خوابگاہ کومنظم کرنے کے آسان طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Broad Walk: Winchmore Hill, Roselind Wilson Design Roselind Wilson Design Dormitorios de estilo moderno
Loading admin actions …

خوابگاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنے دِن کا آغاز اور اختتام کرتے ہیں اسلئے اسکا صاف ستھرا ہونا آپکے لئے بہت ضروری ہے۔ سامان سے ٹُھسے ہوئے دراز، فرش پر بکھری چیزیں اور گندا بستر آپکی کوئی مدد نہیں کریں گے ماسوائے اسکے کہ آپ اپنے دن کی شروعات اور اختتام جھنجھلاہٹ اور چیزوں سے ٹکرانے سے کریں۔ چاہے آپکا کمرہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو آپ دستیاب جگہ کو بڑھا سکتے ہیں، خوبصورت بنا سکتے ہیں اور سٹوریج کی جگہ بڑھا سکتے ہیں۔ 

خوابگاہ کی صفائی کی باری عموماً آخر میں آتی ہے ۔ مگر ماہرین کے بقول اسکو سب سے پہلے صاف کرنا چاہئے کیونکہ اسکا پُرسکون اورآرام دہ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی خوابگاہ کی صفائی اور اسکو منظم کرنے کا بیڑہ اُٹھالیں۔ ہماری یہ تجاویز آپکا کام آسان کریں گی۔ 

1- پلنگ کے ساتھ کی درازوں کو صاف کریں

اپنے دِن کا اختتام ایک تسلی بخش طریقے سے کریں۔ پلنگ کے ہمراہ صاف ستھری جگہیں ایسا کرنے میں آپکی مدد کریں گی۔ درازوں کو خالی کریں اور صرف وہ اشیاء رکھیں جنکی واقعی آپکو ضرورت ہے مثلاً رات کو لگانے والی کریم، آنکھوں پر پہننے والا ماسک وغیرہ۔ پرانی کتابیں اور رسالے وغیرہ نکال دیں اور انکو کسی پُرانی لائبریری میں دے دیں۔ 6 کتابوں سے زیادہ نہ رکھنے کے اُصول پر عمل کریں اور اس سے زیادہ کتابیں اپنی خوابگاہ میں مت رکھیں۔ 

2۔ پلنگ کے نیچے کی جگہ استعمال کریں

اگر آپ کے پلنگ کے نیچے جگہ ہے تو اسکو استعمال کریں ۔ یہ جوتے، چپلیں اور پُرانے موسم کے کپڑے سٹور کرنے کے لئے بہت ہی بہترین جگہ ہے۔ اسکے علاوہ بھی اگر آپکی خوابگاہ چھوٹی ہے تو ایسا کرنا آپکے لئے کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ بھی آپ سٹوریج کے منفرد طریقے سوچ سکتے ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں پُرانی سیڑھی کو تولئے وغیرہ لٹکانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ 

3۔ کم سے کم سامان رکھیں

اسوقت بازار میں مختلف اقسام اور ڈیزائن کا فرنیچر دستیاب ہے۔ یہ اتنا چکا چوند والا ہوتا ہے کہ آپکے لئے انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور آپکا دِل ہر چیز کے لئے مچلتا ہے۔ مگر آپکو یہ دھیان میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ فرنیچر کا ہر آئٹم خوابگاہ کے لئے ضروری نہیں۔ بہت زیادہ فرنیچر رسالوں کی تصویروں میں تو اچھا لگ سکتا ہے مگر یہ لازم نہیں کہ وہ ہر خوابگاہ کی خوبصورتی بڑھائیں۔ کم سے کم سامان اور فرنیچر اکھٹا کریں اور وہی چیزیں لیں جنکی آپکو واقعی ہی ضرورت ہے۔ سونے کے لئے ایک جگہ، کپڑے ، جوتے وغیرہ رکھنے کی ایک الماری اور رات کو ضرورت پڑنے والی اشیاء مثلاً پانی، ٹشو وغیرہ رکھنے کے لئے ایک جگہ۔۔بس!

4۔ تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کریں

اپنی خوابگاہ کو صرف سونے کی جگہ مت بنائیں بلکہ اسکو ایک ایسی پناہ گاہ میں تندیل کریں جہاں آپ دن بھر کی تھکن کے بعد آرام اور سکون محسوس کر سکیں۔ اسلئے اسکی آرائش کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ کچھ آرٹ کے نمونے شامل کریں۔ آپ کے سونے کے کمرے میں آپ کے کام سے وابسطہ کوئی چیز نہیں ہونی چاہئے۔ اپنے کام اور اس سے وابسطہ فکروں کو خوابگاہ سے باہر چھوڑ کر آئیں۔ آرائش میں ہلکے رنگوں کا استعمال بھی آپکو پُرسکون نیند سونے میں مدد دے گا۔

5۔ کپڑوں کی الماری صاف رکھیں

سب سے اہم تجویز ہم نے آخر کے لئے بچا کر رکھی ہے ۔ خوابگاہ کے بے ترتیب ہونے میں عمومی طور پر سب سے اہم کردار فرش یا کرسیوں میں بکھرے ہوئے کپڑوں کا ہوتا ہے۔ اپنے کپڑوں کی الماری کا جائزہ لیتے رہیں اور فالتو اشیاء کو نکالتے رہیں ۔عموماً ایسا ہوتا ہے کہ آخری وقت میں تبدیل کئے جانے والے کپڑوں کا ڈھیر عموماً کرسیوں یا بستر پر اکھٹا ہوتا رہتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے کپڑوں کی الماری کے دروازے کے پیچھے فالتو ہُک لگادیں۔  

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista