بڑے کمروں کو سجانا

Farheen Farheen
homify Salas modernas
Loading admin actions …

بغیر کسی مناسب سہولت کے کسی کمرے کی سجاوٹ ایک ڈراونا خواب بن سکتی ہے۔ تاہم، ہماری صلاح کے ساتھ آپ بڑے کمروں کی سجاوٹ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کا لیونگ روم ، ڈرائنگ روم اور باورچی خانہ ایک ہی جگہ ہیں اور دیواریں بہت اونچی ہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارے صحیح مشورے کے ساتھ یہ سب مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ایک بڑی جگہ بنائی جائے۔ یہ فرنیچر کی تھوڑی سی ردوبدل سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر آپ اشیا کو اپنے حساب سے سیٹ کر کہ بھی کمرے کو بڑا دکھا سکتے ہیں۔ یا پھر کسی خاص شیڈ یا کسی خاص میٹریل کے ذریعے بھی کمرے کو کھلا دکھا سکتے ہیں۔ مخالف میٹریل یا پھر نیون رنگ بھی ایک کمال کے ساتھ کمرے کو بڑا دکھا سکتے ہیں

بڑے کمرے، بڑا فرنیچر

بڑے کمروں میں فرنیچر کے بہت سے آئیڈیاز آپکو مل سکتے ہیں۔ لمبے لیونگ روم میں آپ لمبے صوفے رکھ سکتے ہیں اور بڑے بیڈ روم میں ایک بڑا سا بیڈ آپکو خوش آمدید کہے گا

بڑے کمروں کو خوبصورت اور آرام دہ دکھانے کے لیئے بہت ضروری ہے کہ ان میں اس قسم کا فرنیچر استعمال کیا جائے ۔ اگر آپ اس بارے میں مزید راہنمائی چاہتے ہیں تو ہمارا بڑے صوفوں کے متعلق خصوصی آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں

لکڑی ایک آرام دہ احساس

لکڑی تمام میٹریلز میں اعلی سمجھی جاتی ہے کیونکہ اسکی بدولت کمرے میں آرام محسوس کر سکتے ہیں۔ عام طور پر لکڑی کا رنگ جتنا زیادہ گہرا ہوگا کمرہ اتنا زیادہ ہی آرام دہ لگے گا

آرام کو تخلیق کریں

کشن اور کمبل بستر میں آرام کے احساس کو بڑھا دیتے ہیں لیکن فرش کا کیا؟ بڑے کمرے کو آرام دہ دکھانے کے لیئے آپ فرش پر مختلف قسم کے نرم کپڑے ڈال سکتے ہیں۔ یہ صرف نرم نہیں ہوتے بلکہ سردیوں میں یہ آپکے پیروں کو گرم بھی رکھتے ہیں۔ آپ اسکو بچوں کے کمروں میں ڈال سکتے ہیں کیونکہ یہ ہر کمرے کے لیئے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

مختلف رنگوں کے استعمال سے کمرہ مزید شاندار لگنا شروع ہوجاتا ہے۔ آپ جتنے بھی بھی مختلف رنگ استعمال کریں گے یہ اچھا ہی لگے گا

دیوار کو بصری طور پر چھوٹا کریں

اونچی دیواروں والے کمرے عموما ہمیں برے لگتے ہیں لیکن فکر نہ کریں کیونکہ صحیح نصیحت کے ساتھ آپ اپنے کمرے کو چھوٹا دکھا سکتے ہیں۔ اگر آپ دیواروں کو پینٹ کردیں لیکن چھت کو سفید چھوڑ دیں اسطرح سے چھت آپکو تھوڑی نیچے محسوس ہوگی

گہرے رنگ کمروں کو چھوٹا کرکے دکھا سکتے ہیں تو اسلیئے آپ یہ تجویز یہاں بھی استعمال کر سکتے ہیں دیواروں کو گہرا رنگ کر دیں تاکہ یہ کمرہ بصری طور پر چھوٹا نظر آئے

ٹیکسٹائل کا استعمال

چھت کی بلندی کو ایک سجاوٹی چیز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک سکائی بیڈ پر آپ پردے سجاوٹ کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بیڈ کے پیچھے پردے لگا کر آپ ایک رائل وضع دے سکتے ہیں اور اسطرح جگہ کی کشادگی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا

تقسیم

ایک کھلا باورچی خانہ اور کھلا لے آوٹ اکثر ہمارا خواب ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ ایک زحمت بھی بن جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ مہمانوں سے تھوڑی پرائوسی چاہتے ہیں تو سلائیڈنگ دروازے اسکا بہترین حل ہیں یہ ایک فعال حل ہیں۔ انکے ساتھ آپ کمرے کو اپنی سے بند کر اور کھول سکتے ہیں۔ ایک اور بات سلائیڈنگ دروازے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے آپکا دل موہ لیں گے

ذاتی سجاوٹیں

چھوٹے کمروں میں آپکو ذاتی سجاوٹیں کرنے سے روکا جاتا ہے لیکن بڑے کمروں میں اسکے برعکس ہوتا ہے۔ آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ آپ کمرے کو ذاتی سجاوٹوں سے سجائیں۔ سجاوٹی فریم بہت آسان اور سادہ سجاوٹیں ہیں لیکن آپ اسکے علاوہ بھی اپنی مرضی کی سجاوٹیں سجا سکتے ہیں۔

زائد اسٹوریج

بڑے کمرے میں آپ زائد اسٹوریج رکھ کر اسکو مزید استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اسٹوریج آپکے باقی فرنیچر سے ملتی جلتی ہونی چاہیے جیسا کہ تصویر میں اسٹوریج دکھائی گئی ہے اس میں بہت سی درازیں ہیں جو کہ بہترین اسٹوریج کا کام دیں گی لیکن یہ فرنیچر سے ہٹ کر محسوس نہیں ہورہیں

ڈے بیڈ

بڑے کمروں کے لیئے آپ ڈے بیڈ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بڑے کمروں میں منفرد نظر آتے ہیں اور منفرد نظر آنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ایک آرام مہیا کرتے ہیں

وال پینٹگز

بڑے کمروں کی سجاوٹ عموما آسان ہوتی ہے کیونکہ آپ کے کافی اسپیس موجود ہوتی ہے۔ انکی سجاوٹ کے لیئے آپ زبردست سی وال پینٹنگ کا سہارا بھی لے سکتےہیں۔ وال پینٹنگز جو کہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت ور دلکش بھی ہوں، یا آپ مختلف اقوال اور اپنے پسندیدہ ہیرو کی تصاویر بھی چسپاں کرسکتے ہیں

بڑی کارنر شیلفس

اگر آپ کتابیں پڑنے کا شوق رکھتے ہیں تو سمجھیں آپکو اپنے بڑے کمرے کی سجاوٹ کے لیئے ایک بہت کتابی اور منفرد آئیڈیا مل گیا ہے۔ اپنے کمرے کی ایک سائیڈ کو کتابو ں کی شیلفس کے لیئے استعمال کریں اور اپنے کمرے میں بیٹھ کر اپنی لائبریری کا مزہ لیں

وارڈروب

بڑے کمرے کی ایک سب سے منفرد اور کارآمد سجاوٹ کمرے میں موجود وارڈروب ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھائی گئی ہے۔ یہ ایک بڑے سائز کی الماری ہے جس کے دروازوں پر شیشے لگائے گئے ہیں جو کہ آپکو تیاری میں مدد کریں گے، ایک شاندار ڈریسنگ روم آپکے کمرے میں موجود ہے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista