باغ میں تالاب کے معلوماتی نکات

Shahtaj Shahtaj
Haus C, Architetkurbüro Schulz-Christofzik Architetkurbüro Schulz-Christofzik Estanques de jardín
Loading admin actions …

باغ میں اگر ایک تالاب بنا دیا جائے تو سمجھ لیں اس باغ میں خوبصورتی اور بھی بڑھ جائیگی۔ لیکن تالاب شامل کرلینے سے کام ختم نہیں ہوجاتا بلکہ باغ میں تالاب لگانا ایک ذمہ داری ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسکی صفائی اور بحالی کے لئے خاص اقدام اٹھائے جائیں۔ آئیں ہم آپکو باغ میں تالاب لگانے کے ۵ اہم نکات بتائیں!

باغ میں تالاب

ہمیں پتہ ہے آپ کا جواب ہاں ہی ہوگا کیونکہ باغ میں تالاب کا اضافہ تازگی کی ضمانت ہے اور یہی وجہ ہے کہ جن باغوں میں تالاب ہوتے ہیں ان میں تازگی اور ٹھنڈک زیادہ پائی جاتی ہے۔ باغ ویسے بھی سکون بخشنے میں بہت نمایاں کردار ادا کرتے ہیں لیکن اگر ان میں تالاب شامل کردیا جائے تو ایسے باغ پانی کے ذریعے بھی خوشگوار ماحول اور اچھی صحت فراہم کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ باغ میں تالاب ہونے کے بہت سے فائدے ہیں جن میں سے ایک مثبت احساس اور خوشگوار ماحول ہے۔

باغ میں تالاب کس طرف اور کیسے طرز کا بنانا ہے؟

 جیسے اگر آپ باغ کے درمیان میں تالاب بنانا چاہتے ہیں تو تالاب کے اطراف میں ہری گھاس یا ٹائلوں کی صورت میں محیط بنا سکتے ہیں جس میں دھوپ کرسی رکھ کر آپ گرمیوں کا بھرپور مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ گول یا مستطیل شکل کا تالاب بھی بنایا جا سکتا ہے جس میں آپ چھوٹے آنبی پودے بھی لگا سکتے ہیں یا پھر چھوٹے گول یا چمپٹے پتھر رکھ کر اسے خوبصورت وضع فراہم کرسکتے ہیں۔ تالاب صرف باغ کے درمیان میں ہی نہیں بلکہ کسی خاص کونے یا پھر داخلی راستے میں بھی بنایا جا سکتا ہے جس سے آپکے مہمانوں کو گزرنے کے لئے انتہائی خاص اور حسین داخلی راستہ ملے گا۔

تالاب کی صفائی

باغ میں تالاب کی صفائی کے لئے سب سے اہم اسکا پانی تبدیل کرنا ہے جس کے لئے آپ کو اپنے تالاب میں پانی کی نکاس کے لئے ایک سوراخ بنانا ضروری ہے اسکے علاوہ نباتات کش کا ہر کچھ مہینوں میں اپنے باغ اور اس میں موجود پتھر، پودے، درخت، گھاس اور مٹی پر استعمال بھی اہم ہے۔ یقین کریں بس ہفتے میں کچھ گھنٹوں کا احتیاط اور آپکا باغ لمبے عرصے تک محفوظ رہیگا۔

تالاب بناتے وقت کن باتوں کو مدد نظر رکھنا چاہئے؟

باغ میں تالاب باننے کا مطلب ایک خوبصورت اضافے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری کا اضافہ کرنا ہے۔ کچھ بنیادی باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے جب بھی باغ میں تالاب بنایا جائے جیسے تالاب میں پانی ایک محدود حد تک ہونا چاہئے تاکہ پانی تالاب سے باہر نہ نکلے اور گندگی کم سے کم پھیلے۔ اس کے علاوہ ایک اچھے معقول باغبان سے بھی مناسب مشورے حاصل کیے جا سکتے ہیں جس سے آپ اپنے باغ میں تالاب شامل کرتے وقت غلطیوں سے بچ سکتے ہیں۔ اگر تالاب کے سائز کی بات کی جائے تو باغ کو سائز کو زیر غور لانا ضروری ہوتا ہے اور ایسے پودوں کو تالاب والے باغ میں شامل بالکل نہیں کرنا چاہئے جس سے کیڑوں یا مچھروں کے پانی میں پیداوار کے امکانات زیادہ ہوں۔

یہ اچھا انتخاب ہے یا ناقص؟

 باغ میں تالاب بنانا ایک بپت خوبصورت اور تازگی سے بھرپور فیصلہ ہے۔ جیسے باغ میں تالاب بنایا جائے تو آپ اپنے باغ میں ایک صحتمند صبح کا آغاز کرسکتے ہیں اور ایک خوبصورت، سکون بخش شام کا اختتام بھی۔ اس کے علاوہ تالاب باغ کی خوبصورتی کو دس گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے اور تازہ ہوا کو اور بھی تازہ اور ٹھنڈا کردیتا ہے جو آپ کے پورے باغ میں ایک فرحت بھر دیتا ہے۔ تالاب میں مچھلیاں اور آبی پودے لگا کر نا صرف باغ میں قدرتی پہلو کا اضافہ کیا جاتا ہے بلکہ آنکھوں کے لئے ایک فرحت بخش نظارہ بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

باغ کے بارے میں آپنی معلومات بڑھانے کے لئے پڑھیں: ۶ باتیں راک باغ کی خوبصورتی اور فعالیت کے بارے میں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista