خوشنما رنگوں اور آرام دہ بستروں والی ۶ خواب گاہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
kate apt, labzona labzona Dormitorios de estilo ecléctico
Loading admin actions …

ایک خواب گاہ کا بنیادی مقصد پرسکون و آرام دہ نیند فراہم کرنا ہوتا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب خواب گاہ کا ماحول اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے۔ وہ دو عناصر جو اس مقصد پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں وہ خواب گاہ میں استعمال ہونے والے رنگ اور اس میں رکھا جانے والا بستر ہیں۔ تو آج ہم نے آپ کے لیے خواب گاہوں کی چند ایسی مثالیں اکٹھی کی ہیں جو حسین ہونے کے ساتھ ساتھ ان عناصر سے پیدا ہونے والی فعالیت میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

۱۔ قدرتی روشنی سے مالا مال

homify Dormitorios de estilo ecléctico

عام طور پر خواب گاہوں کے لیے سفید رنگ کے ساتھ کسی دوسرے رنگ کے مجموعے کو پسند کیا جاتا ہے مگر اس خواب گاہ میں آپ کی توقعات کے برعکس تمام دیواروں پر سبز رنگ کیا گیا ہے۔  اس رنگ سے پیدا ہوتے گہرائی کے احساس کو کھڑکی سے چھن کر آتی قدرتی روشنی کچھ کم کرتی ہے۔ سرمئی چادر والا لوہے سے بنا بستر بلاشبہ اس خواب گاہ کے لیے بہترین ہے۔

۲۔ وسیع و دلکش

اس لمبائی میں ڈیزائن کی گئی خواب گاہ کو اس کی مرکزی دیوار  پر کیا گيا گہرا نیلا رنگ مزید نمایاں کرتا ہے۔ پوری خواب گاہ میں سفیدکے ساتھ نیلے رنگ کا جابجا استعمال اسے ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔ بستر کا بڑا سا ہیڈ بورڈ منفرد ہے جو آدھی سے زیادہ دیوار پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔  سفید بستر پر نیلے تکیے باقی کمرے کی سجاوٹ سے ہم آہنگ ہیں۔

۳۔ روایتی و آرام دہ

اس خواب گاہ میں روایتی انداز کا بول بالا ہے۔ مکمل سفید دیواروں میں مقید  اس کمرے میں رکھے گئے بستر پر سرمئی، سفید اور جامنی رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔  ڈیزائنرزنے رنگوں کا استعمال اتنی خوبصورتی سے کیا ہے کہ یہ کمرے کی سنجیدگی میں کمی لائے بغیر اس کو نکھار دیتے ہیں۔  بڑی بڑی الماریوں کے علاوہ اس کے بستر کے نیچے بھی سامان رکھنے کی خاص جگہ بنائی گئی ہے۔

۴۔ لکڑی اور پرانا انداز

کیا لکڑی سے زیادہ آرام دہ اور بھی کچھ ہو سکتا ہے؟  اگر آج تک آپ نے پرانے سامان کو فیشن ایبل انداز میں استعمال ہوتے نہیں دیکھا تو یہ تصویر آپ کو حیران کرنے کے لیے کافی ہو گی۔ لکڑی کا فرش، الماری اور ہیڈ بورڈ اس کمرے کو ایک انوکھا ہی مزاج دیتے ہیں۔  سفید سجاوٹ اور سفید ہی آرام دہ بستر اس کمرے کو نہ صرف مکمل کرتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو خود میں کھو جانے پر مجبور کرتے ہیں۔

۵۔ روشن اور خوشگوار

شاید آپ کو لگتا ہو کہ خواب گاہ میں پیلے رنگ کا استعمال آپ کو اچھی نیند نہیں لینے دے گا مگر حقیقت یہ نہیں ہے۔  یہ رنگ آپ کے مزاج پر اچھا اثر رکھتا ہے  اور آپ کی صحت پر بھی مثبت انداز میں اثر انداز ہوتا ہے۔  اس خواب گاہ میں پیلے رنگ کو متوازن کرنے کے لیے سرمئی بستر رکھا گیا ہے۔  یہ چھوٹا سا آرام دہ بستر اچھی نیند لینے کے علاوہ مطالعہ کرنے اور مووی دیکھنے کے لیے بھی بہترین ہے۔

۶۔ سب سے انوکھا

kate apt, labzona labzona Dormitorios de estilo ecléctico

کیا ہم ایک لمحے کے لیے رک کر اس خواب گاہ کو سراہ سکتے ہیں؟  اس کی واضح، خام خوبصورتی کو سراہنے کے لیے الفاظ کافی نہیں۔  ہم سب جانتے ہیں کہ نیلا سبز رنگ خواب گاہ میں استعمال کیے جانے والے پر سکون ترین رنگوں میں سے ایک ہے مگر یہاں اسے  اس کے سب سے بہترین انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔  مرکزی دیوار پر اڑتے پرندے اور پردوں سے چھن  کر آتی روشنی  ایک پرفسوں ماحول تخلیق کرتی ہے۔

یہاں دیکھیے: کم سامان والی خواب گاہوں کی ۶ تصاویر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista