مختلف کمروں میں والپیپرز کے ۷ بہترین آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Contour of Life 廓│生活, CJ INTERIOR 長景國際設計 CJ INTERIOR 長景國際設計 Paredes y pisos de estilo asiático
Loading admin actions …

ہر کمرے کی وضع کے خاص اور منفرد ہونے میں اس کمرے کی دیواریں اور فرش بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور اگر دیواروں پر خوبصورت والپیپرز لگائے گئے ہوں تو اس کمرے کی وضع کے ساتھ ساتھ اس کے ماحول پر بھی بہت اثر پڑتا ہے۔ جیسا کے گہرے ہا ہلکے رنگوں کے چناؤ سے کمرے میں گرمی یا سردی جیسا موسم محسوس کیا جا سکتا ہے اس طرح وال پیپر کے ذریعے کمرے میں کسی خاص منظر یا چیز کے شمول کا احساس فراہم کیا جاسکتا ہے! لیکن والپیپر کا کمرے کی مناسبت سے انتخاب ایک فن ہے جو آپ اچھے پینٹرز میں دیکھ سکتے ہیں، تو آئیں دیکھیں مختلف کمروں میں والپیپرز کے ۷ بہترین آئیڈیاز

۱۔ باتھ روم

Сдержанный Ар-деко для семьи, YOUSUPOVA YOUSUPOVA Paredes y pisos de estilo minimalista

باتھ روم میں والپیپر؟ آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ بھلا باتھ روم میں بھی والپیپر کے آئیڈیاز ہوسکتے ہیں؟ تو ہم آپکو بتاتے چلیں کہ جی ہاں بالکل باتھ روم میں بھی والپیپر لگانے کے آئیڈیاز ہوتے ہیں! اب اسی باتھ روم کو دیکھ لیں، یہاں اس باتھ روم کے باتھ ٹب، بیسن اور درازوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور فرش پر لگی سفید ٹائلوں کے حساب سے سرمئ اور سفید رنگ کا بڑے سے پھول والا والپیپر لگایا گیا ہے جو باتھ روم کے ماحول کے لحاظ سے بالکل مناسب ہے۔

۲۔ راہداری

راہداری اور سیڑھیوں کے برابر میں ایسے منفرد اور حیرت انگیز والپیپر کا استعمال کیا گیا ہے جو راہداری سے گزرنے والے کی توجہ کا مرکر بن جائے اور سیڑھیوں سے اترنے والے کو جنگل کا سا احساس فراہم کرے۔ اس والپیپر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لکڑیوں کی تصویر کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ مانو جیسا انسان محافظ جنگل میں سیر کرنے نکلا ہو!

۳۔ بچے کا کمرہ

Eráldica Diseño , ERÁLDICA ERÁLDICA Paredes y pisos de estilo moderno

بچپن کی خاص اور معصوم بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں بچے سب سے زیادہ خواب دیکھتے ہیں اور وہ بھی بغیر دنیا اور معاشرے کی پیچیدگیوں کے بارے میں سوچتے ہوئے! اور بچوں کے کمرے میں اگر انکے بڑے ہوکر کچھ بننے کے خواہش اور خواب کو مدد نظر رکھتے ہوئے والپیپر لگائے جائیں تو انکے خوابوں کو حقیقت ملنے کے بھی بہت امکانات ہیں۔ اس تصویر میں دیکھیں گیٹار اور دوسرے موسیقی کے آلات موجود ہیں جو اس کمرے میں رہنے والے بچے کی موسیقار بننے کے خواب کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

۴۔ باورچی خانہ

Madera Troncos homify Paredes y pisos de estilo rústico Aglomerado

باورچی خانے میں جتنی اہمیت اس میں موجود آلات اور چیزوں کی ہے اتنی ہی اس کی دیواروں کے رنگ اور والپیپرز کی ہے۔ اس تصویر میں باورچی خانے میں جس کاؤنٹر کی دیوار پر والپیپر لگایا گیا ہے اس میں پودے رکھے گئے ہیں تو اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس والپیپر میں بھورے اور مٹی کے رنگ کو منتخب کیا ہے۔ جو بخوبی باورچی خانے کے اس کاؤنٹر کے دیکھنے والے کو ایک خوبصورت باغ کا احساس فراہم کرتا ہے جو دیکھتے ساتھ ہی تازہ دم کر دیتا ہے۔ 

۵۔ صحن نما دیوان خانہ

اس صحن نما دیوان خانے میں اس کے والپیپر کے رنگ سے امتزاج کھاتا فرنیچر لگایا گیا ہے جو اس کمرے کو پوری طرح مکمل کر رہا ہے۔ اس کمرے کا تھیم سرمئی رنگ کے ساتھ لکڑیوں کا اضافہ رکھا گیا ہے، جیسے سرمئی رنگ کے نرم اور آرامدہ صوفے اور اسی سے تھوڑی دور پر ایک لکڑی کی میز اور کرسیاں اور اسی رنگ کے مجموعے کو بہت خوبصورتی کے ساتھ والپیپر پر نمایاں کرتے ہوئے کمرے کو کمال بنایا ہے۔

۶۔ صحن

صحن کے اس حصے پر موجود یہ ایک دیوار پر والپیپر لگا کر اس کونے کو ایک خاص وضع دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس سے آپ بھی ایک آئیڈیا حاصل کرسکتے ہیں کہ اگر آپ پورے کمرے میں والپیپر نہیں لگانا چاہتے تو کمرے کی کسی ایک دیوار یا کونے پر وال پیپر لگا کر اسے منفرد انداز میں سجا سکتے ہیں۔ جیسے اس تصویر میں سنہرے رنگ کے والپیپر کے ساتھ دو لال رنگ کے صوفے لگا کر ایک خوبصورت کونا تیار کر لیا گیا ہے۔

۷۔ رہنے کا کمرہ

اس رہنے کے کمرے میں دیہی فرنیچر کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک خوبصورت والپیپر منتخب کیا گیا ہے، جس میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دیوار میں سیمنٹ کی مدد سے اینٹیں ایسے ہی لگا سی گئی ہیں اس پر رنگ آمیزی کئے بغیر ہی اسے چھوڑ دیا گیا ہے جو بہت انوکھی وضع فراہم کر رہا ہے۔ لکڑی کے فرنیچر، کونے میں موجود الماری اور قدیم سجاوٹی اشیاء اس والپیپر کے ساتھ بہت خوب لگ رہے ہیں۔

گھروں کے بارے میں اور جاننے کے لئے پڑھیں:مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista