ہیڈ بورڈ کے 15 بہترین ،منفرد اور سب سے خوبصورت ڈیزائن

M Usman M Usman
Скандинавское настроение, Ekaterina Donde Design Ekaterina Donde Design Dormitorios
Loading admin actions …

ہر کمرے کا ایک اپنا انداز ہوتا ہے،کوئی ایسی خاص بات جو اس کی چمک دھمک میں اضافہ اور دوسروں سے نمایاں کرتی ہے۔ اب یہ خاص بات کمرے کی قسم، گھر کا اندازِبناوٹ اور منتخب شدہ ڈیزائن پر انحصار کرتی ہے۔ لیکن کچن کے درمیان میں رکھا گیا کاؤنٹر(آئی لینڈ)، ٹی وی لاؤنج میں آتش دان یا صوفہ سیٹ اور بیڈروم میں بیڈ کے سرہانے کی طرف سر کے پیچھے لگایا جانے والا تختہ(ہیڈبورڈ) ہی سب سے اہم اور ان کمروں کو نئے رنگ عطا کرتے ہیں۔

اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہومی فائی کی جانب سے خوبصورت اور حیرت انگیز ’’ہیڈبورڈز‘‘ کا سلسلہ پیش کیا جاتا ہے(جو یقینناً آپکو بھی کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا کرے گا)، ہومی فائی پر پر موجود پندرہ پسندیدہ ڈیزائن جن میں ہر ایک اپنی مثال آپ ہے۔

کونسا ڈیزائن آپ کے مزاج سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے؟ جانئے!!!

1. دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گئے لکڑی کے یہ بَند خستہ مگر فیشن سے مزین ہیڈبورڈ ہیں، جو اس سفید اور روشن کمرے میں نمایاں نظر آرہے ہیں۔

2. روایتی انداز سے بنا ہوا مختلف ٹکروں پر مشتمل یہ ہیڈبورڈ متوجہ کرنے کے لئے کافی ہے۔

Интерьеры загородного дома из клееного бруса, Be In Art Be In Art Dormitorios

3. دیوار کے ساتھ پھیلا ہوا یہ ہیڈبورڈ لکڑی کے دہقانی انداز کی وجہ سے شاہ کار منظر ہے، اس بڑے سے بیڈروم میں اس سے بہتر ناممکن ہے۔

4. بستر کے سرہانے کی طرف لگا ہوا لکڑی کا یہ تختہ تھوڑا اونچا ہو کر بستر کے اوپر سائبان بن جاتا ہے۔ جی ہاں بلکل!!!

5. بہترین رنگ جو بیڈروم اور زندگی میں سب سے نمایاں ہوتا ہے وہ ہیڈبورڈ کا رنگ ہی ہے۔ دیکھئے یہ ہلکا مالٹی رنگ دوسرے سب رنگوں سے کس قدر مختلف اور خوب نظر آرہا ہے۔

6. ایک چھوٹا، سادہ سا لکڑی کا یہ تختہ، ہلکے رنگوں اور پرانے انداز کی وجہ سے کاریگری کا ماڈل ہے۔

7. قدرتی لکڑی اپنے فطری انداز میں؟ جی ہاں جانا پہچانا سکینڈی نیوئین(Scandinavian ) انداز لگ رہا ہے۔

سکینڈی نیوئین(Scandinavian ) ہو یا کوئی اور دیکھئے ہومی فائی پر اپنے گھر کی اندرونی آرائش کے لئے بے شمار سٹائلز ۔

8. کچھ بستروں کے ساتھ بنے بنائے ہیڈبورڈ ملتے ہیں، جیسے اس بیڈ کے ساتھ موجود ہیڈبورڈ سادہ اور مضبوط ہے۔

kleine Musterwohnung, K. A. K. A. Dormitorios

9. ایک انوکھے اور رومانوی احساس کے لئے ہم آپ کو فرنچ کنٹری سٹائل کی طرز کے ہیڈبورڈ تجویز کرتے ہیں، بل کھاتے ہوئے لوہے سے بنا ہوا یہ ہیڈبورڈ سکون آوور نیند کے لئے چھت سے لٹکتے ہوئے ’ ڈریم کیچر‘ کے ساتھ باکمال ہے۔

10. کیا آپ نرم گدیوں سے بنے ہوئے اس ہیڈبورڈ سے حیران نہیں ہوئے، جس کے پیچھے نظر آنے والی اینٹوں کی دیوار اس کو اور بھی دلکش بنا رہی ہیں۔

11. سستا، جلدی تیار ہونے والا اور سادہ ہیڈبورڈ کے لئے لکڑی کے چھوٹے چھوٹے پھٹے سب سے بہترین ہیں۔ آپ اسے اس کی قدرتی شکل کے علاوہ، رنگ کر سکتے ہیں یا اس کے اطراف میں لائٹس لگا کر اس کو مزید نمایاں کر سکتے ہیں۔

homify Dormitorios

12. خالص ثقافتی ڈیزائن کے لئے آپ نفاست اور مہارت سے تراشیدہ لکڑی کا یہ تختہ تیز رنگ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

homify Dormitorios de estilo mediterráneo

13. نامکمل حالت میں موجود لکڑی کے اس تختے میں نظروں کو خیرہ کرنے والی کشش موجود ہے، خاص طور پر جب اس کو متوازن بنانے کیلئے پرسکون رنگ اور حسین پردے موجود ہوں۔

14. دیوار کے ساتھ دلاسازی کرتے ہوئے ہیڈبورڈ بنانا کیسا رہے گا؟ آسانی سے فٹ آنے والا اور رنگ کرنے کے لئے شاندار، یہ ایک ایسا آپشن ہے جس میں تبدیلیاں لا کر بیڈروم کو لاجواب بنایا جا سکتا ہے۔

15. سُرخ چمکدار کپڑے سے بنائے گئے یہ ہیڈبورڈ آنکھوں میں ٹھنڈک اور دل میں نیا جذبہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے بچوں کے مسائل کا حل بھی ہیں۔ بچوں کی خواب گاہ کے لئے یہ ترتیب بے نظیر ہے۔

مزید تخلیقی خیالات کے لئے دیکھئے بچوں کے بیڈروم کے لئے لاثانی آئیڈیاز!!!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista