گھر کی صفائی اب بےحد آسان

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salas / recibidores
Loading admin actions …

کیا آپ کے گھر کا فرنیچر رگڑ رگڑ کر صاف کرنے کے بعد بھی اس میں چمک نہیں آتی؟ کیا آپ کا اوون چھ مہینے بعد ہی پرانا لگنے لگا ہے؟ کیا آپ کے سامان پر کچھ ڈھیٹ داغ ایسےہیں جو  بے انتہا محنت کے بعد بھی پیچھا چھوڑنے پر تیار نہیں؟ پریشان مت ہوں! اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی روز مرہ زندگی انہی مشکلات سے نبٹتے گزار دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں آپ اپنی طرف سے ہر کوشش کر چکے ہیں مگر کچھ چیزوں کے لیے محنت کی نہیں عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو کیوں نہ ہم آپ کو ایسی انوکھی تراکیب بتائیں جن سے آپ کے یہ مسائل چٹکیوں میں حل ہو جائیں؟

یہ پڑھیے اور ان معلومات کو خود تک ہی محدود نہ رکھیے بلکہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی بتائیں تا کہ وہ بھی ان آسان ٹوٹکوں سے استفادہ حاصل ہو سکیں۔

۱۔ اپنے کٹنگ بورڈ پر نمک اور لیموں رگڑ کر اسے بغیر کوئی کیمیکل استعمال کیے صاف کریں۔

Olive Wood Chopping Board Oggetto Casas modernas: Ideas, diseños y decoración Artículos del hogar

اس سے بہتر اور کیا ہو گا! نہ صرف یہ آسان ہے بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی ان مصنوعی کیمیکلز سے کہیں بہتر ہے۔

۲۔ اپنا سوفا بیکنگ سوڈا سے صاف کریں

سوفے پر پڑ جانے والے داغ دھبے ہمیں اکثر پریشان کیے رکھتے ہیں تو ان پر بیکنگ سوڈا رگڑ کر ان سے جان چھڑائیے اور اپنے سوفے کو نئے جیسا بنا دیجیے۔

۳۔ اپنا اوون سرکے اور بیکنگ سوڈا کی مدد سے صاف کیجیے

ایک ساتھ مل کر یہ دونوں جادوئی اثر رکھتے ہیں۔یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیجیے۔

۴۔ ریزر کی مدد سے کپڑوں سے پینٹ اتاریے

homify Baños de estilo minimalista

کاش کہ یہ کپڑوں پر غلطی سے لگ جانے والا پینٹ مشین میں دھل کر اتر جایا کرتا! مگر افسوس ایسا ممکن نہیں۔ تو اس کا آسان ترین حل اس پینٹ کو ایک صاف ریزر سے اتارنا ہے۔ مگر دھیان رہے کہ کپڑا کٹ نہ جائے۔ اس طریقے سے وائٹنر اور نیل پالش کے داغ بھی اتارے جا سکتے ہیں۔

۵۔ سرکے اور پانی سے اپنے بلائنڈز صاف کریں

ایک پیالی میں سرکہ اور پانی ایک جتنی مقدار میں ڈال کر  ملائیں اور پھر اس میں ایک پرانی جراب بھگو بھگو کر بلائنڈز پر پھیریں۔ اس طرح کسی بھی گندگی کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

۶۔ ہیئر ڈرائیر کی مدد سے لکڑی کا سامان صاف کریں

لکڑی کے سامان پر پانی سے پڑ جانے والے نشانات ہیئر ڈرائیر کی مدد سے صاف کریں اور اس کے بعد سامان کو چمکانے کے لیے زیتون کا تیل استعمال کریں۔

۷۔ بیکنگ سوڈا سے قالین پر سے تیل کے داغ مٹائیں

homify Salas / recibidores Estanterías

جی! ہم جانتے ہیں کہ قالین کی دھلائی کتنا مشکل کام ہے اور اس پر ایسے داغ سونے پر سہاگہ ہوتے ہیں۔ تو انہیں مٹانے کے لیے آسان ترکیب بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے۔

۸۔ لیموں کی مدد سے نلکوں کے داغ مٹائیے

ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر نلکوں پر بنے نشانات پر رگڑیں۔ کم وقت اور کم محنت میں آپ کے نلکے چمک اٹھیں گے۔

۹۔ صابن، تیل اور بیکنگ سوڈا کے ساتھ باتھ ٹب کی صفائی کریں

ایک چائے کا چمچ  مائع صابن، اینٹی بیکٹیریل صابن کے چند قطرے اور پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر اس صفائی کے لیے پیسٹ تیار کریں۔ اور اس کی مدد سے معمول کے مطابق ٹب صاف کریں۔

۱۰۔ ٹار ٹار کی کریم سے سٹیل کا سامان صاف کریں۔

کیا آپ نے اس کے بارے میں پہلے کبھی سوچا تھا؟اگر نہیں تو ٹار ٹار کے ساتھ کچھ تجربات کرنے کا یہی درست وقت ہے۔

اب دیکھیے:اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کیجیے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista