گھروں کی دلکش سجاوٹیں

Farheen Farheen
Quebec Way, Haggerston, Rousseau Design Ltd Rousseau Design Ltd Salas modernas
Loading admin actions …

ایک مکمل گھر بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیسے بھی حالات ہوں، گھر آپکو مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے۔ بھلے آپکا گھر پرانی اشیا سے بنا ہو لیکن  اگر آپکو سکون دیتا ہت تو کافی ہے۔جیسے کہ ہمارے کپڑے ہماری ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اسی طرح ہمارے گھر کی سجاوٹ بھی ہمارے بارے میں آنے والے لوگوں کو بتاتی ہے۔ اسلیئے آج ہومی فائی پر ہمارا مضمون اسی بارے میں ہے کہ کس طرح مختلف اشیا کے ملاپ سے آپ اپنا گھر خوبصورت بنا سکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

تھوڑا دیہاتی لیکن رنگین

خوبصورت دیہاتی طرز کا دلکش لیونگ روم جس میں تمام انٹیریئر لکڑی کے رنگ کے ہیں۔ اگر آپ یہ انٹیریئر پسند کریں تو اس کے ساتھ صوفے اور کشن بھی دیہاتی رنگوں کے پسند کریں

دلکش زمینی

کتنا خوبصورت اور دلکش ڈیزائن ہے۔ دیوار پر اینٹیں لگائی گئیں ہیں جو کہ ایک خاص زمینی اور دیہاتی وضع پیدا کرتی ہیں۔ اسکے ساتھ انٹیریئر بہت کلاسیکل رکھا گیا ہے جو کہ اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ یہ کمرے میں آرام اور سکون کے احساس جگاتا ہے

ایسا اسٹائل جو کبھی پرانا نہیں ہوتا

گھر کو دوبارہ سجانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنا سارا فرنیچر پھینک دیں یا اسکو یکسر تبدیل کردیں۔ اس لیونگ روم میں نئے رنگ کے ساتھ وہی پرانا فرنیچر استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں زمینی ٹون استعمال کی گئی ہے جو کہ جگہ کو بہت خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور سکون بھی بناتا ہے ، کمرے کی وضع کو مزید بہتر بنانے کے لیئے فرنیچر کریم =، سفید کا استعمال کریں

ہومی فائی تجویز: اگر آپکو گھر میں سکون درکار ہے تو زمینی ٹونز کا استعمال کریں یہ ذہن کو تراوت بخشتی ہیں

ایک اعلیٰ ڈیزائن

اگر آپ نے اعلیٰ ڈیزائنز کے بارے مین سنا ہے جو کہ مرصع کے بلکل الٹ ہوتا ہے تو یہ ہے وہ اعلیٰ ڈیزائن۔ آجکل یہ ڈیزائن بہت فیشن میں ہے۔ اس میں خوبصورت سفید اور نیلے رنگوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جو کہ گھر کو بلکل ایک شاہانہ وضع بخشتا ہے اسکا انٹیریئر بھی کافی مرتعش ہے۔ یہ آپکے اسٹائل کو ایک نیا ولولہ دینے میں آپکی مدد کرے گا۔ شاندار

آرام دہ لیکن پر جوش

گھر کو خوبصورت بنانے کے لیئے صرف انٹیریئر یا رنگ اہم نہیں ہوتے بلکہ اس میں گھر کے قالین اور کشن بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہومی فائی بے ہمیشہ سے گھر کی ایک ایک چیز پر زور دیتا ہے۔ ایک ہلکے رنگ کے کمبل میں اپنے من پسند رنگ کے کشن پر لیٹ کر فلم دیکھنا یہ احساس ہی کتنا آرام دہ اور پر سکون ہے۔

ہومی فائی تجویز: ایسے رنگوں کا استعمال کریں جو کہ ہلکے لیکن پرکشش ہوں اور اپنی جگہ کو تبدیل ہوتے دیکھیں

خاص کر لیونگ روم کے لیئے

بہت سے جدید اور کچھ نہیں بلکہ مرصع ہوتے ہیں یہ سجاوٹ بھی خاص طور پر آپکے لیونگ روم کے لیئے ہے جو کہ Mr. Vasanth's  کی جانب سے پیش کی گئی ہے بہت خاص ہے اور آپکے جدید گھر کے لیئے بلکل درست ہے

بیڈ روم کے لیئے

کمرے کو ہلکے رنگوں سے سجایا گیا ہے جو کہ ایک شاندار منظر پیش کررہا ہے۔ دیوار پر ایک قول کا وال پیپر نصب کیا گیا ہے جو کہ آپ اپنی مرضی کا بھی بنوا سکتے ہیں اسکے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ریموایبل ہے جب آپ کا اس سے دل بھر جائے آپ اسکو اتار سکتے ہیں بغیر کسی نقصان کے

باورچی خانہ

جیسا کہ آپکو پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ ہومی فائی پر جب سجاوٹوں کا ذکر آتا ہے تو اسکا مطلب گھر کے ہر کمرے اور ہر کونے کی سجاوٹ ہے۔ اب آپکے ذہن میں بھی یہ سوچ آئی ہوگی کہ باورچی خانے کو کس طرح سے سجایا جاسکتاہے تو جناب باورچی خانے کی سجاوٹیں اسکی اسٹوریج اسپیس ہوتی ہے جسکو آپ اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ہومی فائی تجویز: اگر آپ کو اپنی مرضی کا رنگ نہیں مل رہا تو آپ پلے وڈ کے کیبنٹس بنا کر اپنی مرضی کا رنگ کر سکتے ہیں جو کہ سستا اور خاصا آسان ہے

باتھ روم کی سجاو ٹ

گھر کو سجاتے ہوئے ہم عموما باتھ روم کو بھول جاتے ہیں لیکن باتھ روم بھی ہمارے گھر کا اتنا ہی اہم حصہ ہے جتنا باقی گھر۔ اس لیئے باتھ روم کو سجانے کے لیئے موزیک ٹائلوں کا سہارا لیا گیا ہے جو کہ بہت آسانی سے انسٹال ہوسکتا ہے۔  یہ کسی بھی کمرے کو کمال بنا سکتےہیں لیکن یہ خاص کر باتھ روم میں اچھی لگتی ہیں

دیہاتی اسٹوریج باکس

یہ ایک سادہ لکڑی کا ڈبہ ہے جس میں شیلفس لگا کر اسکو اسٹوریج باکس بنایا گیا ہے یہ کسی بھی کمرے کے ساتھ لگ سکتا ہے۔ کمال کا آئیڈیا ہے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista