اپنے فرنیچر کو روغن سے رنگنے کے ۷ خیالات

Farheen Farheen
Casa de luxo na Barra da Tijuca, Leila Dionizios Arquitetura e Luminotécnica Leila Dionizios Arquitetura e Luminotécnica Comedores de estilo moderno
Loading admin actions …

مارکیٹ میں لکڑی کے فرنیچر کو مختلف بناوٹ اور اقسام میں روغن کیا جاتا ہے۔ روغن جو کہ لکڑی پر کیا جاتا ہے وہ یا تو اسیلیک انیمل ہوتا ہے یا چائینز روغن ہوتا ہے۔ روغن کرنے کی تکنیک کو کوئی بھی سیکھ سکتا ہے جس کے پاس پورا میٹریل اور اوزار ہوں۔ آپ اپنے فرنیچر کو خود بھی روغن کرسکتے ہیں اس سے آپ کے پیسے بھی بچیں گے اور آپکا گھر بھی ایک بار پھر نیا ہوجائے گا۔

آج کے مضمون میں ہم آپکو نئے طریقوں سے اسٹیپ بائی اسٹیپ اپنے فرنیچر کو نیا روغن کرنا سیکھائیں گے جس سے آپ اپنے فرنیچر کو نئی وضع ، بناوٹ اور زندگی بخش سکتے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

روغن کسی بھی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے

دیکھیں باتھ روم کتنا شاندار لگ رہا ہے روغن ختم ہونے کے بعد۔ اس کے بارے میں نیچے مزید بات کرتے ہیں

روغن کیا ہوتا ہے؟

روغن ایک قسم کا آٹوموٹیو پینٹ ہوتا ہے ۔ یہ مختلف اشیا کی پر کوٹ کرنے کے کام آتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

اس تصویر میں بھی اس فرنیچر پر یہی کیا گیا ہے لیکن یہ چمکدار ہے

۱۔ فرنیچر کی سطح پر ریگ مار لگائیں

آپکے پرانے بک کیس کو ایک نئی زندگی چاہیے اسلیئے اسکو نئَ طریقے سے روغن کریں اس کے دروازوں کو تیز رنگ کرنا کیسا رپے گا؟ اس سے پہلے کہ آپ اپنی نظر کے سامنے موجود ساری اشیا کو رنگ کریں اس کی سطح کو اچھی طرح ریگ مار لگا دیں، اسطرح آپ انکی خامیوں کو دیکھ سکیں گے اور یہ یقین کرسکیں گے اسکی سطح مکمل طور پر صاف ہیں۔ اگر لکڑی میں کافی خامیاں ہیں تو ایک مضبوط ریگ مار استعمال کریں جسکا نمبنر ۶۰ ہو اور اگر خامیاں معمولی ہوں تو سو سے ایک سو پچاس کے بیچ کا ریگ مار استعمال کریں

۲۔اپنی پسند کا پینٹ چنیں اور مرضی کا رنگ

روغن کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک پانی والا اور ایک پولی تھرین والا ۔ سب سے مشہور نائٹروسیلولس روغن ہے۔یہ پراڈکٹ کوئی بھی جوان آدمی استعمال کرسکتا ہے کیونکہ اسکو استعمال کرنا نہایت آسان ہے.یہ بات یاد رکھیں کہ رنگ کمرے کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسلیئے رنگ کرتے ہوئے ان باتوں کا دھیان رکھیں۔

آپ اس کام میں کسی پیشہ ور کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔

۳۔ پینٹ بنائیں- ڈائلوشن

پانی ملا پینٹ استعمال کرنا آسان ہے اور اسکو ہٹانا بھی۔ اس کے برعکس سینتھیٹک اور پولی یوتھرین کو استعمال کرنا اور ہٹانا دونوں مشکل ہیں۔ اگر آپ پولی یوتھرین پینٹ کا استعمال کریں تو اس کو تھینر ملا کر ڈائلوٹ کرلیں۔

پولی یوتھرین ایک شاندار ایفیکٹ دیتا ہے اور جگہ کو گلوسی اور چمکدار بناتا ہے جیسے کہ یہ تصویر میں بنا کالا کافی کا میز

۴۔ایک سیلنگ بیس کا استعمال کریں

ایک دفعہ آپ نے ریگ مار مار لیا اور پینٹ تیار کرلیا تو وقت ہے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے کا۔ یہ مرحلہ ہے سیلنگ بیس لگانے کا۔ اس سے لکڑی کی تمام خامیاں بھر جائیں گی۔ روغن کرنے کے لیئے یہ مرحلہ سب سے ضروری ہے کیونکہ اس سے تمام خامیاں دور ہوتی ہیں۔

جیسا کہ تصویر میں ایک شاندار رنگوں سے مزین میز دکھایا گیا ہے۔

۵۔ دوبارہ ریگ مار

روغن کرنے کا عمل بہت سادہ ہے لیکن اس میں محنت اور مشقت درکار ہوتی ہے۔ سیلنگ بیس لگانے کے بعد آپکو آرام آرام سے ایک دفعہ دوبارہ ریگ مار پھیرنا ہوگا تاکہ اگر کوئی ذرا رہ گیا ہے تو وہ اتر جائے۔ اس کے بعد سطح کو سادہ کپڑے سے صاف کردیں

۶۔ہاتھ میں برش لیں اوررولر لیں ، پینٹ کرنا شروع کریں

ایک چھوٹے برش اور رولر کی مدد سے پینٹ کا پہلا کوٹ لگائیں۔ پہلے برش سے پینٹ کا ایک کوٹ کریں اور اس کے بعد اس کے اوپر اس ہی سمت میں رولر پھیریں اوراسی طرح دو تین کوٹس کریں لیکن دوسرا کوٹ کرنے سے پہلے ، پہلے کوٹ کے خشک ہونے کا انتظارکریں اگر مناسب ہوتو ڈرائر کریں۔

۷۔اسکو ختم کریں

جب سطح مکمل طور پر خشک ہوجائے تو اس پر ویکس کی کوٹ کریں برش کے ساتھ اور آخر میں اس پر پالش کر کے اس پر سوکھا کپڑا پھیر دیں اس سے فرنیچر میں چمک پیدا ہوگی۔

بازار میں فرنیچر کو ری پینٹ کرنے کے لیئے بہت سے پینٹ دستیاب ہیں۔ لوہے کی چیزوں کو ری پینٹ کرنے کے لیئے سینتھیٹک پینٹ ہوتا ہے لیکن آپ اسکو لکڑی کے لیئے بھی استعمال کرسکتے ہیں یہ جلدی سوکھتا ہے اور اسکی چمک بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ چائینہ کا روغن بھی دستیاب ہے لیکن اسکے سوکھنے کا عمل بہت آہستہ ہے اسکی ہر لیئر کو سوکھنے کے لیئے پورے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں. لیکن اسکی چمک اور رنگ زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ مضمون پڑھنے کے بعد آپکو اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیئے اور پینٹ کی ورائٹی کا پتہ لگا ہوگا۔

اس مضمون کو بھی پڑھیں گھر کو بہتر بنانے کے لیئے نو ڈائی آئیڈیاز

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista