آپکے ستاروں کے حساب سے آپکا مکمل لیونگ روم

Farheen Farheen
Salon, Livingo France Livingo France Salas / recibidores
Loading admin actions …

فکر نہ کریں یہ کوئی شرطیہ مضمون نہیں ہے جو آپکو بتائے آپکو یونہی اپنے لیونگ روم کو سجانا ہے۔ یہ صرف لطف کے لیئے ہے۔ آپ متجسس نہیں ہوتے یہ جاننے کے لیئے کہ آپکے ستاروں کے حساب سے آپ کے کمرے کی سجاوٹ کیسی ہونی چاہیے؟ ہمیں پتہ ہے آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کمرہ کیسا ہوگا؟ انٹیریئر ڈیزائنر اس بات پر بہت زیادہ یقین نہیں رکھتے۔  لیکن رکیں۔۔ یہ صرف لطف کے لیئے ہے آئیں دیکھیں کہ ہم کتنے صحیح تھے اور کتنے غلط۔

برج ثور: ۲۱ اپریل – ۲۰ مئ تک

برج ثورکے نتیجے میں پیدا ہونے والے لوگ بہت باضابطہ اور سلیقہ مند ہوتے ہیں۔اسکو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ کے لیئے ایک فیش ایبل اور ترتیب وار کمرہ پیش ہے۔جدید اسٹوریج کے حل سوچیئے ، شاندار صوفے اور مشہورکلر اسکیمز۔ جن کا صرف ایک ہی مطلب ہے سرمئی۔

برج جوزا: ۲۱ ٘مئی سے ۲۱ جون

برج جوزا اپنے دوستانہ رویے اور تعاون کی وجہ سے بدنام ہیں۔ اسلیئے ان کے کمرے کے تمام عناصر کو لچکدار اور ملائم ہونا چاہیے۔ ماڈیولر اسٹوریج اسکی کنجی ہے اس میں آپ کچھ بھی ڈال سکتے ہیں کوئی بھی چیز جس کے پہیے ہوں بہت کمال لگے گی۔

برج سرطان : ۲۲جون سے ۲۳جولائی

آخاہ۔۔۔ آپ برج سرطان سے تعلق رکھتے ہیں؟ تو آپ یقینا ایک سوئٹ پائی ہیں۔ مسکرائیے مت، آپ ہیں۔ رومانوی ، ہلکے رنگ اور نرم ٹیکسٹائل کا احساس آپ کے لیونگ روم کو تصوراتی بناتے ہیں جو آپکو آرام کا احساس دلاتے ہیں۔ اس میں بہت زیادہ تکیے اسکو مزید حسین بناتے ہیں۔

برج اسد: ۲۴ جولائی سے ۲۳ اگست

زندہ دل اسد ہمیشہ ایسے انٹیریئر کوپسند کرتے ہیں جو انکی گرم جوش، جرات مندانہ ، دوست اور فعال طبیعت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلیئے شوخ رنگوں کی دیوار، جاندار فرنیچر اور ثروت مند میٹلز برج اسد کے کمرے کے خاص فیچرز ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ لکڑی کا فرش قدرتی طور پر ہمیں اپنی طرف مائل کرتا ہے۔

برج سنبلہ: ۲۴اگست سے ۲۳ ستمبر

ہم نے کئی دفعہ بتایا ہے اور ابھی بھی ہم اس پر قائم ہیں کہ کبھی کبھی سادگی میں بہترین حسن ہوتا ہے، اور سنبلہ کے کیس میں یہ بلکل صادق آتا ہے۔ جو کلاسک خوبصورتی اور غیر جانبدار رنگ کو سراہتے ہیں۔ آپکو سنبلہ کے اس لیونگ روم میں سخت، نرم ہر قسم کے اسٹوریج ملیں گے جو کہ زیادہ تر لکڑی کے بنے ہیں۔ بلاشبہ یہ سنبلہ کے لیئے ایک شاندار کمرہ ہے۔

برج میزان: ۲۴ستمبر سے ۲۳اکتوبر

ہم سب کو تھوڑا بہت عیش وآرام پسند ہوتا ہے لیکن اس مسئلے میں میزان کی پسند بہت خاص ہوتی ہے۔ جس میں حسین ہونے کے ساتھ ساتھ عیش وآرام پر غور کیا گیا ہے۔ میزان کے کمرے میں خاص طور پر ان تفصیلات پر بہت کام کیا گیا ہے جو کہ بہت ساری لائیٹس اور مہنگے صوفوں پر مشتمل ہے۔ میزان کے لیئے بہت اچھا ہے۔

برج عقرب ۲۲اکتوبر سے ۲۲نومبر

مضبوط قوتِ ارادی، تھوڑے جارحانہ اور مکمل متوجہ۔ ہر عقرب کو ایسا ہی حقیقی لیونگ روم کی ضرورت تھی۔ اس کے ساتھ جو بھی رنگ لگالیں آپکو ۱۱۰ فیصد نتیجہ ملے گا۔ انڈسٹیریل اسٹالینگ اس میں پسندیدہ ہے ، ہلکے سیاہ رنگ کے ساتھ۔ پر آسائش

برج قوس: ۲۳ نومبر سے ۲۱دسمبر

جو بھی اس برج کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے انکا قدرتی جھکاو سفر اور دما غ کی توسیع میں ہوتا ہے۔جو انکے انٹیریئر میں بھی نمایاں ہوتا ہے۔ لیونگ روم بھی بہت منفرد ہوتا ہے جو تمام قدرتی اشیا سے مل کر بنا ہے جو تمام ملکر کمرے کو ایک حسین شکل فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے اس کمرے میں آپکو سب سے زیادہ متاثر لیدر صوفہ کریں گے۔

برج جدی ۲۲دسمبر سے ۲۰ جنوری

Tocqueville, HiCeBeNe HiCeBeNe Salas modernas

برج جدی کو خوبصورت رنگوں اور لطف اندوزامتزاج بہت پسند ہوتے ہیں۔ اسلیئے ہمیں پتہ ہے وہ ہمیشہ خاص رنگ وروغن پسند کریں گے۔ ہمیں لگتا ہے یہ جامنی رنگ شاندار رہے گا کیونکہ یہ بہت دلکش، آرام دہ اور استقبالیہ لگتا ہے، لیکن اس کے ساتھ کچھ بہت خوبصورت اور منفرد چیزیں ہیں

برج دلو۲۱ جنوری سے ۱۹فروری

خوش رنگ، تازہ اور ہمیشہ پر ہمت۔ دلو کے لوگ ہمیشہ بہت دلیر رنگوں کو پسند کر تے ہیں۔ اسلیئے انگا لیونگ روم ہمیشہ بہت جوشیلہ اور چکمدار ہوگا لیکن اس میں بہت سے فعالی اضافے کے ساتھ۔

برج حوت ۲۰ فروری سے ۲۰مارچ

ملنسار طبیعت کے ساتھ، ہر حوت اپنے لیونگ روم پر خاص توجہ دیں گے۔ آپکو بہت شاندار صوفے، بہت سی لائیٹس ہیں جو بہترین مہمان نوازی کی پیشکش کرتے ہیں۔ اسلیئے ہم بہت سے سائیڈ ٹیبل کو نہیں بھولے۔

برج حمل ۱۲مارچ سے ۲۰اپریل

برج حمل کے زیراثر لوگ بے حد دلیراور جوشیلے ہوتے ہیں۔ اس میں زیادہ حیرانی کی بات نہیں کہ یہ ان کے لیونگ روم میں نظر آتا ہے۔ پرتعش رگز،چمکدار دیواروں کا رنگ اور آرام دہ سیٹنگ ایک مکمل لیونگ روم میں خاص کردار ادا کریں گے۔

مزید آئیڈیاز کے لیئے یہاں کلک کریں۔ باورچی خانے کو اپنے ستارے سے ملائیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista