آپ کے گھر کی حفاظت کرنے والے عمدہ آہنی جنگلوں کی 7 تصویریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
FERFORJE LAZER KESİM BİNA KAPILARI, Teknik Metal Ferforje Teknik Metal Ferforje Puertas y ventanas modernas
Loading admin actions …

حفاظت کی بڑھتی ضرورت کی بدولت بہت سے رہائشی حفاظت اور پرائیویسی کی غرض سے اپنے گھر کے گرد بڑی بڑی دیواریں کھڑی کر لیتے ہیں۔ ہم شہروں میں جہاں چلے جائیں، دیواریں ہی دیواریں دیکھتے ہیں۔ ہمیں ایسی احاطہ بندی کا استعمال کرنا چاہیے جو دیکھنے میں بھی پرکشش ہو۔ لگاتار، رواں، مضبوط اور خوشگوار احاطے ایک ایسا رجحان ہیں جو حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر نظروں کو سکون بخشتے ہیں۔ تو یہ ہیں کچھ مثالیں جنہیں آپ اپنے گھر کی مطابق اختیار کر سکتے ہیں۔

۱۔ ایک اندر لگا جنگلہ گھر کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ کا نمونہ نظر آتا ہے جو اس کے پیچیدہ زاویاتی ڈیزائن کی بدولت ممکن ہو پایا ہے۔

۲۔ ہمیشہ دروازوں کا پکا بند ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ دروازے شیشے سے یا تخلیقی ڈیزائن سے بنائے جا سکتے ہیں جو حفاظت تو کریں مگر ہوا کے بہاؤ میں دخل نہ دیں۔

۳۔ آج کل مڑی تڑی سلاخوں کا رجحان ہے مگر یہ بھی محفوظ ہیں۔ اپنے مضبوط معیار کے ساتھ یہ گھروں کی حفاظت کرتی ہیں اور نفیس پھولوں والے ڈیزائن کے ساتھ نازک نظر آتی ہیں۔

آپ اپنی پسند کی وضع حاصل کرنے کے لیے کوئی ڈیزائنر ہائر کر سکتے ہیں۔

۴۔ بڑی بڑی پرانی عمارتیں آج بھی مختلف مواد سے بنے دروازے استعمال کرتی ہیں۔ سنحیدہ ڈیزائن اور دلکش باریکیوں کی بدولت لوہے اور شیشے کے ساتھ لکڑی کا ملاپ صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔

۵۔ پہلے والے جیسا ہی مجموعہ مگر ایک بہتر نتیجے اور ایک بڑی تبدیلی کے لیے سلور اور سنہری رنگوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سفید اور سنہری کے امتزاج سےگھر کے بیرونی دروازے کی عمدہ اور پرکشش وضع حاصل کریں۔

۶۔ تعمیر کے جدید طریقے میں بیرونی دروازے کے نفیس اور بےداغ ڈیزائن کے لیے لکڑی میں لیزر کی مدد سے پھولوں والے ڈیزائن کاٹے جاتے ہیں۔

۷۔ یہ لکڑی سے بنے ایک شاہانہ دروازے کی مثال ہے۔ یہ دروازہ ڈیزائن کے لیے فریم کا کام دیتا ہے جو نازک ہے اور ہوا اور روشنی کو اندر آنے دیتا ہے۔

یہاں دیکھیے: داخلی ہال کو تقسیم کرنے کے سات دلچسپ طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista