ایک خوبصورت اور چھوٹے گھر کی ۶ تصویریں

Farheen Farheen
บ้าน purple, Cr_Constantine Cr_Constantine
Loading admin actions …

چھوٹے خاندان ہمیشہ ایسے گھر کی تلاش میں ہوتے ہیں جو اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہوں- اسٹائل کچھ بھی ہوسکتا ہے نیا یا پرانا، یا پھر جیسے گھر والے اسٹائل کی تعریف کرنا پسند کریں۔ اس مناسب طرز کے گھر کا کل ۶۳اسکوئر فٹ ہے۔ جس کی پہلی وضع ہی آپ کو آرام کا احساس دے گی، یہ چنگ لائی جوکہ تھائی لینڈ کا شمالی صوبہ ہے اس میں واقع ہے۔ CR-Constantine کے ڈیزائنزز اور انٹیریئر ڈیکوریٹرز نے ثابت کر دیا ہے کہ چھوٹے گھر بھی تھوڑی سے محنت کے بعد خوبصورت اور دلکش بن سکتے ہیں۔

خوبصورت سامنے کا دروازہ

ہلکے سرمئی اور جامنی رنگ سے بنا ہوا یہ رنگ بلا شبہ بصری دعوت کا ساماں ہے۔  یہ بے شک سادہ ہے لیکن اس کی سیدھی چھت اور مزید تفصیلات  بتاتی ہیں کہ گھر میں دیکھنے لائق ابھی اور بہت چیزیں ہیں۔ اپنے کنکریٹ کے گھر کو اس امتزاج سے رنگیے اور فرق دیکھیے۔  ہلکا جامنی رنگ جس میں سفید لکیروں کی آمیزش ہے گھر کو ایک الگ ہی حسن بخشتا ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہوگی کہ چھوٹے سائز کے ساتھ ہی یہ گھر آپ کو پارکنگ اسپیس بھی مہیا کرتا ہے جو کہ چھت والی بھی ہوسکتی ہے۔

اونچی اینٹرنس

اورنج ٹائلز کو دیکھ کر آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ ایک مس میچ ہے لیکن یہ بہت سوچ بچار کے بعد بنایا گیا ہے تا کہ گھر کو اسٹائل کے ساتھ ساتھ ایک الگ وضع دے سکے۔ دوسرا یہ مہمانوں کو احساس دلاتے ہیں کہ گھر کی دہلیز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈیزائنر نے کالے سلائیڈنگ دروازوں کے ساتھ سفید لائینگ لگائی ہے جو کہ سفید دروازوں کے ساتھ بلکل موافق ہے۔

سامنے کی تفصیلات

اینٹرنس بہت ہی پھیلی ہوئی ہے، جو باہر سے لکڑی کی بنی ہوئی ہے۔ اسکے ساتھ اس پر عمودی کھڑکیاں بنا ئی گئی ہیں جن پر گرل کے پیچھے شیشے کے پینلز ہیں۔ یہ گرل سیکیورٹی کے لیئے بہت فائدے مند ہیں۔ یہ سف اس کے جغرافیے کا کمال ہے جس یہ چھوٹا سا گھر بے حد حسین اور بڑا لگ رہا ہے۔

سائیڈ ایفکٹس

اگرچہ اس کے اطراف کافی چھپے ہوئے ہیں۔ لیکن آرکیٹیکٹ نے اسکے ڈیزائن پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا۔ جبکہ سامنے کے فیچرز نے کھڑکیوں کو تھوڑا تنگ کر دیا ہے۔ یہ سا ئیڈ بہت صفائی سے بنائی گئی ہے۔ سائز زیادہ روشنی کو اندر آنے دیتا ہے۔ سائیڈ کی صاف کنکریٹ بھی بہت اچھا تاثر دیتی ہے

انٹیریئر کلر پلیٹ

اس انٹیریئرمیں بھی باہر کی طرح ہلکا جامنی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ دروازوں کی لائنگ سفید ہے جوکہ ماحول پر بے حد خوشگوار تاثر ڈالتی ہے۔ باتھ روم کا دروازہ سفید رکھا گیا ہے جو کہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے اور فرش کا رنگ بھی سر مئی ہے جو کہ باقی رنگوں کے ساتھ بلکل ملتا جلتا ہے۔

آرام دہ کچن

کچن ایک بہت ہی کھلی جگہ ہے، جس میں ان کھڑکیوں کی وجہ سے بہت روشنی آتی ہے۔ کھڑکیوں میں شیشے کے ساتھ گرل کا انتظام بھی ہے جو گھر کو مزید حسین بناتا ہے۔ یہ تفصیلات آپکو بتاتی ہیں کہ جو اورنج زینے سے جو تاثرات لے کر آپ گھر کے اندر آئے تھے وہ گھر کے ہر کونے میں آپ کو ملے گا

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista