باورچی خانے کے لیے دلچسپ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
A selection of the best!, Tramps (UK) Ltd Tramps (UK) Ltd Espacios comerciales
Loading admin actions …

باورچی خانہ بلا شبہ آپ کے گھر کاسب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ چاہے آپ کو کھانا پکانا پسند ہو یا صرف کھانا، دونوں صورتوں میں یہ آپ کی پسندیدہ جگہ ہوتی ہے جہاں آپ اپنے دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔ صبح اٹھنے کے بعد آپ تازہ دم ہو کر سب سے پہلے باورچی خانے کا ہی رخ کرتے ہیں اور کتنا اچھا لگتا ہے جب یہ صاف ستھرا سمٹا سمٹایا ہو۔ ناشتہ بنانے کے لیے ضروری ہر چیز اپنی جگہ پر رکھی ملے، برتن خوبصورتی سے سجائے گئے ہوں اور کاؤنٹر دمک رہے ہوں۔ 

آج ہم آپ کے لیے چند ایسی ہی تجاویز لائے ہیں جو کچن میں گزارے گئے وقت کو آپ کے لیے بہتر بنا دیں گی۔

۱۔ مسالے رکھنے کے لیے طاق بنائیں

Kitchen A2studio Cocinas de estilo moderno kitchen sink,wood shelf

ٹھیک ہے آپ الماریوں اور درازوں میں بھی مسالے رکھ سکتے ہیں مگر اگر آپ کھانا پکانے کے شوقین ہیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ کھانا پکاتے وقت ان مسالوں تک آسان رسائی کتنی ضروری ہے۔ تو بہتر ہو گا اگر آپ خاص مسالوں کے لیے ایک کھلا طاق بنوائیں۔

۲۔ کٹنگ بورڈ سنک کے اوپر رکھیں

اگر کھانا پکانے کا سامان سیٹ کرنے کے بعد آپ کے کاؤنٹر پر جگہ نہیں بچتی تو یہ مت بھولیں کہ آپ کا سنک ابھی بھی خالی ہے۔ ایک ایسا کٹنگ بورڈ خریدیں جو سائز میں سنک سے تھوڑا بڑا ہو اور اسے سنک کے اوپر رکھ کر استعمال کریں۔

۳۔ ڈبوں پر مسالوں کے نام لکھیں

مسالوں کی تنظیم کا ایک آسان طریقہ ڈبوں پر ان کے نام لکھنا ہے۔ اگر آپ کے مسالے دراز میں رکھے ہیں تو یہ نام ڈبوں کے ڈھکنوں پر لکھیں تا کہ دراز کھولتے ہی آپ ایک نظر میں اپنا مطلوبہ مسالہ ڈھونڈ لیں۔

۴۔ چھت سے برتن لٹکائیں

باروچی خانے کو صنعتی انداز دینے اور بڑے برتن سنبھالنے کا یہ ایک آسان طریقہ ہے۔  بس خیال رکھیں کہ یہ برتن اپنی جگہ پر مضبوطی سے لگے رہیں اور اتنی اونچائی پر ہوں کہ کسی کے سر سے نہ ٹکرائیں۔

۵۔ دیگچیوں کے ڈھکن سنبھالیں

Lava Grey Shaker Style Kitchen pull out storage homify Cocinas de estilo rural grey kitchen,pan drawer,pull-out storage,shaker style,kitchen storage

دیگچیوں کے ڈھکن سنبھالنے کا آسان طریقہ پردوں والی راڈ کا استعمال ہے۔ جی ہاں! آپ کچن پر پردوں والی راڈ لکا کر اس کے اور دیوار کے بیچ یہ ڈھکن پھنسا سکتے ہیں۔ ان کے ہینڈل راڈ میں اٹک جائیں گے۔

۶۔ ایک میز رکھیں

باورچی خانے میں ایک ایسی میز رکھیں جو صرف آپ کے کام کے لیے مختص ہو۔  اسے ایسے رخ پر رکھیں کہ یہ چولہے، کاؤنٹر اور فریج تینوں سے قریب ہو، اس طرح آپ کو کھانا پکانے میں آ‎سانی ہو گی۔

۷۔ ایک کھلا کاؤنٹر بنوائیں

اگر آپ ایک میز سے بڑھ کر کچھ کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں تو بہتر یہ ہو گا کہ میز رکھنے کے بجائے آپ ایک کاؤنٹر بنوا لیں۔ چاہیں تو اس میں ایک فالتو سنک یا چولہا بھی لگوا سکیں گے۔

۸۔ دراز میں خانے بنائیں

کتنی ہی بار ہمارے سارے چھری چمچ مل جل جاتے ہیں اور کام کی چیز ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ اچھا رہتا ہے کہ درازوں میں خانے بنے ہوں اور ہر چیز اس کے حصے میں رکھی جائے۔

۹۔ سفنج صاف کریں

برتن اور سنک اچھی طرح دھونے کے بعد آپ کا دل تو یہی چاہتا ہو گا کہ جلدی سےسفنج کو پانی سے دھو کر سنک کے کنارے رکھ دیں مگر ایسا کرنے سے سفنج پر گندگی جم جاتی ہے اور وہ جلدی خراب ہوتا ہے۔ اس کا حل ایک عام پیپر کلپ ہے۔ سفنج دھونے کے بعد اسے پیپر کلپ میں لگا کر کھڑا کر کے رکھیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔

مزید دیکھیے: کچن ڈیزائن کرنے کے لیے اہم تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista