باغ کے لئے خود سر انجام دینے والے 24 سادہ اور عملی منصوبے

usranaz usranaz
Interior de estudio, jardines verticales jardines verticales Jardines de estilo moderno
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے باغیچے کو زیادہ محنت کئے بغیر شاندار بنانا چاہتے ہیں ؟ ہمارے پاس کچھ زبردست تراکیب ہیں جن میں سے اکثر تھوڑے بجٹ کے لئے موزوں اور آسانی سے مکمل ھونے والی ہیں۔آپکو اس آیڈیا بک میں آرام دہ بیرونی جگہ سے لیکر اپنے بنائے ھوئے خوبصورت پھولوں کی کیاریوں تک بہت سے منفرد باغیچوں کے نمونے اور حوصلہ افزائی ملے گی جن میں گرمیوں کے دن بہت شاندار طریقے سے گزارے جا سکتے ہیں۔

1۔ لاؤنج کا فرنیچر خود بنائیں

ایک حیران کن لاؤنج کے بارے میں کیا خیال ھےجہاں آپ گرمی کی راتیں بہت پر سکون طریقے سے گزار سکتے ہیں۔یہ لاؤنج سیمنٹ کا بنا ھوا ھے اورقیمتی بیرونی جگہ کے فرنیچر کا بہترین نعم البدل ھے۔

2۔ لٹکے ھوئے پودے

تازہ پودے کسی بھی باغ کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں۔جیسا کہ ہماری مثال سے ثابت ھے کہ کچھ سادہ اور دھاتی برتنوں کی مدد سے آپ پودوں کو دیوار یا درختوں سے لٹکا سکتے ہیں۔

3۔ بیرونی باورچی خانہ

Печи Барбекю, Barbecue Barbecue Jardines rurales Parrillas

کیا آپ گرمیوں میں باہر کھانا پکانا پسند کرتے ہیں؟اس بیرونی باورچی خانے کی صورت میں آپ کے پاس ایک پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کی جگہ ھے جہاں پر لزیز کھانے عمدہ طریقے سے پکائے جا سکتے ہیں۔

4۔ چھوٹے پتھروں سے بنی ھوئی پھلواری

مختلف قسم کے پتھروں کا استعمال آپ کی پھلواری کو منفرد انداز بخشتا ھے۔

5۔ سامنے کا باغ

سامنے کے باغیچے میں خوبصورت پتھروں کا فرش یا رنگا رنگ پودے گھر کے اگواڑے کو خوبصورت بناتے ہیں۔

6۔ باغیچے کی باڑ

homify Jardines escandinavos

لکڑی سے بنی سادہ باڑ ہر باغیچے کو خوبصورت بناتی ھے۔ تھوڑی سی کاری گری کے ساتھ اسے خود بنایا جا سکتا ھے اور باہر کے علاقے کوخوبصورت  اور دلکش بناتا ھے۔ 

7۔ لکڑی کا جھولا

لکڑی کے جھولے پر آپ حیران کن حد تک آرام کر سکتے ہیں۔آپ کو صرف لکڑی اور چھت کے درمیان بندھی دو رسیاں چاہیں۔

8۔ لان کی تیاری

ایک عمدہ باغیچے میں گرمیاں گذارنے سے بہتر کچھ بھی نہیں، اس میں لان کی تازہ کانٹ چھانٹ شامل ھے۔

9۔ پھول اور لالٹین لگائیں

اگر آپ کا باغ چھوٹا ھے تو پھول اور دوسری سجاوٹی چیزیں  جیسا کہ ایک طرفہ میزپر پھول  یا دیوار پر لگے تختوں پر رکھی جا سکتی ہیں۔

10۔ باغیچے میں تالاب

اگر آپ باغیچے میں تالاب بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو زیادہ خرچہ نہیں کرنا پڑے گا۔ کم پیسوں اور چھوٹے باغیچوں کے لئے بھی نمومے موجود ہیں۔

11۔ مجسمے

سجاوٹی مجسمے آپ کے باغ کو حسین افسانوی امتزاج بخشتے ہیں۔

12۔ موسمی پھول

Casa Caritas No.58, ARQUIPLAN ARQUIPLAN Casas modernas: Ideas, diseños y decoración

رنگا رنگ موسمی پھول باغیچے کو ترو تازہ اور قابلِ نظارہ بناتے ہیں۔

13 ایک پیرا گولا

casa SP, studio vtx studio vtx Jardines industriales

پودوں کی بنی چھتریاں ہر باغ کو مزید آرام دہ بناتی ہیں،یہاں آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ خود اسے کیسے بنا سکتے ہیں۔

14۔ لکڑی کے بنے ھوئے

لکڑی کے بنے ھوئے خوبصورت بام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ھے،یہ تقریبا’ ہر سٹائل کے ساتھ ڈھل جاتا ھے اور باغیچے کو نہائت حسین بناتا ھے۔

15۔ ذاتی پانی کا چشمہ

چاہے چھوٹا سا تالاب ھو یا فوارہ، پانی کی پہار باغیچے پر انتہائی سکون بخش اثر رکھتی ھے اور ساتھ ہی آرام کو یقینی بناتی ھے۔

16۔ گملوں والے پودے

TERRAZA NAHARRO SHOWROOM Naharro Balcones y terrazas modernos Mobiliario

بالکونی پر پہلے سے ہی کچھ گملوں میں پودے رکھے گئے ہیں جو کہ بالکونی کو دلکش بناتے ہیں۔

17۔ لٹکتی ھوئی روشنیاں

باغیچے کو مزید پرسکون اور خوبصورت بنانے کے لئے لٹکتی ھوئی روشنیوں کااضافہ کیا جاتا ھے۔

18۔ چھوٹا سا راستہ

سادہ اور عملی طور پر  تھوڑی سی کنکریٹ یا لکڑی کے تختوں کی مدد سے آپ ایک خوبصورت راستہ بنا سکتے ہیں

19۔ مصنوئی باغیچے

کیا آپ کے پاس ایک بڑے آنگن کی کانٹ چھانٹ کے لئے وقت نہیں ھے ،مصنوئی گھاس باغیچے میں قدرتی احساس پیدا کرنے کے اچھا نعم ا لبدل ھے۔

20۔ بیرونی حسے کا بار

کیا شاندار تجویز ھے،آپ کے باغ میں ایک دلکش بار کہاں پر آپ اپنے میمانوں کو نمکین سنیک اور مشروب کے ساتھ تواضع کر سکتے ہیں۔

21. لکڑی کے تختے

Веранда в коттедже, DS Fresco DS Fresco Balcones y terrazas rurales

لکڑی کے تختے خوبصورت فرنیچر کے طور پر استعمال ھو سکتے ہیں،جیسے پہیوں والی میز یا ایک آرام دہ کرسی۔

22۔ بالکونی پر مزید قدرتی رنگ

کیا آپ اپنی بالکونی پر مزید باغیچے کا رنگ دیکھنا چاہتے ہیں؟ بہترین اور خوبصورت پھولوں کو اپنی دیوار کے ساتھ مناسب فاصلے پر آویزاں کر دیں۔

23۔ دھوپ سے بچاؤ

باغ میں،بالکونی یا بالا خانہ میں،گرمیوں کے دنوں میں دھوپ سے بچاؤ کی چھتری لگانا مت بھولیں۔

24۔ ھیمک

Verezzi- Una casa affacciata sul mare: In cui non esiste confine tra il dentro ed il fuori, con3studio con3studio Balcones y terrazas mediterráneos

بالکونی میں یا دو درختوں کے درمیان ھیمک کو استعمال کر کے آپ آرام کرتے ھوئے ایک دلچسپ کتاب کا مطالعہ یا مشروب سے لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista