قابل غور باریکیوں والا لکڑی سے بنا ایک مثالی گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Дом из сруба, Ново-Рижское шоссе, Amazing Studio Светланы Панариной Amazing Studio Светланы Панариной Casas rústicas
Loading admin actions …

کبھی کبھی ہماری نظروں میں ایسا گھر بھی آ جاتا ہے جس میں بہت سی قابل رشک خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ بات دوسروں کو بہت غلط لگتی ہے۔ لیکن یہی بات ان گھروں کو متاثر کن اور آپ کو دکھانے کے قابل بناتی ہے۔ اسی لیے ہم ان کو ان کی لالچ کے باوجود معاف کر دیتے ہیں کیونکہ اصل میں تو یہ ان ماہرین کا قصور ہے جو اتنے خوبصورت اور حسین گھر بناتے ہیں جن میں ہر کوئی رہنا چاہتا ہے۔ آج کا گھر بھی کچھ اسی قسم کا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اس کی نقل کرنا چاہیں گے۔ گرم ،آرامدہ اور دعوت نظارہ دیتا یہ گھر خوابوں جیسا ہے۔ تو آئیں اور ہمارے ساتھ اس گھر کا دورہ کریں

ایک حسین انداز

سبزے میں گھرا یہ خوبصورت گھر خود بخود اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے۔ ہے نا؟ با رعب حسن کا مالک یہ گھر گرم جوشی اور آرامدہ تاثر پیش کر رہا ہے۔ لکڑی اور لال ٹائلز والی چھت مل کر ایک بہت زبردست اور شوخ انداز دے رہے ہیں۔ پتھروں سے بنی بنیادوں کی تو کیا ہی بات ہے۔ یہ گھر کسی بھی شاہانہ ترین گھر کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

بڑی اشیاء

اتنے بڑے گھر کے ساتھ آپ جانتے ہیں کہ اشیاء بھی بڑی ہونی چاہیے۔ یہ دیوان خانہ اس خیال پر پورا اتر رہا ہے۔ لکڑی کے ستون اور تختے تو حسین لگ ہی رہے ہیں لیکن توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا مرکز اصل میں یہ بڑا سا آتش دان ہے۔ لٹکنے والا انداز تو آج کل ہے ہی بہت مشہور اور اس روایتی دیوان خانے کے ساتھ مل کر بہت خوبصورت متضاد بنا رہا ہے۔

حسین اور چمکدار

اس بات سے انکار نہیں کہ یہ گھر ہر رخ سے دلکش لگ رہا ہے۔ پہلی منزل سے کھڑے ہو کر بھی دیکھیں یہ جگہ کس قدر حسین لگ رہی ہے۔ اس طرح کی روشنیاں زیادہ تر روایتی گھروں میں نہیں لگائی جاتیں مگر ادھر یہ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ ایک دیہی طرز کا گھر جس میں ڈیزائنر انداز ہوں؟ واہ ہمارے خیال میں یہ ہی ہمارا نیا خیالی گھر ہے۔

خوابوں جیسی خوابگاہ

یہ خوابگاہ سونے اور آرام کرنے کے لیے کتنی زیادہ پر سکون اور آرامدہ ثابت ہو گی یہ ہم نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہم تو اس کی خوبصورتی پر ہی غور کرتے رہیں گے اور مشکل سے ہی سو پائیں گے۔ لیکن اف اس بستر کو دیکھیں کیا آپ کو بھی اس پر چھلانگ مارنے کا دل کر رکا ہے؟ نیچے رکھا گیا فرنیچر چھت کو مزید دور دکھا رہا ہے جس سے ادھر کی خوبصورتی میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

منفرد انداز

ہم ہمیشہ اس انداز کو پسند کرتے ہیں جس میں لوگوں نے اپنی پسند کو مد نظر رکھا ہو اور اپنے ذوق کا اظہار کرنے میں انہیں کوئی ڈر نہ ہو۔ یہ بات اعتماد مانگتی ہے۔ دیکھیں ادھر پرانے زمانے کا بستر اس لکڑی کے کمرے کے ساتھ کس قدر بہترین اور منفرد لگ رہا ہے۔

آرام دہ باورچی خانہ

کیا آپ نے کبھی دیہی انداز کا باورچی خانہ اتنا زیادہ دیہی لگتے دیکھا ہے؟ ہمیں تو نہیں لگتا کہ ہم نے کبھی دیکھا ہے۔ یہ تو کسی فلم سے نکلا ہوا لگ رہا ہے۔ بڑی کھڑکی کی مدد سے بیرونی منظر کا مزہ بھی لیا جا سکتا ہے اور یہ روشنی کا بھی ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ اس میز اور کرسی کے تو کیا ہی کہنے ہیں اور اوپر لگا پھولوں سے بنا فانوس۔ ۔ ۔ کیا یہ اصل ہے؟

قریب سے منظر

بس ہمیں ان خوبصورت ٹائلز اور تانبے سے بنے سنک کو قریب سے دیکھنا ہی پڑا۔ پتوں کی چھاپ والے ان ہلکے نیلے ٹائلز سے دیہی انداز مکمل لگ رہا ہے جبکہ تانبے کے سنک سے پورا منظر نہایت شاندار انداز دے رہا ہے۔ واہ۔۔۔

کھلا جڑاؤ

نچلی منزل میں کسی بھی دروازے کی غیر موجودگی سے سارے کمروں میں ایک قدرتی تسلسل پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے پتہ چل رہا ہے کہ اس میں رہنے والے ایک دوسرے کے کتنا قریب ہوں گے۔ چھوٹے قد کے فرنیچر کی وجہ سے یہ گھر اور زیادہ بڑا اور کشادہ لگ رہا ہے۔

خاموش اور پر سکون

تھوڑے آرام اور سکون کے لیے باورچی خانے اور ٹی۔وی سے دور یہ بیٹھک بہترین ہے۔ اور اس جگہ کا انداز۔ ۔ ۔ واہ یہ تو آنکھیں کھول رہا ہے۔ گاۓ کے چمڑے جیسا قالین اس گھر کے انداز سے بہترین طور پر میل کھاتا ہے۔ آرام دہ کرسیاں دن بھر کی تھکن اتارنے کے لیے بہت اچھی دوست ثابت ہوں گی۔

منفرد اور شوخ

ہمارا خیال تھا کہ اب کوئی اور چیز ہمیں مزید متاثر نہیں کر سکتی مگر یہ غسل خانہ پھر سے ہمیں حیران کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ اس قدر خوبصورت لکڑی سے زیادہ دلکش چیز سامنے لانا تقریباً ناممکن ہے۔ مگر نہیں! اس نہانے کی جگہ نے ہمیں غلط ثابت کر دیا۔ فیروزی رنگ کے چھڑ کاؤ کی وجہ سے اس جگہ کی خوبصورتی واقعی دو بالا ہو گئی ہے.

اب آپ یہ آئیڈیا بک بھی دیکھ لیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista