موسم کی تبدیلی پر الماری کی تنظیم میں کی جانے والی 5 غلطیاں جن سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
VESTIDORES, MUEBLES RABANAL SL MUEBLES RABANAL SL Vestidores mediterráneos
Loading admin actions …

موسم کی تبدیلی پر آپ کو اپنے الماری میں تبدیلی اور ترتیب کی ضرورت پڑتی ہے مگر ایسی بہت سی غلطیاں ہیں جن سے آپ کو بچنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی پیشہ ور صفائی کرنے والا آپ کے کپڑے ترتیب سے رکھ دے گا مگر اگر آپ نے یہ کام خود کرنے کی ٹھانی ہے تو آپ کے ذہن میں کچھ ہدایات ضرور ہونی چاہیئں۔ اگر آپ اپنے خوبصورت بیڈ روم میں پچھلے موسم کے کپڑے لدے ہونے کا رسک نہیں لینا چاہتے تو آپ کو چند غلطیوں سے بچنا ہو گا۔ تو چلیے آگے بڑھتے ہیں اور شروع کرتے ہیں کیوں کہ بہار نزدیک ہے!

1۔ پہلے سے منصوبہ بندی نہ کرنا

کپڑے اسٹوریج میں پیک کر کے رکھ دینے سے پہلے انہیں دھو کر اور استری کر کے تہہ کر دینا اچھی تجویز ہے کیوں کہ اس طرح یہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر تازہ اور تیار ملیں گے۔ اگر آپ ایسے ہی الجھے بکھرے کپڑے رکھ دیں گے تو آپ کو اگلے موسم کے کپڑے پہننے سے پہلے بہت سی دھلائی کرنی پڑے گی۔

2۔ کام کل پر رکھ چھوڑنا

ہم جانتے ہیں کہ ایک بڑی سی الماری کی مکمل صفائی کا کام سوچتے ہی تھکن طاری ہونے لگتی ہے مگر آپ اس میں جتنی دیر کریں گے، یہ اتنا مشکل لگے گا۔ اس کے بجائے ایک دن چنیں جب آپ کچھ موسیقی لگا کر اس کام میں گم ہو جائیں۔ کچھ کوڑے کے بیگ ساتھ رکھنا مت بھولیں تا کہ آپ خیرات کرنے والے اور پھینکنے والے کپڑے الگ الگ کر سکیں۔

3۔ اپنے دل سے سوچنا، دماغ سے نہیں

ہم سب کے پاس کچھ ایسے کپڑے ضرور ہوتے ہیں جو ہمارے دل کے قریب ہوتے ہیں اور ہم انہیں کبھی پھینکنا نہیں چاہتے، مگر یہ ظالم بن جانے کا وقت ہے! کیا آپ واقعی ہر سال وہی پرانے کپڑے اکٹھے کرتے رہنا چاہتے ہیں، جبکہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ انہیں کبھی بھی دوبارہ نہیں پھینکیں گے؟ کیوں نہ اس سادہ اصول پر عمل کیا جائے: اگر آپ نے اسے پچھلے سال نہیں پہنا تو یہ اسے الوداع کہنے کا وقت ہے۔

4۔ بہتر تنظیم کے لیے خرچہ نہ کرنا

homify Vestidores minimalistas

پرانے موسم کے سارے کپڑے الگ پیک کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے تا کہ آپ الماری میں جگہ خالی کر سکیں اور اپنے پسندیدہ سامان کے لیے جگہ بچا سکیں۔ مگر اپنی الماری کو ایسے سیٹ کرنا مت بھول جائیں کہ وہ آپ کے کام بھی آئے! ہم اس میں خانے بنانے، درازیں اور شیلف لگوانے کی بات کر رہے ہیں تا کہ آپ سامان اس طرح ترتیب دے سکیں کہ ہر چیز اس کی جگہ پر ہو۔ یہی اچھا لگتا ہے، ورنہ آپ کے کپڑے گھر کے باقی حصوں میں پھیلے رہیں گے، جیسا کہ مہمانوں کے کمرے میں۔

5۔ جگہ کے لیے کھلا دل رکھیں

آخر میں، آپ کو الماری کی جگہ کا اچھے طریقے سے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ واک ان املاری ہماری بات کی بہترین مثال ہے، جہاں ایک عحیب سی شکل کو خاص بڑھئی کے کام کے ذریعے استعمال میں لایا گیا ہے تا کہ اسٹوریج میں اضافہ کیا جا سکے۔ اور آپ کے پاس جتنا اسٹوریج ہو، موسمی سامان کی تبدیلی کی اتنی کم ضرورت پڑے گی اور گرمیوں میں کچھ سویٹر یا شالیں لٹکائے رکھنا کوئی بری بات نہیں۔

مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: گھر کو منفی توانائی سے پاک کرنے کے لیے 5 فینگ شوئی کی تراکیب۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista