باورچی خانے کے لیۓ برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟ چند مفید مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
Traumhaftes Feriendomizil in den Bergen, Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Cocinas de estilo rural
Loading admin actions …

باورچی خانہ گھرکا سب سے اہم اورکثیرلمقاصد گوشہ ہوتاہےاورآپکا زیادہ تربجٹ اسی جگہ خرچ ہوتا ہے۔ آپ باورچی خانے کے نظم وضبط کے زریعۓ نہ صرف ماہانہ اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں۔ بلکہ اس طرح نفاست پسندی اورحسن انتظام کا اظہاربھی کرسکتے ہیں۔ یہ مضمون کچن سے متعلق انتظامی ماہرین کے مشوروں اورتجربات سے اخز کیا گیا ہے۔ کچن کا سارا انتظام برتنوں، اوزار اور مناسب انتظامات پرمنحصرہوتا ہے۔ اوزار اور برتنوں کے بغیرجہاں وسايل کا ضیاع ہوتا ہے وہاں وقت اورتوانايی بھی بے جا صرف ہوتے ہیں۔

حسن انتخاب

باورچی خانہ آپ کے گھر کا مرکزی خانہ بھی ہے۔ باورچی خانے کے لیۓ برتن اوراوزار وغیرہ خریدنے جایں تواپنی سہولت کے ساتھ جدیدرجحانات اورنۓ اقسام سے متعلق معلومات کے بغیرنہ جایں۔ اپنے گھرکی ضروریات کا اندازہ لگاتے وقت مہمانوں کی اوسط آمدورفت کوبھی منصوبے کا حصہ بنایں۔ اگرآپ مہماونوں کے لیۓ الگ اوربہترکراکری کا انتظام کرسکیں تویہ ایک مثبت اقدام ہوگا۔

حسب حال

اپنے باورچی خانے کے لیۓ برتن منتخب کرتےوقت ہمیشہ خیال رکھیں کہ برتن آپکے پاس دستیاب جگہ اورالماری وغیرہ کے مطابق ہوں۔ آپ کی فیملی کتنے افراد پرمشتمل ہے اورکتنے مہمان متوقع طورپر وارد ہوسکتے ہیں؟ اسی مقدار میں پلیٹ، پیالی وغیرہ خریدیں۔ اگرکچھ اضافہ کیا تومضايقہ نہیں لیکن کمی سے اجتناب کریں۔

حسین امتزاج

اگربجٹ اجازت دے توکچھ بازوق لوگ برتنوں پر اپنا یا اپنے پیاروں کے نام، خاندانی نشان وغیرہ پرنٹ یا کندا کروا لیتے ہیں۔ ایسا بڑی کمپنیوں کے پاس ممکن ہوتا ہے۔ اب بہترمتبادل کے طورپرآپ مسٹر اور مسز والے برتن بھی خریدےسکتے ہیں، جیسا کہ منسلک تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ با پھرایسے برتن جن پہ آپ یا آپکے خاندان کے دیگر افراد کے ناموں کے پہلے حروف کندہ ہوں۔ بچوں کے لیۓ انکے ذوق کے لحاظ سے بھی تصویروں والے برتنوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

انفرادیت خصوصیت کے ساتھ

دی گيی تصویرمیں پرندے کی تصویرکودوپلیٹوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جب آپ دونوں برتنوں کوملاتے ہیں تو یہ تصویرمکمل ہوجاتی ہے۔ یہ اور اس جیسے دیگرتخلیقی نمونے آپکے تخیل اورحسن انتخاب کے اظہارکے لیۓ بہترین زیعہ ہیں۔

حسین خواب کی حسین تعبیر

کچن کے لیۓ برتن لیتے وقت ایک اورپہلو جو آپکو زہن میں رکھنا چاہیۓ وہ یہ ہے کہ برتنوں کے رنگ آپکے باورچی خانے میں موجود الماری، ٹايلوں، چھت، فرنیچروغیرہ میں کسی ایک سےضرور میچ کرتا ہو۔ جس سے باورچی خانہ مزید دلکش لگے گا۔

پیش بینی

برتن رکھنے کے لیۓ مختلف ریک، کیبنٹ اورالماریاں وغیرہ دستیاب ہیں۔ جونہ صرف برتنوں کومحفوظ رکھتے ہیں بلکہ خوبصورتی اورحسن انتظام کا زریعہ بھی ہیں۔ باورچی خانے میں پھل وغیرہ رکھنے کے لیۓ کثیرلمنزلہ میزیا ریک جہاں جدت کی نمايندگی کرتا ہے وہاں جگہ بھی بچاتی ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista