۶ رنگین ڈیزائن کے دلکش باتھ روم کی تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Antique Crackle Metro Tiles, Walls and Floors Ltd Walls and Floors Ltd Paredes y pisos de estilo clásico Cerámico
Loading admin actions …

ہم سب کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ رنگوں کا انسان کی سوچ، مزاج اور رویے پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اور اسی لئے اُس گھر یا کمرے میں جہاں آپ رہتے ہیں یا آپکی زیادہ موجودگی کی جگہ کے لئے ایسا رنگ منتخب کریں جس سے نا صرف آپکی سوچ بلکہ آپکی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اگر ہم خصوصی طور پر باتھ روم کی بات کریں تو باتھ روم میں دیواروں اور فرش کے لئے رنگ اور ڈیزائن کرنے کو اکثر لوگ زیادہ اہمیت نہیں دیتے لیکن باتھ روم گھر میں ان جگہوں میں سے ہوتا ہے جہاں جراثیم سب سے زیادہ موجود ہوتے ہیں اور اس لئے ایسی جگہوں کو خوبصورت اور دلکش بنانا بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تو آئیں دیکھیں ۶ رنگین ڈیزائن کے دلکش باتھ روم کی تصاویر!

۱۔ زرد رنگ میں گرماہٹ

زرد یا پیلا رنگ سورج کی روشنی جیسا لگتا ہے اور اس رنگ کا احساس بھی کچھ سورج کی گرماہٹ جیسا ہی ہے اور ایسا رنگ باتھ روم میں سب کو بہت دلچسپ اور دلکش لگتا ہے خصوصی طور پر بچوں کو۔ اگر دیکھا جائے تو اس رنگ کے باتھ روم میں جس میں ٹائلوں کا استعمال نہیں کیا گیا ہے بلکہ سادہ زرد رنگ کا پینٹ کردیا گیا ہے تو اس میں ٹائلوں والی چمک کے بجائے میٹ دیوایں نظر آ رہی ہیں اور اس میں ہلکے پیلے رنگ کا بیسن اور سفید رنگ کے باتھ ٹب کے ساتھ سیاہ رنگ کی کھڑکی لگا کر اسے مکمل کیا گیا ہے۔ بڑا سا آئینہ اور اسکے سامنے زرد رنگ کے ہی مختلف ریک بنا کر باتھ روم میں سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

۲۔ سیاہ رنگ کی دلکشی

سیاہ رنگ کی ٹائلوں سے بنا کوئی بھی کمرہ دلکشی اور جدیدیت کی خوبصورت مثال مانا جاتا ہے اور اگر یہی تخیل باتھ روم پر عمل کیا جائے تو اسکا نتیجہ منفرد اور حسین وضع کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ بڑی سیاہ ٹائلوں پر مشتمل یہ باتھ روم باسہولت، خوبصورت اور جدید بھی نظر آرہا ہے، اس میں سیاہ رنگ کی کشش کو قائم رکھتے ہوئے سفید رنگ کے لوازمات شامل کیے گئے ہیں۔ ایک چھوٹی کھڑکی اور مختلف رنگوں کے گلدان اور پودے لگا کر باتھ روم کی تازگی اور پاکیزگی کو بھی دھیان میں رکھا گیا ہے اور اگر جدیدیت کی بات کی جائے تو اس میں جدید بیسن اور سلائڈنگ دروازے والی چھوٹی دیوار میں نصب شدہ الماری بنا کر اس بات کو بھی ثابت کردیا گیا ہے۔

۳۔ سرمئی لکڑی کا انتخاب

لکڑی کا استعمال ویسے بھی مضبوطی اور پائیداری کا ثبوت ہوتا ہے اور آج کل لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ ساتھ فرش اور دیواریں بھی پسند کی جاتی ہیں اور لوگ پائیداری اور معیار کو قائم رکھنے کے لئے لکڑی کا استعمال اپنے باتھ روم میں بھی کرتے ہیں، اگر وہ لکڑی استعمال نہیں بھی کرتے تب بھی لکڑی کی وضع اپنے باتھ روم میں حاصل کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔ اس باتھ روم میں رنگین ڈیزائن کی بات کریں تو سرمئی لکڑی کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے نا صرف باتھ روم کو صاف کرنا آسان ہے بلکہ اسکی صفائی کو قائم رکھنا بھی۔ اس میں سفید رنگ کے لوازمات اور ہرے سر سبز رنگ کے چھوٹے پودے شامل کرکے اسے تازگی سے بھر پور بنا دیا ہے۔

۴۔ خاکستری رنگ کی سادگی

اس باتھ روم کی خاص بات اس کی دیواروں پرکیا گیا خاکستری رنگ ہے جسے پینٹر نے بہت خوبصورت انداز میں دیوار پر بغیر کسی ٹائل اور وال پیپر کے کروایا ہے، سادگی اور حسن کے اس مجموعے کی عکاسی کرتا یہ باتھ روم اپنے اس انوکھے خاکستری رنگ اور تانبے کے رنگ کے پائپ کے ساتھ اس جگہ کو دلکشی اور سادگی میں کامل بنا رہا ہے۔ اس باتھ روم میں ٹائلوں کے استعمال کی جگہ براہراست دیوار پر ہی رنگ کرکے اسے ایک نئی وضع دے دی گئی ہے۔

۵۔ سمندری سبز رنگ کی اینٹوں کا پس منظر

سمندری سبز رنگ اپنے نام سے ظاہر کرتا سمندر کا سکون اور پانی کی ٹھنڈک سے اس باتھ روم کو پرسکون اور پرتعیش بنا رہا ہے۔ اس باتھ روم میں ڈیزائن کا اضافہ اس انوکھے رنگ کے ساتھ بہت خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس باتھ روم میں سمندری سبز رنگ کی ٹائلیں یا پینٹ کے بجائے اینٹوں کا پس منظر تیار کیا گیا ہے جو باتھ ٹب کے لکڑی کے رنگ او سفید رنگ کو ابھارتا ہوا اندر آنے والے کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس باتھ روم میں منفرد ڈیزائن کا لکڑی کا فرش اس کی دیواروں کو اور بھی نمایاں کرتا نظر آ رہا ہے۔ اس رنگ کی دیوار کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے اس میں مختلف پودے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

۶۔ بھورے اور سفید رنگ کے چیک

اس باتھ روم میں بھورے اور سفید رنگ کے چیک بنا کر اس کی دیواروں اور پورے باتھ روم کی وضع کو دلکش بنا دیا گیا ہے۔ باتھ ٹب اور بیسن کے پس منظر سے لے کر باتھ ٹب کے اطراف میں بھی اسی دو چیک رنگ کو استعمال کرکے یکجاں رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس چیک کے رنگوں سے میل کھاتے سفید بیسن اور باقی لوزمات لگائے گئے ہیں جس سے دیکھنے والے کو یہ باتھ روم عجیب یا بدنما نہ محسوس ہو۔ اسی دیوار سے امتزاجی رکھنے کے لئے فرش کو بھورے رنگ کی لکڑی اور چھت کو سفید رنگ کی لکڑی کی وضع فراہم کی گئی ہے جو اس باتھ روم کو کمال بنانے میں برابر کے حصےدار ثابت ہوئے ہیں۔

باتھ روم کی وضع کو دلکش بنانے کے لئے پڑھیں: سیاہ رنگ کے ۵ دلکش باتھ روم جو آپکا دل جیت لینگے!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista