اپنا باورچی خانہ بنانے سے پہلے ان 15 خوبصورت اور درمیانے درجے کے باورچی خانوں کو دیکھیں

usranaz usranaz
COCINA BLANCA - SEP 2015, Idea Interior Idea Interior Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

باورچی خانہ ہمارے گھر کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ھے۔ ہم اپنے بھوک کو مٹانے والی اس جگہ کو متاثر کن اور دیدہ زیب بنانا چاہتے ہیں۔اس لئے یہ اپنے دوستوں، پیاروں اور خاندان والوں کو متاثر کرنے کے لئے بہترین ہتھیار ہے۔اضافے کے طور پر یہ گھر کی خوبصورتی اور دلکشی کو اجاگرکرنے میں مدد کرتا ھے۔باورچی خانہ گھر کے باقی حصے کی کی جدت اور خوبصورتی کی نمائندگی کرتا ھے،باورچی خانہ کو بہترین بنانے کے ہزاروں طریقے موجود ہیں  لیکن یہاں پر کم قیمت میں خوبصورت اور جدید سٹائل میں باورچی خانہ کے ڈیزائن پسند کیے گئے ہیں۔

کون کہتا ھے کہ کم قیمت میں جدید اور سہولیات سے مزین باورچی خانہ بنانا نا ممکن ھے۔آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں ایسے چند خوبصورت اور کم قیمت باورچی خانوں کی تفصیلات فراہم کریں گے جنہیں ہر کوئی اپنانا اور اسے اپنے گھر میں بنانا پسند کرتا ھے۔تو پھر چلیں! اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ جدید فرنیچر

آج کل کے دور میں ماڈولر فرینچرکا انتخاب بہت ہی عام اور عملی ھو گیا ھے جو کہ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب بھی ھے۔ آپ کو بازار میں باورچی خانہ کے من پسند  فرنیچر کے لئے بہت سی دوکانیں اورماہر ڈٰزائنر مل جائیں گے۔اس کا بہترین حل یہ ھے کہ آپ بتدریج ٹکڑوں کی صورت میں فرنیچر خرید سکتے ہیں۔سب سے پہلے وہ چیز خریدیں جو ضروری اور لازمی ھے۔ عام طور پر یہ فرنیچر پلائی ووڈ کے بنے ھوتے ہیں اسلئے انکی اقسام بہت زیادہ اور قیمت میں مختلف ھوتے ہیں۔اس سے آپ اپنی جیب کے مطابق خریداری کر سکتے ہیں۔

2۔ درمینے خرچے کا سامان

اگر آپ کو ڈیزائننگ پسند ھے تو ہمارے پاس بہت ہی اچھی اور کم خرچے والی حقیقی تجاویز موجود ھیں۔اپنے کچن کی تعمیر دیودار کی لکڑی اور اسکی لیمینیشن سے کریں۔ دیودار کی لکڑی مارکیٹ مین بہت سی اقسام اور کم قیمت میں موجود ھوتی ھے۔ اس تصویر میں دکھایا گیا کچن جدید اور سٹائلش ھے۔اسکی الماریاں  اور درازیں اسکو خوبصورت اور عملی بنا رہی ہیں۔ کھلی شیلفین لکڑی کی بچت کے ساتھ باورچی خانہ کو مکمل بنا رہی ہیں۔

3۔ شاندار آئیڈیاز

جب ہم بچت کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچھے سٹائل کی بھی تلاش ھوتی ھے۔ سادگی پر منحصر ان سٹائل میں اشیاء کا بہت کم استعمال ھوتا ھے۔بہت سے لوگوں کا خیال ھے کہ اس طرح کے خیالات بورنگ ھوتے ہیں،لیکن ایسا نہیں ھے۔مثال کے طور پر اس تصویر میں بھورے رنگ کا خوبصورت استعمال اور الماری میں ہم مزاج رنگ کتنا دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔ ایپوکسی قسم کے پینٹ کے ساتھ بینچ اور سلور سٹائل میں سنک جدید تزئیں و آرائش کا نمونہ ھے۔جدید اور منفرد ٹونٹی آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتی ھے۔

4۔ چندخوبصورت عناصر

homify Cocinas de estilo clásico

اپنے باورچی خانہ کی کشادگی کے لئے ایسی الماریوں اور درازوں کا استعمال کریں جن کے ہینڈل نہ ھوں۔یہ ایک پیچیدہ حل لگتا ھے کہ پھر ان الماریوں اور درازوں کو کھولا اور بند کیسے کیا جائے؟ تو اس کا آسان سا حل ھے کہ ان الماریوں کے دراوازوں اور درازوں پر ایک پتلی سی گہرائی چھوڑ دیں تا کہ آپکی کی انگلیاں ان میں آسانی سے پھنس جائیں اور یہ دروازے اور درازیں آسانی سے کھل اور بند ھو جائینَ یہ ایک اچھوتا اور منفرد ڈیزائن آپ کے باورچی خانی کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ھے۔

5۔ مضبوط کاؤنٹر ٹاپ

اپنے باورچی خانہ کی جدید طرز پر آرائش کی منصوبہ بندی کرنے اورمستقبل میں ان بکھیروں کے سر درد سے بچنے کے لئے بہت سے ایسے عناصر کے بارے میں سوچنا پڑتا ھے جو طویل مدتی ھوتے ہیں ۔ہم شروع میں بہت سا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ہم کاؤنٹر ٹاپ کی بات کر رہے ہیں۔ایسی چیزیں جو وقت کے ساتھ خراب ھو جاتی ہیں جیسے بڑی مقدار میں پانی کو ابالنے سے، زیادہ درجہ حرارت سے ۔اس لیئ ہم آپ کو پائیدار اور اعلیٰ معیاری اشیاء کو استعمال کا مشورہ دیں گے جیسا کہ ماربل اور گرینائٹ کے کاؤنٹر ٹاپ۔یہ بلا شبہ قیمتی اور مہنگے ہیں لیکن یہ طویل مدت تک کار آمد رہتے ہیں۔

6۔ سادہ مگر خالص مواد کا استعمال

اپنے باورچی خانہ کو آرام دہ بنانے اور صفائی برقرار رکھنے کے لئے خالص اشیاء کا استعمال کریں۔اس سے نہ صرف باورچی خانہ میں صفائی بہتر ھو جائیگی بلکہ ایک جدید ماحول بھی پیدا ھو جائے گا۔ اس تصویر میں رنگوں کے ملاپ پر خصوصی توجہ دی گئی ھے۔

7۔ اپنی پسندیدہ سجاوٹ

اپنے باوچی خانہ کی اس طرح منصوبہ بندی کریں کہ یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرے۔خوشقسمتی سے یہ انتہائی آسان ھے،بس ایسے برتنوں کا انتخاب کریں جو خوبصورت ھونے کے ساتھ آپ کی پسند کو بھی ظاہر کرتے ہوں۔ تازہ پھولوں کے ساتھ گلدان ہمیشہ تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔

8۔ جدید رنگوں کے ساتھ قدرتی ماحول

جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا جا چکا ھے کہ الماریاں اور انکی اقسام بہت سے رنگوں میں پائی جاتی ہیں۔جو لوگ زیادہ خرچہ نہیں کرنا چاہتےوہ لوگ ان الماریوں پر تازہ پینٹ کا کوٹ کر کے خوشگوار ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔یہاں پر سرمئی رنگ کر کے خوبصورت اور پیارا منظر پیش کیا گیا ھے۔

9۔ تفصیلی سجاوٹ

دیکھیں ! کچھ خاص کرنے کے ساتھ کتنا آسان حل ھے۔اس جدید ماحول میں سادہ سامان کا استعمال بہت ہی آسان اور خوشگوار ھے۔یہ باورچی خانہ پہلے ہی بہت خوبصورت ھے لیکن اس ڈیزائن میں دیوار پر زرد رنگ کر کے اور شیلفوں کو گہرا سیاہ رنگ دے کر اس باورچی خانہ کی جدت اور دلکشی میں مزید اضافہ کیا گیا ھے۔

10۔ کم سے کم

اپنی اصل حالت کے برعکس، یہ باورچی خانہ کسی سجاوٹی چیز کے بغیر بہت خوبصورت لگ رہا ھے۔یہ انداز جدید ترین ھونے کے ساتھ کسی ماہر پیشہ ور کی تخلیق لگتا ھے۔

11۔ کمال کی سجاوٹ اور فرنیچر

اپنے باورچی خانہ بناتے وقت ہم قدیم نوادرات کی دوکانوں سے خوبصورت پینٹنگز لے آتے ہیں مگر ہمیں یہ معلوم نہیں ھوتا کہ انہیں رکھنا کہاں ھے؟ اس تصویر میں جامنی رنگ کی الماری  اس ماحول میں قدیم سجاوٹی اشیاء کی کمی کو پورا کر رہی ھے۔

12۔ خود کرنے والے کام

بری چیزوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں،اپنے باورچی خانہ کو ترتیب دینا ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر آسان ھے۔جیسا کہ سنک کی جگہ کو کپڑے یا پلاسٹک کی شیٹ سے سجانا عارضی طور پر یا مستقل،ایک دلکش اور خوشگوار اضافہ ھے۔

13۔ شوخ رنگوں کے ساتھ

دیواروں پر روشن اور غیرمعمولی رنگوں کا اطلاق ایکم آسان حل کے ساتھ باورچی خانہ کو تبدیل کر دے گا۔ دیواروں کو مختلف رنگوں سے پینٹ کر کے باورچی خانہ کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی لائی جا سکتی ھے۔

14۔ عملی منصوبہ بندی

جب باورچی خانہ کی تکمیل کی جاتی ھے تو سہولت کو خاص مدِنظر رکھا جاتا ھے۔ باورچی خانہ کا مرکزی نقطہ اس کو سٹور کرنے کی جگہ اور کام کرنے کی جگہ میں واضح فرق کرنا ھے،اس طرح کام کرنے میں آسانی پیدا ھوتی ھے اور بےترتیبی پھیلنے کے بھی بہت کم مواقع ھوتے ہیں۔

15۔ سلیقہ مندی کے ساتھ

Le contemporain épouse l’ancien, mllm mllm Cocinas de estilo ecléctico

برتنوں کو ترتیب سے رکھتے ھوئے اور انہیں منظم طریقے سے سلیقہ شعاری کے ساتھ رکھیں جیسا کہ تصویر میں ایک دلچسپ طریقہ دکھیا گیا ھے۔ دھاتی ہکس کو دیوار پر لگا کر برتنوں کو خوبصورت انداز میں ٹانگنا ایک پرانا ایک روائتی طریقہ ھے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista