غسل خانوں کے 24 جدید ترین ڈیزاين

Amjad Ali Amjad Ali
VILLA - GASSIN, PASSAGE CITRON PASSAGE CITRON Baños de estilo mediterráneo
Loading admin actions …

جدید باتھ روم کی بنیادی خصوصیات میں سہولت، صفایی اور نفاست اہم لوازمات تصور ہوتے ہیں۔ ایک معیاری باتھ روم میں ٹايلوں، معیاری سینیٹری اور فیشن ایبل ساز وسامان کی تنصیب عیاشی تصور نہیں ہوتی بلکہ انہیں ایک ضرورت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کیوں کہ باتھ روم کو باربار نہ تو مرمت کیا جاسکتا ہے اور نہ اسے بار بار کھولا جانا چاہیے۔ ایک مرتبہ کی جامع اور ثمر آور سرمایہ کاری کافی ہوتی ہے۔ آج homify.pk پر ہمارا مضمون باتھ روم کی سجاوٹ اور معیاری لوازمات سے متعلق ہے۔ 

1. متناسب اور ہوادار

لکڑی کے رنگ والے غسل خانے کو نہانے کے ليے شیشے کی دیوار سے کو کیا گیا ہے۔ سفید ٹايلوں سے بنے واش بیسن اور خوبصورت چمکدار رنگ وروغن نمایاں خوبیاں ہیں۔

2. شیشے کا کیبن

نہانے کے شیشے کا کیبن ایک خوبصورت آيڈيا ہے۔ ساتھ ہی لکڑی کے طاقچوں میں بیل بوٹوں کی سجاوٹ اور بنچ پر خوبصورت تکیے اور بھی قابل دید ہیں۔

3. منفر خیال

نیلے رنگ کے گملوں کے پس منظر میں خوبصور ت غسل خانے کا منظر نمایاں ہے۔ شیشے کا کیبن اور اور واش بیسن وغیرہ کے ليے وسیع انتظام اس وسیع غسل خانے کے شایان شان ہے۔

4. نمایاں اور دیدہ ذیب

روشنی کے خوبصورت انتظام کے ساتھ سفید پینٹ اور واش بیسن کا بھورا بیس ایک منفرد اور مثالی فنکاری کی غمازی کرتی ہے۔

5. بڑا شیشہ اورماربل کے اوزار

آیینوں اور شیشوں سے سجے اس غسل خانے میں سب واضح اور جاذب نظر چیز خوبصورت ماربل کے واش بیسن اور فرنیچر ہیں۔

6. مرکز نگاہ

لکڑی کے رنگ والے ٹايلوں سے مزین فرش کے ساتھ شیشوں اور آیینوں کے خوبصور ت انظام نے اس غسل خانے کو منفرد اور ممتاز بنا دیا ہے۔ روشنی کے زاويے آرايشی خدوخال واضح کرتے نظر آتے ہیں۔

7. ٹایلوں کا کمال

Projeto de Interiores Condomínio Talipo , Espaço AU Espaço AU Baños modernos

سبزی مايل خوبصورت سلیٹی ٹايل اور ان پر بنے جیومیٹری کے جاندار ڈیزاینوں نے غسل خانے میں لگے اوزار کا شاندار امتزاج قايم کیا ہے۔

8. پینٹنگز تنصیب

واش بیسن کے انوکھے آییڈیا کے ساتھ دیواروں پر لگے خوبصورت پینٹنگز یا تصویروں کے ساتھ اس غسل خانے کو منفرد بنانے کی کامیاب کوشش کی گیی ہے۔

9. آیینوں کی کاریگری

خوبصورت اور رنگین آیینوں کے ساتھ اسی رنگ کے شیشوں سے بنے فریم ایک عجیب منظرپیش کررہے ہیں خصوصا جبکہ روشنی کے انعکاس سے غسل خانے کے دیگر اوزار پر رنگین روشنی پڑتی ہے۔

10. نفیس اور صاف

خوبصورت پالش شدہ ماربل کے چمکدار ٹايلوں کو گیلا ہونے سے بچانےکے ليے ان پر میٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور روشنی کے شاندار زاویوں سے اس وسیع، صاف وشفاف اور نفیس غسل خانے کو ممتاز انداز دیاگیا ہے۔

11۔ رنگین ٹایل

کم احاطے باوجود ماہرانہ فنکاری اور نفاست کے ساتھ اس صاف وشفاف غسل خانے کووسعت دی گیی ہے۔ رنگین ٹایلوں کے جاندار انداز نے پورے ماحول کو بدل کہ رکھ دیا ہے۔

12۔ کھسکنے والے دروازے

زیادہ غسل خانوں کے ليے کھسکنے والے دروازے ہی مناسب رہتے ہیں۔ اس نمونے میں ایک وسیع غسل خانے کا دروازے شیشے کا ہے اور اسے کھسکنے والے پیڈ پر نصب کیا گیا ہے۔ غسل خانے کا ڈھلوانی احاطہ اب اسکی کمزوری نہیں بلکہ خوبصورتی ہے۔

13۔ سرخی مايل

سرخ وسفید کا مالک یہ غسل خانے سفید رنگ کے ساتھ عجیب بہار دکھا رہا ہے۔ ریڈاینڈ وايٹ کمبینیشن روشن اور چمکدار ماحول میں زندہ دلی کی علامت ہے۔

14۔ رمانوی ماحول

homify Baños modernos

مدہم روشنی، بھورے رنگ کی پینٹ اور ٹايل اور لکڑی نما واش بیسن دیواروں پر لگے پینٹنگز کے پس منظر میں ایک رومانوی ماحول کی تخلیق کرتے نظرآتے ہیں۔

15۔ کمال تعمیر

شاندار اور رنگین ٹايلوں کے منفرد ڈیزاینوں کے ساتھ لکڑي کے طاقچوں کا انداز ہی نرالا ہے۔ خصوصا جب لکڑی کے طاقچوں میں بیل بوٹے لگاکر ایک سرسبز غسل خانے کو فطرت کی تازگی دی گیی ہو۔

16. بیل بوٹے اور روشنی

homify Baños modernos

ماحول کو فطرت سے قریب تر رکھنے اور تازگی کا احساس دلانے کے ليے غسل خانے میں بیل بوٹے  لگانا ایک تعمیری اور خوبصورت خیال ہے۔ اس مثال میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ روشنی کے شاہانہ انتظام کے ساتھ وسیع وعریض غسل خانے کو کس طرح امتیازی حیثیت دی گیی ہے۔

17. کمال فن

اس قسم کے کم احاطے والے غسل خانے میں نظر آنے والا انتظام مناسب ترین اقدام ہے جس سے نہ صرف احاطے کی بچت ہوتی ہے بلکہ خوبصورتی اور سہولت بھی متاثر نہیں ہوتی۔

18. رنگین ماحول

گلابی ٹايلوں کے پس منظر میں سبزششوں کا جلوہ اس غسل خانے کا امتیازی نکتہ ہے۔ گلابی فرش، صاف ماحول، روشنی کے شاندار زاویے اورصاف شفاف اوزار قابل دیدہیں۔

19. خوابوں کی تعبیر

اس قسم کے غسل خانے تعمیر کرنے کے لیے دروان تعمیرہی منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے۔ اور ماہر معماروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاہانہ طرز کے باتھ ٹب اور واش بیسن سلیٹی پینٹ اور خوبصورت روشنی کے پس منظر میں خوبصورتی کا ایک منفرد انداز تخلیق کرتے ہیں۔

20. سہولت اور شوق

بعض لوگوں کو رنگوں کے استعمال کا فن آتا ہے۔ ٹايلوں کا زیرنظرانتخاب غسل خانےکے ليے موزوں ترین انداز ہے۔ جس میں چمکدارٹايلوں سے روشنی کا انعکاس ایک الگ منظر تخلیق کرتا ہے۔

21. سلیٹی رنگ

homify Baños modernos Cerámico

سانولے رنگ کے صوفیانہ ٹايل اور شیشے کے پارٹیشن اورفرنیچرمنفرد اور ممتاز انداز تخلیق کرتے نظرآتے ہيں۔ نفاست کے ساتھ جس جمال کی تسکین کرتی اس باتھ کا ہر انداز قابل تعریف ہے۔

22. شیشہ دان

واش بیسن اور سینیٹری فٹنگ کے پیچھے شیشے کے کیبن میں غسل خانے کا انتظام خصوصا سردیوں کے موسم میں ایک شاندارسہولت ہے۔ گیزر کی گرمی سے جلد گرم ہونے والا چھوٹا سا کیبن ایک پرسکون غسل کے ليے آسان اور سستی عیاشی ہے۔

23. بنفشی روشنی

شیشے کے دروازے سے نظرآنے والی بنفشی روشنی اور باہر گلابی روشنی کی پھوار اس منظر کا مرکزی نقطہ ہے۔ ماہرانہ معماری اور نفیس آرکیٹیکٹ کا حامل یہ غسل خانہ منفرد اور شاندار خدوخال کا حامل ہے۔

24. کالے ماربل کے جلوے

کالے ماربل کے شاندار ٹايلوں سے ترتیب دیاگیا زیرنظرغسل خانہ شاہی طرزتعمیر کی غمازی کرتا ہے۔ ایک بڑی فیملی کے ليے واش بیسن اور باتھ ٹب کی فراخدلانہ وسعت مناسب معلوم ہوتی ہے۔ شیشے کے کیبن اور متناسب روشنی مثالی انتظام کی غمازی کرتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista