ایک چھوٹی مگر جدید خواب گاہ جو آپ کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Дизайн спальни в стиле постмодернизм в квартире по ул. Благоева, г.Краснодар, Студия интерьерного дизайна happy.design Студия интерьерного дизайна happy.design Dormitorios de estilo minimalista
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو دکھانے کے لیے ایک ایسی خواب گاہ کی تصاویر لائے ہیں جو ہے تو چھوٹی مگر اس کی سجاوٹ اس انداز میں کی گئی ہے کہ آپ کی ضرورت کی ہر چیز اس کے اندر سما سکے۔ جدید خطوط پر ڈیزائن کی گئی یہ خواب گاہ آپ کو قدم قدم پر حیران کرتے ہوئے اپنی خواب گاہ کو بالکل ایسا ہی بنا لینے پر اکساتی معلوم ہوتی ہے۔

آرام دہ سجاوٹ

پہلے منظر میں ہم اس کمرے میں رکھا نیلا سوفا، اس کے سامنے رکھی چھوٹی سی جدید انداز کی میز اور سفید آرام کرسی دیکھتے ہیں جو ایک دوسرے کی شان بڑھا رہے ہیں۔ سوفے پر رکھے جامنی کشن، سبز کمبل اور میز پر سجائے گئے گلابی پھول رنگوں کا اضافہ کرتے نظر آتے ہیں۔ نیچے بچھایا گیا قالین خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ کمرے کے تمام مرکزی رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

دلربا روشنیاں

اس کمرے کی روشنیاں آپ کو ایک پل کے لیے رک کر انہیں سراہنے پر مجبور کرتی ہیں۔ جہاں اس کمرے میں سفید پردوں سے چھن کر آتی قدرتی روشنی فراواں ہے وہیں ڈیزائنرز نے مصنوعی روشنیوں کو حسین سے حسین تر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔دیواروں اور چھت پر زاویاتی ڈیزائن بناتی عقبی روشنیاں بلاشبہ اس کمرے کا سب سے انوکھا عنصر ہیں تو چھت سے لٹکتا منفرد طرز کا فانوس بھی اپنی مثال آپ ہے۔

دوسرا رخ

سوفے پر بیٹھ کر دیکھنے پر یہ شاندار منظر نظروں کے سامنے آتا ہے۔ نیلے رنگ کی مرکزی دیوار کو جتنا ہو سکے اتنا استعمال میں لایا گیا ہے۔ ہلکے رنگ کی لکڑی سے بنا ٹی وی سٹینڈ اس حصے کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ آرائشی سامان رکھنے کی جگہ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بنا سفید شیلف خود پر پڑتی روشنیوں کی بدولت سحر انگیز نظر آتا ہے۔ اوہ! اور شیلف کے نیچے اس چمکتے دمکتے جامنی اسٹول کو نظر انداز مت کر دیجیے گا جس پر بیٹھ کرآپ اپنا آفس کا کام یا پڑھائی کر سکتے ہیں۔

سامان رکھنے کی جگہ

سفید شیلف کے ساتھ چلتے آئیں تو یہ جامنی رنگ کے مختلف شیڈز سے سجی الماری اور اس کے ساتھ بنا ایک اور شیلف آپ کو اپنے سحر میں جکڑ لینے کو بے قرار نظر آتے ہیں۔ پچھلے شیلف کے برعکس اس کو شیشے کے سرکنے والے دروازوں سے ڈھکا گیا ہے تا کہ قیمتی سامان کو نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ چھت سے گرتی ایل ای ڈی روشنیاں عجب ہی سماں تخلیق کرتی ہیں۔

جاذب نظر راہ داری

الماری سے نظر ہٹا کر پیچھے مڑنے پر آپ ایک حسین تخیلاتی فن پارہ، شیشے کی دیوار اور اس کے پیچھے لہلہاتے سفید پردے دیکھیں گے۔ ہلکے رنگ کی لکڑی سے بنا فرش آپ کو راہ داری کے اختتام پر موجود دروازے تک لے جاتا ہے۔

آرام کرنے کی پرسکون جگہ

کہیں آپ ابھی تک یہ تو نہیں سوچ رہے تھے کہ اس خواب گاہ میں سب کچھ ہے ماسوائے ایک خوابناک بستر کے؟ تو ہم آپ کی یہ غلط فہمی دور کیے دیتے ہیں۔ الماری والی راہداری کے اختتام پر اس حصے کا داخلہ آپ کے سامنے ہو گا۔ اسٹیل کے دلکش ڈیزائن سے سجا آرام دہ بستر جو آپ کو چپکے سے آ کر نیند میں کھو جانے کی دعوت دیتا ہے۔ بستر کے اوپر بنا طاق ضروری سامان رکھنے کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے اور اس کے اطراف میں چھت سے لٹکتے آرائشی ٹکڑے منظر کو مکمل کرتے ہیں۔ دیوار پر لگے تخیلاتی فن پارے جگہ کو دلچسپی عنایت کرتے ہیں۔

اپنی خواب گاہ کو سجانے کے لیے اہم معلومات یہاں حاصل کیجیے: خواب گاہ – سکون کا مسکن۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista