کپڑوں کو دھوتے ہوئے درست درجہ حرارت بہت اہمیت رکھتا ہے

M Usman M Usman
Moderne Raumgestaltung in altem Weinmeisterhaus, Büro Köthe Büro Köthe Baños modernos
Loading admin actions …

آج کے اس ہومی فائی مضمون میں ہم آپ کو سادہ مگر ایسے مفید مشورے دیں گے جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کپڑے دھوتے ہوئے درست درجہ حرارت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اکثر اوقات درجہ حرارت کے غلط انتخاب کی وجہ سے کپڑوں کا رنگ خراب کر دیتے ہیں حتی کہ پھٹ بھی جاتے ہیں۔ ان غلطیوں سے بچانے کیلئے ہم لائے ہیں آپ کیلئے چند مفید مشورے جن کو ہمارے ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔

لہذا ان سادہ مگر ضروری تجاویز کو غور سے پڑھیں تاکہ غسل خانے میں کپڑے دھوتے ہوئے آپ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

1. درجہ حرارت کپڑوں کی قسم پر منحصر ہوتا ہے

یہ بات بہت اہم ہے کہ ہر کپڑے اور خاص کر نرم ونازک کپڑوں کو بہت زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کپڑے دھونے کی مشین کو زیادہ درجہ حرارت پر سیٹ کرتے ہوئے آپ اصل میں اپنے پسندیدہ کپڑوں کو داؤ پر لگا رہے ہوتے ہیں۔ 

مختلف قسم کے کپڑوں کیلئے مختلف درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے وول، کاٹن، سلک اور ڈینم وغیرہ کو دھوتے ہوئے اپنی مخصوص بناوٹ کی بنا پر مختلف درجہ حرارت چایئے ہوتا ہے۔ان سب میں سے کاٹن کو دھونا بے حد آسان ہے، اور خالص کاٹن زیادہ درجہ حرارت کو ایک حد تک ہی برداشت کر سکتا ہے۔

2. کپڑے دھوتے ہوئے ہدایات

اپنے گندے کپڑوں کو بہترین طریقے سے دھونے کیلئے ضروری ہے کہ آپ نے ان پر لگا لیبل جس پر انہیں دھونے کی ہدایات لکھی ہوتی ہیں، پڑھ لیا ہو۔ ان ہدایات پر آپ جس حد تک عمل کریں گئے اسی حد تک آپ کے کپڑے اچھی حالت میں بھی رہیں گے۔

عام طور پر یہ تین ہدایات دی جاتی ہیں:
-ایک پیالہ بنا ہوتا ہے جو ہمیں درجہ حرارت بتا رہا ہوتا یے جیسے( 30C )
-ایک پیالہ جس پر ہاتھ کا نشان بنا ہوتا جو ہمیں یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ اس کپڑے کو ہاتھ سے دھو سکتے ہیں
-ایک پیالہ جس پر کراس کا نشان بنا ہو، جس کا مطلب ہے کہ کپڑے کو ڈرائی کلین ہی کروایا جا سکتا ہے

3. نقطے کیا ظاہر کرتے ہیں؟

کئی دفعہ کپڑے دھونے کی مشین پر درجہ حرارت کو ظاہر کرنے کیلئے نمبر کے بجائے نقطے ڈالے جاتے ہیں۔ 
جن کا مطلب یوں ہے:

-ایک نقطے کا مطلب کپڑوں کو ٹھنڈے پانی سے  (30C) پر دھونا

-دو نقطوں کا مطلب گرم پانی کے ساتھ  (30C سے 40C) تک دھلائی

 -تین نقطوں سے مراد یہ ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کیلئے (60C) یا اس سے اوپر درجہ حرارت کی ضرورت ہے

یہ بات سمجھنے کیلئے نہایت ضروری ہے کہ نرم ونازک کپڑوں کو زیادہ درجہ حرارت پر دھونا ان کی کوالٹی اور خوبصورتی پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں 30C کا درجہ حرارت مشین میں کپڑوں کی دھلائی کیلئے کافی ہے اور ہاتھ سے دھوتے ہوئے ٹھنڈا پانی۔ تاہم جامع صفائی کیلئے زیادہ درجہ حرارت ہی مناسب ہے۔

4. حساس کپڑوں پر زیادہ توجہ

کچھ کپڑے ایسے ہیں جن کی دھلائی کرتے ہوئے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے؛

-سلک سے بنے کپڑوں کو مشین کے بجائے ہاتھ سے دھونا نہایت مناسب ہے، ٹھنڈے پانی کے ساتھ صابن یا سرف کا استعمال محفوظ طریقہ ہے۔

-جینز کو دھوتے ہوئے درجہ حرارت 40C سے اوپر نہیں ہونا چاہئے تاکہ ان کا رنگ اور کپڑا خراب نہ ہوں۔

-سوتی کپڑے کو دھوتے ہوئے درجہ حرارت 60C سے کم ہونا چاہئے، تاہم گہرے رنگ والے کپڑوں کو نرمی سے 40C کے درجہ حرارت پر دھونا بہتر ہے۔

عام طور پر اگر کپڑوں پر داغ دھبے نہ ہوں تو انہیں 40C پر دھونا نہ صرف بجلی کی بچت کرتا ہے بلکہ ان کی کوالٹی بھی برقرار رکھتا ہے۔

5. جدید دور میں ایپ استعمال کریں

کپڑوں کی دھلائی کیلئے واش ایپ(washApp) بہت مددگار اور آسان ہے، اسے مشہور میسجنگ سروس WhatsApp نہ سمجھئے گا۔ washApp کے ذریعے آپ کپڑے کو دیکھ کر اس کا درجہ حرارت آسانی کے ساتھ معلوم کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے نہ صرف آپ درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں کہ بلکہ اس کے لاجواب فیچرز اور بےشمار آسان تجاویز کے ساتھ آپ کپڑوں کی چمک دھمک بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista