نہیں لگ رہا بلکہ کمرے کا حصہ ہی معلوم ہو رہا ہے۔

۶. کھانے کے کمرے میں

CORSO TORTONA, LAB16 LAB16 Cocinas de estilo industrial

اب یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے۔ کچن کے باہر موجود کھانے کی جگہ میں رکھا جانے والا فریج کچن میں نہ ہونے کے باوجود آپ کی دسترس میں ہو گا۔ اور کمرے میں رنگ شامل کرنے کے طریقے کے کیا کہنے۔

یہاں موجود سرخ فریج، کرسیوں کے کشنز کے ساتھ کمرے کو ایک شوخ عنصر عطا کر رہا ہے اور دیکھنے میں اعلی نظر آ رہا ہے۔

۷. کھانے کی میز کے پیچھے

کھانے کے کمرے میں فریج صرف تب رکھنا بنتا ہے جب کچن میں اس کے لیے کوئی جگہ نہ ہو، ایسا کرنے سے كھانا کھاتے وقت مشروبات دوسرے لوازمات آپ کی دسترس میں ہوں گے۔

کھانے کے کمرے کو کوئی علیحدہ کمرہ نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنے کچن کی توسیع سمجھیں۔

۸. اِس کی اپنی الماری میں

اپنے فریج کے لیے ایک علیحدہ الماری بنا دینے سے آپ کو یہ رکھنے کی خاص جگہ میسر آ جائے گی اور آپ کے کچن میں سامان رکھنے کی جگہ بھی بن جائے گی۔ اِس کے اوپر بنی سامان رکھنے کی جگہ ایک چھوٹے کچن میں خدا کی رحمت کے مترادف ہو گی۔

چھوٹے گھروں کے بار ے میں مزید تجاویز حاصل کرنے کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھیں: گھر کو بہتر اور مزید خوش حاَل بنانے کے چھ آساَن طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista