گھر کے کام – اب ہو گئے آسان

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Casas de estilo clásico
Loading admin actions …

کیا کبھی گھر کے مشکل کاموں میں گھنٹوں سر دیے بیٹھے رہنے کے بعد آپ کو یہ خیال آتا ہے کہ کاش اسے کرنے کا کوئی آسان طریقہ بھی ہوتا؟ آج کے اس سہل پسند دور میں جہاں ہر کام آسان ہے وہاں اگر کوئی کام روز اول کی طرح دشوار ہے تو وہ گھر کی صفائی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ آج کل مایہ ناز ڈیزائنرز اس قسم کےگھر ڈیزائن کرتے ہیں جن کی صفائی ستھرائی آسان ہو اور صفائی میں مدد دینے والی  نت نئی مشینیں بھی ہر روز ایجاد ہو رہی ہیں، مگر اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ گھر کے کچھ کام ایسے ہیں جو کرنے سے یہ مشینیں بھی انکار کر دیتی ہیں اور پھر ہمیں اپنے ہی زور بازو پر بھروسہ کر کے کام شروع کرنا پڑتا ہے۔ آج ہومی فائی پر ہم آپ کو یہی مشکل اور نا ممکن نظر آنے والے کام آسان کر دینے والی چند تراکیب بتائیں گے کیوں کہ چیزیں جتنی ناممکن ہوتی ہیں اتنی ہی ممکن بھی تو ہوتی ہیں نا!

۱۔ ٹوتھ پیسٹ کا نیا استعمال

UNIQUE WHITE GOLD AND DIAMOND WEDDING RINGS. Bloomming Otros espacios Plata/Oro Piezas de arte

ٹوتھ پیسٹ دانپ صاف کرنے کے لیے تو استعمال ہوتا ہی ہے مگر کیا آپ جانتی تھیں کہ یہ آپ کی منگنی کی انگوٹھی بھی صاف کر سکتا ہے؟

۲۔ جلے ہوئے برتنوں کا حل

اپنی جلی ہوئی دیگچی میں پانی بھریں اور اس میں دو کپ سرکہ شامل کریں۔ اسے ابال آنے تک پکائیں اور پھر چولہے سے اتار کر اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔ آپ کی دیگچیاں چمک اٹھیں گی۔

۳۔ جوتوں کی پالش کا کمال

جوتوں والی پالش چمڑے کے فرنیچر پر لگی خراشیں چھپا سکتی ہے۔ بس خیال رکھیں کہ رنگ بالکل درست ہو اور فالتو پالش صاف کر لیں۔

۴۔ بیکنگ سوڈا کا جادو

NEOCIM Décor Classic Noir C + Lave + Blanc Pur homify Baños modernos Cerámico Decoración

بیکنگ سوڈا اور بلیچ آپ کے باتھ روم کی ٹائلوں کے درمیان والی گندی سے گندی جگہ کو بھی صاف کر دیں گے۔

۵۔ اپنی انگلیاں زخمی کیے بغیر شیشے کے ٹکڑے اٹھائیں

Bread Paddle, Vroonland Vroonland Cocinas de estilo industrial

ٹوٹے شیشے کے ٹکڑے اٹھانے کے لیے اپنے ہاتھوں کے بجائے ڈبل روٹی کا استعمال کریں۔ بس اسے شیشے کے ٹکڑوں پو رکھ کر دبائیں اور وہ خود بخود اس میں چپک جائیں گے۔

۶۔ کاغذ کا انوکھا استعمال

Mish-Mesh storage Loaf Pasillos, vestíbulos y escaleras industriales Metal Almacenamiento

آپ اپنے گیلے جوتوں کو جلد از جلد سکھانے کے لیے کاغذ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بس کاغذ کو گول مول کر کے جوتوں میں رکھ دیں۔

۷۔ مائیکرو ویو کی آسان صفائی

ایک برتن میں پانی اور برتن دھونے کا صابن ڈال کر اسے ایک منٹ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھیں اور پھر  اسےگیلے سفنج سے صاف کریں۔

۸۔ جرابیں اور موم بتیاں

Scented Pillar Candles homify Casas de estilo clásico Accesorios y decoración

پرانی گرد آلود موم بتیوں کو زندگی کی طرف واپس لانے کا آسان ترین طریقہ انہیں جرابوں سے رگڑنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ یہ بات خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے۔

۹۔ نمک صرف کھانے میں نہیں ڈالا جاتا

اگر آپ استری سے کپڑے جلا بیٹھے ہیں اور اب ہر جوڑے میں چپک جاتی ہے اور آپ کو لگتا ہے وہ استعمال کے قابل نہیں رہی تو رکیے اور جان لیجیے کہ ایک کاغذ یا فوائل پر نمک پھیلا کر اس پر اسپری پھیر کر آپ استری کو دوبارہ نئے جیسا بنا سکتے ہیں۔ بس خیال رکھیں کہ استری کی سٹیم آن نہ ہو۔

۱۰۔ بیکنگ سوڈا کے کمالات ابھی ختم نہیں ہوئے

اپنے چھری کانٹوں پر مہینوں سے جمی میل کی تہہ کو مٹانے کے لیے انہیں بیکنگ سوڈا سے صاف کریں۔ یہ چمک اٹھیں گے۔

اسی آئیڈیا بک سے ملتی جلتی ایک اور آئیڈیا بک دیکھیے اور شاندار تجاویز حاصل کیجیے: گھر کی صفائی کے لیے مددگار ٹوٹکے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista