ایک متاثر کن گھر شاندار کچن کے ساتھ

Farheen Farheen
Fantastisches Leben auf dem Bauernhof, Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Cocinas de estilo rural
Loading admin actions …

ایک شاندار گھر میں ایک جدید باورچی خانے کے علاوہ بہت کم چیزیں ہیں جو آپ کو سکون فراہم کرتی ہیں۔ کنٹری انداز میں سجا ہوا باورچی خانہ گھر کا دل ہوتا ہے جو داخل ہوتے ہی آپکو خوش آمدید کہتا ہے۔ لکڑی کے گہرے ٹون اور سفید رنگ کے ساتھ سجے اس گھر کی اعلیٰ کارگی کے بارے میں بیان دینا مشکل نہیں ہے۔ جرمنی کے ڈیزائینر Beinder Schreinerei & Wohndesign GMBH نے بہت خوبصورتی  کے ساتھ اس خواب کو حقیقت بنایا ہے۔ ہمارا دعوٰی ہے کہ آپ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

چلیں دیکھیں

سب سے پہلے باورچی خانہ

کچن کشادہ، آرام دہ اور خوبصورتی سے دیہی اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔ اس کی جسامت دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں یہ کتنا بڑا ہے۔ قدرتی روشنی میں چمک رہا ہے۔درمیان میں ایک بینچ کے ڈیزائن نے بہت ساری جگہ کھلی چھوڑی ہے نقل وحرکت کے لیئے۔

قدیم سفید

قدیم سفید اور لکڑی کی کلر اسکیم کے ساتھ، جگہ مزید آرام دہ اور استقبالیہ لگتی ہے۔ بہت زیادہ الماریاں اور سنک گھر میں کنٹری فلیور پیدا کرتے ہیں

جدید اور تازہ

ان دیہاتی خصوصیات کے ساتھ یہ باورچی خانہ بے حد حسین ہے۔ نیچے کی روشنیاں اسکو مزید حسین ، آسان اور دلکش بناتی ہیں۔

لیونگ روم

جیسے یہ ہم لیونگ روم میں داخل ہوتے ہیں، ہمیں ایک بڑے سائز کے کنٹری ہوم کا احساس ہوتا ہے۔ چھت پر لکڑی کی شہتیر نظر آئے گی۔ خاکستری اور بھورے رنگ کا امتزاج جگہ کو آرام دہ بناتی ہے۔

اگر مزید متاثر ہونا چاہتے ہیں تو اسشاندار کھلے گھر کو دیکھیں۔

پرتکلف کونے

یہ اس گھر کے پرتکلف کونے ہیں جو اس پورے گھر میں ہیں ایک شاندار اور گرم چمنی کے ساتھ جو ایک کونے میں ہے۔ یہ گھر بہت آرام دہ اور شاندار ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista