گھر کی سجاوٹ: 3D وال پیپر کی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Çiçekler Serisi Kişiye Özel Baskılı Duvar Kağıtları, ARTMODEL ARTMODEL Paredes y pisos de estilo rural
Loading admin actions …

ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر ہماری شخصیت کی عکاسی کریں اور دیواریں اس کا ایک اہم حصہ ہیں، مگر عام لوگوں جیسی دیواریں بھلا کون چاہے گا؟ کم سے کم ہم نہیں! یہی وجہ ہے کہ ہم اور دنیا بھر کے انٹیریئر ڈیزائنر وال پیپر کی واپسی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب نہ صرف آپ کاغذ پر اپنا ڈیزائن خود بنا سکتے ہیں بلکہ اس نئی اور بہترین ایجاد یعنی 3D وال پیپر پر بھی اپنا ہنر آزما سکتے ہیں۔ شاید آپ کو ابھی ہماری بات سمجھ نہ آئے مگر جب آپ دیکھیں گے کہ یہ کتنا اچھا لگتا ہے اور اسے لٹکانا کتنا آسان ہے تو ہمارا خیال ہے کہ آپ اسے اپنائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ چلیے ہم آپ کو وال پیپر کے کچھ خاص انداز دکھائیں گے اور یہ فیصلہ آپ کا ہو گا کہ آپ اس ہفتے کا اختتام اپنی دیواروں کو خوبصورت بناتے گزارتے ہیں یا نہیں۔

۱۔ نظر کا دھوکہ

Mural wallpaper 뮤럴벽지, U2 U2 Paredes y pisos de estilo moderno Papel tapiz

واہ! کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا وال پیپر دیکھا ہے؟ ابھری ہوئی گیندوں کا تاثر دیتا یہ پرنٹ شدہ کاغذ نئے زمانے کی تجویز ہے۔ اگر آپ کو قدیم انداز پسند ہے تو یہ ڈیزائن آپ کے لیے ہی بنا ہے اور ذرا سوچیں کہ یہ کھانے کے کمرے میں کتنا اچھا لگے گآ۔

۲۔ رضائی کی آسائش

یہ ہے ہماری پہلی 3D مثال اور کیا آپ اسے ہاتھ بڑھا کر چھونا نہیں چاہتے؟ عام کاغذ کی طرح آسانی سے لگ جانے ولا یہ وال پیپر دگنا اثر رکھتا ہے اور یہ کہنے کی تو ضرورت ہی نہیں کہ یہ دیوار پر حقیقت میں بنائے جانے والے ڈیڑائن کی نسبت کہیں سستا ہے۔ ہمیں رنگوں کا انتخاب بھی پسند آیا، جیسا کہ سب کومعلوم ہے، سیاہ اور سنہری رنگ کبھی پرانے نہیں ہو سکتے۔

۳۔ حیرت انگیز سرپرائز

منفرد ماحول بنانے کے لیے وال پیپر سے بہتر اور کچھ نہیں۔ حقیقت سے قریب نظر آتے ہوئے یہ دیوار پر سجی کسی پینٹنگ کی مانند نظروں کو خیرہ کر دینے والی چوبصورتی کا حامل ہے اور اپنے سرمئی رنگوں کی وجہ سے یہ سادہ اور جدید گھروں میں بھی چل سکتا ہے جو رنگوں کے ساتھ زیادہ تجربات نہیں کرنا چاہتے۔

۴۔ دکھتا ہے کچھ ہوتا ہے کچھ

کیا ہم ایک لمحے کے لیے رک کر اس وال پیپر کی کھلے دل سے تعریف کر سکتے ہیں؟ سوچیں یہ ایک چھوٹے گھر میں کتنا اچھا لگے گا، کیوں کہ یہ جگہ بڑی ہونے کا تاثر دے گا۔ سچ کہیں تو ہم خود بھی اس دیوار سے گزرنے کی کوشش میں اس سے کئی بار ٹکرا چکے ہیں۔

۵۔ دھوئیں جیسا اور لاجواب

homify Paredes y pisos de estilo moderno Papel tapiz

یہ جدید وال پیپر ڈیزائن ہمارے حواس گم کر رہے ہیں۔ ماضی میں بس یہ کسی نمونے سے بھرے ہوتے تھے مگر اب سب چلتا ہے۔ ہم نے خواب گاہ کے لیے ایک دھوئیں والے پس منظر کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سوچا تھا، اور اب ہم کبھی اسے اپنے ذہن سے نکال نہیں پائیں گے۔

۶۔ یہاں کچھ تو ہے

Samarcande, Élitis Élitis Paredes y pisos de estilo minimalista Papel tapiz

یہ وال پیپر حسین ہے۔ چمکتی سلور کے ساتھ اس 3D افیکٹ نے آسائش اور انفرادیت کی مثال قائم کی ہے جب کہ اس میں سے کچھ ابھرتا دیکھ کر آپ یہی سوچتے رہ جاتے ہیں کہ آخر چل کیا رہا ہے۔ یہ کسی انگریزی مووی جیسا لگتا ہے اور پینٹ سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔

۷۔ روایتی تنصیبات

ہم قسم کھانے پر تیار تھے کہ یہ دیوار اصلی پتھر کو کاٹ کر بنائی گئی ہے مگر نہیں، یہ بس ایک 3D وال پیپر کا کمال ہے۔ اور کچھ نہ سہی مگر یہ آپ کے خوابوں کا ڈیزائن آپ کو کہیں کم قیمت میں مہیا کر دیتا ہے۔ مگر ہمیں اس کے پہلے تاثر نے بہت متاثر کیا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

۸۔ قدرتی سجاوٹ

Çiçekler Serisi Kişiye Özel Baskılı Duvar Kağıtları, ARTMODEL ARTMODEL Paredes y pisos de estilo rural Papel tapiz

پھولوں والا وال پیپر کوئی نئی چیز نہیں مگر اتنا بڑا پھول بالکل نیا ہے۔ ڈرامائی، خوبصورت اور ضرورت کے وقت آسانی سے تبدیل کیا جا سکنے والا یہ وال پیپر آپ سے خود کو اپنانے کے لیے کہتا نظر آتا ہے۔

۹۔ دیہی اب مشکل نہیں

آج کل گھر کے اندرونی حصے میں لکڑی کا استعمال عام ہے، مگر اسے حقیقت میں لگانے کا وقت کس کے پاس ہے؟ اس 3Dوال پیپر کو لگانے میں آپ کا کوئی وقت نہیں لگے گا  اور آپ ایک حسین لکڑی کی دیوار کی جمالیات حاصل کر لیں گے۔ کم وقت، کم رقم اور اسے دیکھ بھال کی قطعا کوئی ضرورت نہیں۔

۱۰۔ دو انداز ایک ساتھ

ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل دھاتوں کا استعمال کتنا مقبول ہے، تو کیوں نہ اسے اپنے وال پیپر میں لگا کر فیشن کی دنیا پر اپنا نشان چھوڑا جائے؟ اس وال پیپر سے منعکس ہوتی روشنی اس بات کا تعین مشکل بنا دیتی ہے کہ یہ حقیقت میں سی ڈیز کی قطار نہیں ہے۔

۱۱۔ بہترین 3D

اسے اب تک کا سب سے متاثر کن وال پیپر کہا جا سکتا ہے کیوں کے اس میں 3 ڈی افیکٹ نہیں دیا گیا بلکہ یہ حقیقت میں 3D ہے۔ آج کل دلچسپ اور خاص مواد کے ساتھ بڑی بڑی شیٹیں 3D انداز میں بنائی جا سکتی ہیں جو آسانی اور تیزی سے آپ کی دیوار پر لگ کر حیرت انگیز نظر آتی ہیں۔  یہاں روشنی اس ڈیزائن کو نمایاں کر رہی ہے۔

۱۲۔ مچھلی جیسا

Tiles 'Digitally Printed' Wallpaper Collection, Paper Moon Paper Moon Paredes y pisos de estilo rústico Papel tapiz

ہمیں اس ڈیزائن میں سب سے اچھا یہ لگا کہ اس نے روایتی ڈیزائن لے کر اس میں جدید سفید رنگ اور 3D شکلوں کا اضافہ کیا ہے۔ یہ ان قدیم انداز کے گھروں کے لیے بہت اچھا انتخاب ہے جو جدید وال پیپر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: سستے داموں گھر بہتر بنانے کے ۲۴ طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista