اپنے باورچی خانہ کو نئے سال کے حساب سے ترتیب دینے کے لئے کیا اقدامات کرنے چاہیں۔

usranaz usranaz
Kitchen Harrogate, INGLISH DESIGN INGLISH DESIGN Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

نئے سال کی آمد سے پریشان نہ ھوں۔ یہ نئے سال آتے رہتے ہیں۔ ہمارے خیال میں آپ کو اپنے باورچی خانے کو نئے سال کے مطابق ڈیزائن دینا چاہئے۔ اسی لئے ہم آپ کو اپنے باورچی خانے کے تمام غیر ضروری سامان اور ملبے کو ہٹا کر اسے حیرت انگیز طور پر پیش کرنے کے لئے دلچسپ تجاویز پیش کرنے جا رہے ہیں۔ نئے احساس کے ساتھ نئے سال کا آغاز کریں۔ہمارے خیال میں بہت سے ذہین داخلہ ڈیزائنر موجود ہیں جو نئے سال کے حساب سے باورچی خانہ کو تبدیل کرنے کے دلکش احساس رکھتے ہیں۔خاص کر ایسے ڈیزائنر جنھوں نے کبھی فنگ شوئی خیالات کے مطابق باورچی خانہ کو ڈیزائن کیا ھو۔ اگر آپ نے اسے پہلے ہی مؤثر انداز میں ترتیب دے دیا تو آپ کے 12 ماہ نہائت آسان اور خوبصورت انداز میں گذر جائیں گے۔آپ کے خواب گاہ میں کپڑوں کی الماری کو وقت نہیں دیا جائے گا کیوں کہ نآج ہم صرف باورچی خانہ کی تزئین و  آرائش اور نئے سال کے مطابق  ترتیب دینے کے بارے میں بات کریں گے۔

دوہری ترتیب سے چھٹکارا حاصل کریں۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ لہسن کی چار گٹھلیاں خریدنا درست نہیں۔ لیکن یہ دو بھی کافی ھو سکتی تھی۔ نہیں؟ ہم سب باورچی خانہ کے لئے دو دو برتن  ددوہرے آلات، اور اس کے دیگر لوامات خرید کر غلط کام کرتے ہیں۔لیکن آپ کے پاس جو چیز بھی ھو وہ معیاری اور صاف ستھری ھو۔اگر آپ کا کوئی برتن ٹوٹ جائے تو اس کو پھینک دیں بجائے اس کہ وہ برتنوں کے ڈش واشر میں پڑا ھو۔ اگر کوئی برتن ڈبل مقدار میں ہیں اور باورچی خانے پر بوجھ بنے ھوئے ہیں تو کیوں نہ انھیں عطیہ کر دیا جائے۔

خالی جار کو پھینک دیں

ہم جانتے ہیں کہ بہت سی اشیاء نہائت خوبصورت جار میں آتی ہیں اور جب یہ چیزیں استعمال ھو جاتی ہیں تو ان جار کو انکی دلکشی کی وجہ سے پھینکنے کو دل نہیں چاہتا۔ اور کبھی کبھار ہم ان میں کوئی دوسری چیز بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس بارے میں ہمارا مشورہ یہ ھے کہ ایسے جار آپ کی الماریوں میں بے جا جگہ پر قابض ھوتے ہیں اس لئے ان جار سے چھٹکارا حاصل کریں اور باورچی خانے میں کشادگی کے ساتھ صفائی اور نفست پیدا کریں۔

درازوں کی تریب درست کریں

کتنی بار ایسا ھو ا ھے کہ آپ کے گھر کے کسی فرد نے آپ سے باورچی خانے کی کسی چیز کے بارے میں پوچھا ھو ۔لیکن صرف آپ نے ہی یہ جواب دیا ھو کہ فلاں دراز میں ھے؟ ہر گھر میں ایک ایسا مصروف اور چیزوں کو محفوظ کرنے کا علاقہ ھوتا ھے اور اکثر یہ جگہ ہمارا باورچی خانہ ہی ھوتا ھے۔ ایک تقسیم شدہ دراز کے بارے میں آپ کا کیاخیال ھے؟ اپنی چیزوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہر جگہ کے لئے اپنی جگہ تجویز کریں نہ کے ایک ہی جگہ پر بہت سی چیزوں کا انبار لگ جائے۔

اپنی فریج کو مقناطیس اور آرٹ ورک سے پاک کریں

آپ اپنے بچوں کے بڑے دلچسپ اور ماہرانہ آرٹ ورک کو ضائع نہیں کرنا چاہیں گے لیکن فریج کو کیوں نہ صاف کر دیا جائے تا کہ یہ بچے نئے سال کے مطابق  اس پر دوبارہ اپنا آرٹ ورک پیش کرنا شروع کر دیں۔ اسی طرح اس کے اوپر قناطیس سے بنا شو پیس کو بھی نئے سال کے لحاظ سے تبدیل کر دیا جائے تا کہ فریج کے ایک تبدیل شدہ اور نیا ماحول پیش کیا جا سکے۔ ایک صاف ستھرا باورچی خانہ نفاست اور خوبصورتی کو پیش کرتا ھے تو کیوں نہ اس کو آزمایا جائے۔؟

پرانے اسفنج اور خالی مصنوعات کی بوتلیں پھینک دیں.

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے گھروں میں خالی مصنوعات کی بوتلوں اور استعمال شدہ دانتوں کے برش کو لٹکا کے رکھتے ہیں۔ان کو صاف کرنے سے پہلے آپ کو دو یا تین بوتلوں کو ہلا کر چیک کرنا پڑے گا کہ ان میں کتنی مقدار باقی ھے جن کو آپ استعمال کر سکتے ہیں، اپنے صفائی کی مصنوعات کی مکمل صفائی کے لئے فالتو اور غیر ضروری ٹیوب اور بوتل کو پھینک دیں تا کہ آپ کے نئے سال کے مطابق نئی چیزوں کے لئے اچھی خاصی جگہ میسر آجائے۔

ٹوٹی ھوئی کراکری کو پھینکنے کی ضرورت ھے

اگر یہ ٹوٹا ھوا ٹکڑا ھے تو یہ وقت ہماری تجویز کا ھے،آپ ٹوٹے ھوئے برتن کو محفوظ انداز میں استعمال نہیں کر سکتے۔کیوں کہ یہ کسی بھی وقت دو حصوں میں تقسیم ھو سکتی ھے یا آپ کو زخمی کر سکتی ھے۔اس لئے برتنوں کے انتخاب کے لئے سرامک سے بنے برتن کو ترجیح دیں کیوں کہ یہ مضبوط اور خوب صورت ڈیزائن میں دستیاب ھوتے ہیں۔

اپنے فریج کو اچھی طرح سے صاف کریں۔

ہمارا نہیں خیال کہ آپ کو کوئی ایسا ماہر صفائی کرنے والا ملے گا جو اس تجویز کی تائید نہیں کرے گا! اس سے پہلے کہ آپ نئے سال میں داخل ھوں آپ کو فریج مکمل خالی کر کے اچھی طرح سے صاف کرنی چاہئے۔ دوبارہ چیزوں کو اندر سیٹ کرنے سے پہلے فریج کا اندر سے اچھی طرح جائزہ لے لیں کہ کہیں کوئی کھجور کا ٹکڑا یا املی پھنسی ھوئی تو نہیں ۔اچھی طرح صفائی کے بعد اس سے ضیر ضروری چیزوں سے پاک کریں اور اسے ایک نئے سال کی آمد کے مطابق نئے سرے سے بھر دیں۔

تمام کھانا پکانے والی چیزوں کو دوسرے کمرے میں منتقل کریں

کیا آپ نے کبھی غور کیا ھے کہ پیکنگ شیٹ، مفن ٹن اور بریڈ وال افرائی پین نے آپ کے باورچی خانے میں کتنی جگہ گھیر رکھی ھے۔؟ اس نے بہت ذیادہ جگہ گھیر رکھی ھے، اس لئے ہم نے ایسی تمام چیزوں کو دوسری کمرے میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ھے۔ باورچی خانہ سے ملحقہ ایک چھوٹا سا سٹور اس مقصد کے لئے نہائت کا ر آمد ثابت ھوتا ھے۔ اگر آپ کے پاس ایسا سٹور ھے تو اس میں تمام ایسے لوازمات کو آرام سے محفوظ کر لیں تا کہ آپ کا باورچی خانہ کشادہ اور نفیس ماحول پیش کر سکے۔

جب آپ کے باورچی خانہ میں جگہ کی کمی نہیں رھے گی اور یہ کشادہ ھو گا تو آپ اس میں سجاوٹی اشیاء کو بھی جگہ دے سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista