دروازوں کے نيے انداز اورجدید ترین رجحانات

Amjad Ali Amjad Ali
歐式古典建築及室內設計家具配置, 傑德空間設計有限公司 傑德空間設計有限公司 Pasillos, vestíbulos y escaleras mediterráneos Aglomerado
Loading admin actions …

دروازوں کا انتخاب فن تعمیرکی ترقی کے ساتھ فن کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ اپنے بجٹ کے اندررہتے ہويے موزوں، پايداراور خوبصورت دروازوں کا انتخاب ایک مشکل اوروقت طلب معاملہ ہوتا ہے۔ اور زراسی غلطی آپکے تعمیراتی منصوبے کو متاثر کرسکتی ہے۔ دروازوں کے درست اورمنطقی انتخاب سے پہلے homify.com کا یہ مضمون آپکے ليے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مرکزی گیٹ

مرکزی گیٹ کے ليے مضبوطی کے ساتھ ساتھ انفرادیت، جدت اور خوبصورتی بیک وقت ضروری ہوتے ہیں۔ زیرنظرنمونہ تخلیقی فنکاری اورماہرانہ نفاست کی ترجمانی کرتی ہے۔ برقی اور خودکار مرکزی گیٹ حفاظتی نقطہ نگاہ سے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں جن میں آپ کیمروں سمیت دیگر سمعی اوربصری آلات نصب کرسکتے ہیں۔

استقبالی دروازے

استقبالی دروازوں کی تعمیرمیں ممکنہ نفاست، اختراعی مہارت اور جدت کا ایک نمونہ آپ کے سامنے ہے۔ آرايشی پہاڑی پتھروں کے پس منظرمیں نصب خوبصورت لکڑی کے اس دروازے کو گلکاری اور روشنیوں کے متناسب انتظام سے حقیقی معنوں میں خوبصورت بنادیاگياہے۔

شاہانہ طرز کے دروازے

اس دروازے کودیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ماہرین تعمیرات نے نقشہ بناتے وقت ہی انکی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ فنکارانہ نفاست سے تعمیر کیے گيے مہرابی کوریڈورکے سرے پرنصب کالی لکڑی کے دروازے کو پس منظراورپیش منظرسے یادگار اور ممتاز بنایا گیا ہے۔

قدیم روایات کی ترجمانی

بعض لوگوں کو اپنے ورثے اور روایات سے عشق ہوتا ہے۔ اور اپنے اردگرد تاریخی جھروکوںکومحسوس کرنا چاہتے ہیں۔ تصویر میں نظرآنے والا دروازہ ایک قدیم اور روایتی دورکی یاد دلاتی ہے۔ دور جدیدمیں فن تعمیرکو ایسے مثالوں سے ممتاز بنانا آرکیٹکٹ کی تربیت کا حصہ بھی ہوتا ہے۔

شیشےکے دروازے

اگرآپ محفوظ اورشایستہ ماحول کے باسی ہیں تو شیشے کے دروازے اب ایک تیزی سے فروغ پانے والا رجحان بن چکا ہے۔  خصوصا بینکوں اوربڑے اداروں میں شیشے کے دروازے تعمیراتی منصوبے کے ابتدا میں ہی شامل ہوتے ہیں۔ شیشے کے دروازے مضبوط اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔ انکی صفايی آسان ہوتی ہے اور زنگ وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔ گھریلواستعمال کے ليے شیشے کے رنگین دروازے بھی منتخب کيے جا سکتے ہیں۔

مرکزی دروازے

مرکزی دروازوپر نسبتا زیادہ توجہ کے ساتھ سرمایہ کاری کی جاتی ہے اوران پروقت اورتوانايی بھی زیادہ خرچ کیے جاتے ہیں۔ زیرنظرمرکزی دروازہ شیشے اورلکڑیے کے ماہرانہ استعمال سے ترتیب دیاگیا ہے۔ جوروایتی ڈیزاين کے ساتھ جدید دور کی نمايندگی بھی کرتی ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista